ومبلڈن ٹینس چیمپئن شپ کے شروع ہونے سے پہلے ہی ایک نئے ریکارڈ کی پیش گوئی کر دی گئی۔

اس ریکارڈ کی پیشگوئی کھلاڑیوں کے لیے پریشانی کا باعث بن گئی ہے کیونکہ ایونٹ کے لیے انگلینڈ پہنچنے والے ٹینس اسٹارز گرمی سے پریشان ہیں۔

انگلینڈ پہنچنے والے ٹینس اسٹارز گرمی کے سبب پسینے سے شرابور ہوگئے ہیں۔

لندن میں ومبلڈن کا آغاز آج گرم ترین دن سے ہو گا جہاں درجۂ حرارت 34 ڈگری تک جاسکتا ہے جو ومبلڈن کی تاریخ کا گرم ترین افتتاحی روز ہو گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امکان ہے کہ ٹورنامنٹ کے دوران درجۂ حرارت سابقہ ریکارڈ 35.

7 سینٹی گریڈ سے بھی زیادہ ہو سکتا ہے۔

Post Views: 3

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

مظفرآباد، ایکشن کمیٹی سے مذاکرات کا دوسرا دور شروع، ہم امن چاہتے ہیں، حکومتی کمیٹی

مظفرآباد میں حکومت پاکستان کی اعلیٰ سطحی کمیٹی اور عوامی ایکشن کمیٹی کے مذاکرات کا دوسرا راؤنڈ شروع ہوگیا۔ قبل ازیں وفاقی وزرا اور عوامی ایکشن کمیٹی کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور مکمل ہوا جو 2 گھنٹے جاری رہا۔

مذاکرات کے بعد عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں نے دھیرکوٹ میں اپنے ساتھیوں سے مشاورت کے لیے وقت مانگا تھا۔

ہم آزاد کشمیر میں امن چاہتے ہیں، احسن اقبال

ابتدائی مذاکرات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ ہم آزاد کشمیر میں امن چاہتے ہیں کیونکہ دشمن ملک عدم استحکام سے فوری فائدہ اٹھانے کی کوشش کرتا ہے۔

وفاقی وزیر امیر مقام کا کہنا تھا کہ بات چیت خوشگوار ماحول میں ہوئی اور باہمی افہام و تفہیم سے مسائل حل ہونے چاہئیں۔

عوامی ایکشن کمیٹی کی پوزیشن

عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں نے مذاکرات کے بعد اپنے دیگر ساتھیوں سے مشاورت کے لیے مہلت طلب کی۔

قمر زمان کائرہ نے کہا کہ ہم اپنے ساتھیوں کے جائز مطالبات میں ان کے ساتھ ہیں اور وزیراعظم شہباز شریف ذاتی طور پر اس معاملے کو دیکھ رہے ہیں۔

وزیراعظم کا ردعمل

اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے شہریوں سے پْرامن رہنے کی اپیل کی۔

ان کا کہنا تھا کہ پْرامن احتجاج ہر شہری کا آئینی و جمہوری حق ہے لیکن مظاہرین کو امن عامہ کو نقصان پہنچانے سے گریز کرنا چاہیے۔

 وزیراعظم نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت کی کہ وہ تحمل اور بردباری کا مظاہرہ کریں اور عوامی جذبات کا احترام یقینی بنائیں۔

تحقیقات اور امداد کی ہدایات

وزیراعظم نے مظاہروں کے دوران ہونے والے ناخوشگوار واقعات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شفاف تحقیقات کا حکم دیا اور متاثرہ خاندانوں تک فوری امداد پہنچانے کی ہدایت کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

متعلقہ مضامین

  • ’بھارت کے مذموم عزائم خاک میں مل گئے‘، آزاد کشمیر میں ہڑتال ختم ہونے کے بعد معمولات زندگی بحال ہونا شروع
  • مظفرآباد، ایکشن کمیٹی سے مذاکرات کا دوسرا دور شروع، ہم امن چاہتے ہیں، حکومتی کمیٹی
  • ڈیپ ڈپریشن کے سمندری طوفان میں تبدیل ہونے کا امکان، کراچی میں بارش کی پیشگوئی
  • پاکستان کرکٹ ٹیم کی جنوبی افریقا کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے تیاریاں جاری
  • ایلون مسک دنیا کے پہلے 500 ارب ڈالرز کمانے والے شخص بن گئے
  • حیدرآباد: پبلک اسکول روڈ پر پڑنے والے گڑھے کا منظر ، گڑھا رہائشیوں اور مسافروں کیلیے پریشانی کا باعث بنا ہوا ہے
  • پاکستان انڈر 12 ٹینس ٹیم نے انٹرکونٹینینٹل چیمپئن شپ کیکوارٹر فائنل کیلئیکوالیفائی کرلیا
  • چلی میں زلزلے کے جھٹکے: ریکٹر اسکیل پر شدت 5.7 ریکارڈ
  • چلی میں زلزلے کے جھٹکے : ریکٹر اسکیل پر شدت 5.7 ریکارڈ
  • گرلز سپورٹس کیلئے وزارت بین الصوبائی رابطہ کا اہم اقدم کالجز میں پیڈل ٹینس ،فسٹال کورٹس بنا دئیے، محی الدین وانی نے افتتاح کیا