کراچی:

جنوبی افریقا کے نوجوان اسٹار لوان پریٹوریس نے 160 گیندوں پر 153 کی اننگز کھیلی، 19 سالہ بیٹر ڈیبیو پر 150 اور سنچری بنانے والے جنوبی افریقا کے سب سے کم عمر کھلاڑی بنے۔

لوان پریٹوری نے صرف 112 گیندوں پر سنچری مکمل کی، انہوں نے 19 برس 93 دن کی عمر میں یہ کارنامہ انجام دیا۔

ٹیسٹ کرکٹ میں 150 رنز بنانے والے سب سے کم عمر کھلاڑی کا ورلڈ ریکارڈ انہوں نے جاوید میانداد سے چھین لیا، میانداد نے 1976 میں 19 برس 119 دن کی عمر میں 163 کی باری کھیلی تھی۔

صرف 4 کھلاڑی پریٹوریس سے کم عمر ہیں جنہوں نے ٹیسٹ ڈیبیو پر سنچری بنائی تاہم ان میں سے 3 نے یہ کارنامہ دوسری اننگز میں انجام دیا ہے۔

ڈیبیو پارٹنر شپ میں پریٹوریس اور بریوس کے درمیان 95 رنز کی شراکت (پانچویں وکٹ) کے لیے بنی۔

جنوبی افریقا کے دو ڈیبیو کھلاڑیوں کے درمیان سب سے بڑی پارٹنر شپ اس سے قبل 92 رنز کی تھی، یہ کارنامہ اینڈریو ہڈسن اور ایڈریان کیوپر نے 1992 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف انجام دیا تھا۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

مودی کو سندھ طاس معاہدہ ماننا پڑے گا ورنہ 6 دریاؤں کا پانی چھین لیں گے، بلاول بھٹو

کراچی:

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بھارت سندھو دریا کا پانی روکنا چاہتا ہے، مودی کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ سندھ طاس معاہدے کو ماننا پڑے گا ورنہ ان سے 6 دریاؤں کا پانی چھین لیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جب کینال کے افتتاح کی تقریب سے خطاب میں کیا، اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ  مراد علی شاہ، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب بھی موجود تھے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کو جنگ میں شکست دی، بھارت نے سفارتی سطح پر بھی عبرتناک شکستہ  کھائی ہے۔ مودی سرکار انتہا پسندوں اور دہشت گردوں کو سپورٹ کررہی ہے، بھارت بی ایل اے اور مجید بریگیڈ کو سہولت فراہم کرتا ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ حب ڈیم سے 100 ایم جی ڈی  پانی فراہم کریں گے، لیاری کو پانی فراہم کرنے کا پی سی ون منظور ہوگیا ہے، وزیر اعظم سے ملاقات کریں  گے جس میں پانی میں اضافے پر بات ہوگی۔

پی پی چیئرمین کا کہنا تھا کہ  کراچی حیدرآباد  کے جیالوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، یہ جیالے دہشت گردوں کو منہ دیتے آئے ہیں، یہاں نفرت اور تقسیم کی سیاست تھی جس کے سامنے ہمارے جیالے کھڑے رہے۔ پہلی بار کراچی اور حیدرآباد میں جیالے میئر منتخب ہوئے ہیں، نفرت پھیلانے والے سیاست دانوں  کو کراچی  حیدرآباد کے عوام پہچان چکے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ 20 سال بعد کراچی میں اضافی  پانی آئے گا، وعدہ  کیا گیا تھا 14 اگست  تک کام مکمل کرلیا جائے گا، دسمبر تک پرانی کینال کو مرمتی کام مکمل کرلیں گے، پانی کی مقدار میں اضافہ کیا جائے، وفاقی حکومت سے درخواست کریں گے حب ڈیم سے 200 ملین  پانی دیا جائے۔ کے فور کے کام سے ہم مطمئن نہیں ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • راولپنڈی: چہلم کا سیکیورٹی پلان جاری، 4 ہزار اہلکار فرائض انجام دینگے
  • بیٹے نے متعدد دہشت گردوں کو انجام تک پہنچایا، شہید میجر رضوان کے والد کرنل (ر) محمد طاہر کی گفتگو
  • آئس ہاکی مقابلے کے دوران کھلاڑی پر پینلٹی، ماں بیٹے کے دفاع کیلئے میدان میں کود پڑی
  • چین کے شنزو  20 کے خلابازوں کا عملہ جلد ہی کیبن سے باہر تیسری سرگرمی انجام د ے گا
  • مودی کو سندھ طاس معاہدہ ماننا پڑے گا ورنہ 6 دریاؤں کا پانی چھین لیں گے، بلاول بھٹو
  • کرغیز کوہ پیما کا بڑا کارنامہ، بغیر آکسیجن ماسک K2 سر کر لیا
  • جنوبی کوریا کی سابق خاتون اول کو گرفتار کر لیا گیا
  • لاہور میں اسکول کی بچیوں کو ہراساں کرنے کا انکشاف
  • دشمن پانی کی ایک بوند نہیں چھین سکتا، وزیراعظم شہباز شریف
  • تیسرا ون ڈے: ویسٹ انڈیز کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری، دو کھلاڑی آؤٹ