پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کا انجام خراب ہوگا‘محمد یوسف
اشاعت کی تاریخ: 30th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی سندھ کے جنرل سیکرٹری محمد یوسف نے کہا ہے کہ ایران کے ہاتھوں اسرائیل وامریکہ کی ذلت آمیز شکست کے بعد دنیا میں طاقت کے توازن میں تبدیلی رونما ہورہی ہے جبکہ پاک۔ بھارت جنگ نے بھی خطے میں طاقت کا توازن بدل دیا ہے۔ ملک دشمن قوتیں اور انکے اندورنی و بیرونی ایجنٹوں کو ضرب کاری لگی ہے پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کا انجام خراب ہوگا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے المرکز اسلامی شہدادپور میں منعقدہ ضلع سانگھڑ کے ایک روزہ اجتماع ارکان سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع صوبائی نائب امیر محمد افضال آرائیں ،صوبائی ڈپٹی سیکرٹری مولانا عبد القدوس احمدانی ، ضلعی امیر محمد رفیق منصوری ، ضلعی جنرل سیکرٹری ارشد خاصخیلی اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا ۔ محمد یوسف اور دیگر مقررین کا مزید کہنا تھاکہ وفاقی حکومت اور صوبائی حکومتوں کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں معمولی اضافہ جبکہ اسپیکر اور ممبران اسمبلی کی تنخواہوں میں چھ سو فیصد اضافہ کرنا دوہرا معیار ہے ایک ملک میں غریبوں اور امیروں کیلئے دو الگ الگ قانون ہیں حالیہ بجٹ میں غریبوں کو دیوارسے لگانے کی پوری کوشش کی گئی ہے۔ضلع سانگھڑ سمیت سندھ بھر میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال ، قتل ، اغوا ، لوٹ مار ، اسٹریٹ کرائمز ڈکیتی کی مسلسل بڑھتی ہوئی وارداتیں عام ہیں کوئی عزت دار شہری محفوظ نہیں ہے پولیس چوروں اور ڈاکوؤں کو گرفتار کرنے میں ناکام ہوچکی ہے انہوں نے کہا کہ ضلع سانگھڑ میں پولیس کی غفلت و لاپرواہی سے نوجوانوں نسل میں تیزی سے پھیلتے ہوئے منشیات ، شراب ، گٹکے اور آئس کے رحجان نے پوری نوجوان نسل کا مستقبل داؤ پر لگا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کا کل پاکستان اجتماع عام اسلامی انقلاب کی نوید ثابت ہوگا اور ملک بھر کے محروم طبقات کی آواز بنے گا اور دنیا بھر کے مظلوم مسلمانوں کے حق کیلئے ایک توانا آواز ثابت ہوگا انہوں نے کہاکہ تمام ارکان و کارکنان اپنے تنظیمی کاموں میں دلچسپی لیں اور نوجوانوں کو جماعت اسلامی میں شامل کرکے تحریک کا ہراول دستہ بنائیں انہوں نے کہا کہ تحصیل ،مقام ، ٹاؤن ، محلوں اور دیہی علاقوں میں کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی۔ اس موقع پر ضلعی ذمہ داران ظہیر الدین جتوئی ، راجہ وسیم ، علیم اکرام اسٹیج پر موجود تھے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: انہوں نے کہا
پڑھیں:
مسلمان حکمرانوں کو امریکی چنگل سے نکل کر عملی اقدامات سے گریٹر اسرائیل کے منصوبے کو بزور قوت روکنا ہوگا، جے یو آئی
ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام ف کے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ ہم گلوبل صمود فرٹیلا کی استقامت اورکامیابی کی دعا کرتے ہیں امت مسلمہ صیہونی قوتوں کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں ورنہ کل کسی اور کی باری آئے گی۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام ملتان کے ضلعی امیر مفتی عامر محمود نے کہا ہے کہ غزہ کے مظلوم فلسطینیوں کی امداد کے لیے 44 ممالک پر مشتمل گلوبل صمود فلوٹیلا کو اسرائیل نے روکنے کی کوشش کی تو امت مسلمہ اب خاموش رہنے کی بجائے اسرائیلی جارحیت کے خلاف اٹھ کھڑی ہو، جس نے غزہ میں تباہی مچا کر رکھ دی ہے پوری پاکستانی کو مظلوم فلسطینیوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، مظلوم فلسطینیوں کے لیے خوراک، ادویات اور زندگی باقی رکھنے والی اشیا لیکر سمندری راستے سے گلوبل صمود فلوٹیلا غزہ کی طرف رواں دواں ہیں اور غزہ کے قریب ہیں، اسرائیل سے وہ محفوظ نہ ہیں، عالمی طاقتیں خصوصی طور پر چین، روس و دیگر ممالک گلوبل صمود فلوٹیلا کو تحظ فراہم کریں، ایسا نہ کرنا تاریخی انسانی المیہ ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مدرسہ قاسم العلوم گلگشت میں ہنگامی پریس کانفرنس کے دوران کیا۔
اس موقع پر جے یو ائی ملتان کے ضلعی جنرل سیکرٹری نور خان ہانس ایڈوکیٹ، سرپرست حافظ محمد عمر شیخ، ضلعی سیکرٹری اطلاعات رانا محمد سعید، سٹی امیر قاری محمد یاسین، تحصیل جنرل سیکرٹری مولانا محمد یوسف مدنی، سالار جاوید اقبال کالرو بھی موجود تھے۔ مفتی عامر محمود نے مزید کہا کہ ہم گلوبل صمود فلوٹیلا کی استقامت اورکامیابی کی دعا کرتے ہیں، امت مسلمہ صیہونی قوتوں کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں ورنہ کل کسی اور کی باری آئے گی، مسلمان حکمرانوں کو امریکی چنگل سے نکل کر عملی اقدامات سے گریٹر اسرائیل کے منصوبے کو بزور قوت روکنا ہوگا، جبکہ ایٹمی طاقت ہونے کے ناطے وزیراعظم پاکستان کو بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا، جے یو ائی کے قائد مولانا فضل الرحمن کی قیادت میں مظلوم فلسطینیوں کی آزادی کے لیے ملک بھر کے ذمہ داران و کارکنان جدوجہد میں مصروف ہیں، انشااللہ وہ دن دور نہیں جب مظلوم فلسطینیوں کو جلد آزادی وخودمختاری حاصل ہوگی۔