اسلام آباد کے ایوانوں میں اسلام کے نفاذ کی آواز بلند کی جائے‘ امیر العظیم
اشاعت کی تاریخ: 30th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور( نمائندہ جسارت ) جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی پاکستان امیر العظیم نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی پاکستان کی پارلیمان میں موجودگی اسلام کے دروازے کھولنے کے مترادف ہے۔ آج ضرورت اس امر کی ہے کہ اسلام آباد کے ایوانوں میں اسلام کے نفاذ کی آواز بلند کی جائے اور حقیقی تبدیلی کی بنیاد رکھی جائے۔وہ جماعت اسلامی جوہر ٹاؤن لاہور کے زیرِ اہتمام ایک اہم تقریب سے خطاب کر رہے تھے جس میں جماعت اسلامی کے مقامی و مرکزی قائدین، الخدمت فاؤنڈیشن کے ذمہ داران اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ بیدار ہو چکی ہے اور دنیا بھر میں اسلامی انقلاب کی لہر اُبھر رہی ہے۔ عوام جس طرح الخدمت فاؤنڈیشن پر اعتماد کرتے ہیں، اسی طرح جماعت اسلامی پر بھی اعتماد کی ضرورت ہے تاکہ اس ملک کو ایک فلاحی اسلامی ریاست بنایا جا سکے۔ امیر العظیم نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی روزِ اوّل سے ملک و ملت کی بہتری کے لیے جدوجہد کر رہی ہے اور عوامی مسائل کا اسلامی حل ہی پاکستان کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔تقریب سے امیر جماعت اسلامی ضلع لاہور جنوبی مرزا عبد الرشید، زونل امیر سلمان ایوب ملک، الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے جنرل سیکرٹری سید وقاص انجم جعفری، جماعت اسلامی کے راہنما چوہدری ریاض فاروق ساہی اور الخدمت فاؤنڈیشن جوہر ٹاؤن کے صدر ظفر اقبال بسرا نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پر سید وقاص انجم جعفری نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن نے گزشتہ برس 30 ارب روپے سے زائد کی خطیر رقم عوامی فلاح و بہبود پر خرچ کی، اور آج غزہ میں بھی پاکستانی عوام کے تعاون سے امدادی کام جاری ہیں۔ یہ ہماری قوم کا فخر ہے۔تقریب میں مرد و خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی، اور مقررین نے ملک میں اسلامی نظام، خدمتِ خلق اور باہمی اتحاد و اخوت کو فروغ دینے پر زور دیا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: الخدمت فاؤنڈیشن جماعت اسلامی میں اسلام
پڑھیں:
بد قسمتی سے آج ایوانوں میں چند افراد کا راج ہے:خالد مقبول صدیقی
---فائل فوٹومتحدہ قومی موومنٹ ( ایم کیو ایم) پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان نے عام آدمی کو ایوانوں میں بھیجا تھا، بد قسمتی سے آج ایوانوں میں چند افراد کا راج ہے۔
وفاقی وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہم جشن آزادی کو مشن آزادی سمجھ کر مناتے ہیں، یہ آزادی ایک الگ طرح سے منائی جارہی ہے۔
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ پچھلے ایک سال سے کراچی کے شہری ظلم کے جال میں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے 40 سال پہلے جدوجہد شروع کی تھی کہ ہر ایک کو برابری کے حقوق ملیں، کیا کراچی 2008ء سے پہلے ایسا تھا؟ ایسے کوئی گھر بھی چل سکتا ہے؟
ان کا کہنا تھا کہ ایک طرف وہ طبقہ ہے جو 100 فیصد دیتا ہے، دوسری طرف وہ طبقہ ہے کہ جو 100 فیصد خرچ کرتا ہے، جس طرح کینال بیٹھ گئی ہے اس سے ہمیں کے فور منصوبے سے بھی ڈر لگتا ہے۔