data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

جماعت اسلامی پاکستان کے امیر، حافظ نعیم الرحمان نے مخصوص نشستوں سے متعلق نظرثانی کیس کے عدالتی فیصلے کو عدلیہ کی سیاہ تاریخ میں ایک اور افسوسناک باب قرار دیا ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی کی، جماعت اسلامی کی جیتی ہوئی نشستیں چھین لی گئیں۔ انہوں نے بتایا کہ انہیں ایک نشست پر کامیاب قرار دیا گیا تھا، لیکن انہوں نے وہ نشست احتجاجاً واپس کر دی۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ خود چند ووٹوں سے ہارے، لیکن کراچی میں جعلی طریقے سے ایک میئر کو مسلط کیا گیا۔ عام انتخابات میں بھی جماعت اسلامی کی جیتی ہوئی نشستیں انہیں نہیں دی گئیں۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ کراچی میں جماعت اسلامی کا حق چھین کر ایک من پسند میئر کو بٹھایا گیا۔ پہلے سمجھا جاتا تھا کہ پی ٹی آئی کے 32 یوسی چیئرمین نے دباؤ کے باعث ووٹ نہیں دیا، لیکن اب وہ خود کہہ رہے ہیں کہ وہ پیپلز پارٹی کو پسند کرتے ہیں اور عدم اعتماد کی تحریک کا ساتھ نہیں دیں گے۔

حافظ نعیم نے سوال اٹھایا کہ تحریک انصاف نے ان ارکان کے خلاف کیا کارروائی کی جو پیپلز پارٹی کے ساتھ جا ملے؟

مخصوص نشستوں سے متعلق عدالتی فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ شرمناک فیصلہ تحریک انصاف کے حق پر ڈاکا ہے اور اس کے نتیجے میں مخصوص نشستوں کی بندربانٹ کی گئی ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: جماعت اسلامی مخصوص نشستوں حافظ نعیم انہوں نے

پڑھیں:

فتنہ پارٹی یوم آزادی پر شرپسندی، انتشار پھیلانے کی منصوبہ بندی کر رہی: عظمیٰ بخاری 

لاہور (نیوز رپورٹر) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے قوم 14 اگست کو یومِ آزادی اور آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر بھرپور جوش و خروش سے جشن منائے گی۔ جبکہ فتنہ پارٹی شرپسندی اور انتشار پھیلانے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا یہ بدقسمتی ہے کہ ایک مخصوص ٹولہ ہر قومی دن کو سیاست کی نذر کر دیتا ہے۔ قومی دن پر احتجاج کرنا کسی محبِ وطن جماعت کا ایجنڈا نہیں ہو سکتا۔ یہ وہی 2014ء کے دھرنوں کی پیداوار جماعت ہے جس نے احتجاج اور دھرنوں کو اپنا مشغلہ بنا لیا ہے۔ اس جماعت کے نزدیک نہ کوئی قومی دن محترم ہے اور نہ ہی کوئی مذہبی تہوار۔ اگر کسی نے قانون کو ہاتھ میں لینے کی کوشش کی تو قانون حرکت میں آئے گا۔ پنجاب میں 5 اگست کو بھی کوئی احتجاجی ریلا باہر نہیں آیا تھا اور اب بھی عوام ان کے ساتھ نہیں نکلیں گے، کیونکہ پنجاب اور خیبرپی کے  کے عوام اس منفی سیاست سے تنگ آ چکے ہیں۔ عظمیٰ بخاری نے پی ٹی آئی کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ بہتر یہی ہے  14 اگست کے روز کا احتجاج ملتوی کر دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ  کبھی تو حب الوطنی کا مظاہرہ کر لیں، اگر واقعی پاکستانیت اور انسانیت کا کوئی جذبہ باقی ہے۔ قیدی نمبر 420 کی ہر بات پر لبیک کہنے والا ٹولہ جہالت کی آخری حدوں کو چھو چکا ہے، مگر قوم اب ان کی اصلیت جان چکی ہے اور اس سیاست کو مسترد کر چکی ہے۔ عوام کی خوشیوں کو خراب کرنے کی اجازت کسی فسادی ٹولے کو نہیں دی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان صرف امت نہیں بلکہ دنیا کے تمام مظلوم انسانوں کا ترجمان ہوگا، حافظ نعیم
  • 78 برس گزرنے کے باوجود پاکستان پر کرپٹ ٹولہ قابض ہے: حافظ نعیم
  • 78 برس گزرنے کے باوجود پاکستان پر کرپٹ ٹولہ قابض ہے: حافظ نعیم الرحمٰن
  • حکومت اور اپوزیشن مل بانٹ کر کھانے کے ماہر:حافظ نعیم
  • کراچی کے نوجوانوں کیلئے سرکاری نوکریوں کے دروازے بند ہیں( حافظ نعیم)
  • کراچی کے نوجوانوں کیلیے سرکاری نوکریوں کے دروازے بند ہیں، پی پی تعصب کو فروغ دے رہی ہے، حافظ نعیم
  • جماعت اسلامی کراچی کے عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی: حافظ نعیم 
  • موجودہ حکومت جیت کر نہیں آئی، مسلط کی گئی: حافظ نعیم الرحمان
  • ڈمپر‘ٹرالر‘ ٹینکر حادثوں میں کراچی کے شہری مررہے ہیں: حافظ نعیم
  • فتنہ پارٹی یوم آزادی پر شرپسندی، انتشار پھیلانے کی منصوبہ بندی کر رہی: عظمیٰ بخاری