حافظ نعیم نے مخصوص نشستوں کے فیصلے کو عدالتی تاریخ کا بدنما داغ قرار دے دیا
اشاعت کی تاریخ: 29th, June 2025 GMT
لاہور:
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے مخصوص نشستوں کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے کو افسوسناک قرار دے دیا۔
لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حافط نعیم الرحمان نے کہا کہ سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلے پر افسوس ہوا، یہ عدالتی تاریخ کا ایک اور بدنما داغ ہے، مخصوص نشستیں تحریک انصاف کا حق تھا۔
انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ سے جعلی فیصلے کروا کر سیٹیں حاصل کرنے کو یہ لوگ کامیاب سیاست کہتے ہیں، لوگ ایسے سیاستدانوں کو کامیاب سمجھتے ہیں جو کسی اصول پر نہیں حصول پر کھڑے ہوتے ہیں۔ اصولی سیاست کی بات کرنے والے سیٹیں وصول کرینگے یا نہیں یہ دیکھنا ہے۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ الیکشن میں جماعت اسلامی کے پر حق ڈاکہ ڈالا گیا، کراچی کی مئیرشپ پر بھی ڈاکہ ڈالا گیا، قومی الیکشن میں بھی جماعت اسلامی کا حق مارا گیا، کوئی مثال نہیں ملتی کہ الیکشن کمیشن جسے جیتا ہوا قرار دے وہ اپنی سیٹ واپس کردے۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ اسٹبلشمنٹ آج اپوزیشن سے بات کر لے تو یہ اس نظام کو قبول کرلیں گے، جب باجوہ صاحب کی ایکسٹینشن ہوئی تھی سب جماعتیں ایک ہو جاتی ہیں، تنخواہیں بڑھانے کیلئے سب ایک ہو جاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاک بھارت جنگ میں اللہ نے پاکستان کو سرخرو کیا، ٹرمپ کی چاپلوسی میں کشمیر کا سودا قوم قبول نہیں کرے گی، کشمیر کے مسئلہ کو حل کئیے بغیر کوئی ثالثی قبول نہیں، اس لیے کشمیر کا سودا نہیں کرسکتے کہ ٹرمپ ہماری معیشت اچھی کردے گا، وقار سے کھڑے ہوں تو ساری دنیا ساتھ چلے گی، ٹرمپ کے آگے گرنے کی ضرورت نہیں ہے۔
حافظ نعیم نے کہا کہ پونے دو سال میں بھرپور طاقت کے باوجود حماس کو ختم نہیں کیا جاسکا، جب بھارت اور اسرائیل کو مار پڑی تو ٹرمپ نے ثالثی کروادی، قوم کا سودا کیا گیا تو سیاسی مزاحمت کو جماعت اسلامی لیڈ کرے گی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: جماعت اسلامی حافظ نعیم نے کہا کہ
پڑھیں:
عدالتی فیصلہ کسی جماعت نہیں، ملک توڑنے کی سوچ کیخلاف ہے، بیرسٹر دانیال چودھری
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راہنما مسلم لیگ نون کا کہنا تھا کہ دنیا کے مہذب معاشروں میں پارلیمنٹ کے دروازے نہیں توڑے جاتے، مہذب معاشروں میں تھانوں میں جلاؤ گھیراؤ، املاک کو نقصان نہیں پہنچایا جاتا۔ اسلام ٹائمز۔ راہنما مسلم لیگ نون بیرسٹر دانیال چودھری نے کہا کہ عدالت کا فیصلہ کسی جماعت کیخلاف نہیں ہے، آج کا فیصلہ پاکستان کو توڑنے کی سوچ کیخلاف ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر دانیال چودھری نے کہا کہ دنیا کے مہذب معاشروں میں پارلیمنٹ کے دروازے نہیں توڑے جاتے، مہذب معاشروں میں تھانوں میں جلاؤ گھیراؤ، املاک کو نقصان نہیں پہنچایا جاتا۔
دانیال چودھری نے کہا کہ ملک کی سلامتی سب سے پہلے عزیز ہے، ہر جماعت کو سیاسی تحریک چلانے کا حق ہے، کسی کو ملک میں تصادم کی بات نہیں کرنی چاہئے۔ راہنما نون لیگ نے کہا کہ شہداء کے مجسموں کی بےحرمتی کی ترغیب نہیں دینی چاہئے، شہداء نے ملک کیلئے جانوں کی قربانی دی، پاکستان کے عوام ملک میں جلاؤ گھیراؤ کے حق میں نہیں ہیں۔