data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

موجودہ علاقائی کشیدگی کے تناظر میں ایرانی عوام اور قیادت سے غیر متزلزل یکجہتی کے اظہار کے لیے انٹرنیشنل لائرز فورم کے وفد نے اسلامی جمہوریہ ایران کے قونصلیٹ کراچی کا دورہ کیا۔وفد میں چیئرمین انٹرنیشنل لائرز فورم ناصر احمد ایڈوکیٹ، ملا محمد امین انصاری، بانی صدر متحدہ علماء محاذ مولانا انتظار تھانوی اور دیگر معزز اراکین شامل تھے۔ اس موقع پر مولانا انتظار تھانوی نے ایرانی فوجی اور شہری شہداء کے درجات کی بلندی، ایران کی ترقی، خوشحالی اور امن کے لیے دعا کی۔وفد نے سپریم لیڈر آیت اللہ علی حسینی خامنہ ای کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور ان کی عظیم قیادت اور عالمی چیلنجز کے مقابلے میں ان کی غیر معمولی حکمت عملی کو سراہا۔پاکستانی عوام کی جانب سے انٹرنیشنل لائرز فورم کے چیئرمین ناصر احمد نے ایرانی قونصل جنرل کو یکجہتی کا باضابطہ پیغام پیش کیا، جس میں کہا گیا’’پاکستان اور ایران کے عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں۔ بطور پڑوسی قوم ہم ایران کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور اسرائیل اور اس کے حمایتیوں کے حالیہ جارحانہ حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ ہم ایرانی قونصلیٹ کے توسط سے ایرانی عوام کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ وہ اس آزمائش میں تنہا نہیں ہیں۔ ہم اسلامی تعاون تنظیم (OIC)، اقوامِ متحدہ، سلامتی کونسل اور ان اسلامی ممالک کے کردار کی بھی شدید مذمت کرتے ہیں جو اسرائیل سے دوستانہ تعلقات رکھے ہوئے ہیں۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ایسے تمام اسلامی ممالک فوری طور پر اسرائیل سے اپنے سفارتی و اقتصادی تعلقات منقطع کریں۔اس موقع پر ایرانی قونصل جنرل اصغر وحیدی نے وفد کے دورے اور اظہارِ یکجہتی پر تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے عوام صہیونی سازشوں اور مغربی میڈیا کے منفی کردار سے بخوبی واقف ہیں۔ کراچی میں ایران کے حق میں نکالی گئی احتجاجی ریلیاں دونوں ممالک کے عوام کے درمیان گہرے تعلقات کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ ہم اس وفد کی آمد اور ان کے خلوص کے اظہار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔یہ دورہ باہمی احترام اور پاکستان و ایران کے عوام کے درمیان برادرانہ تعلقات کے اعادے پر ختم ہوا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کرتے ہیں ایران کے کے عوام

پڑھیں:

پاک افغان کشیدگی: ایران نے ثالثی و مصالحت کی پیشکش کردی

 

تہران: (نیوزڈیسک) ایران نے پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان ثالثی و مصالحت کی پیشکش کردی۔

سفارتی ذرائع کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی سے فون پر رابطہ کیا اور کہا کہ ایران مصالحت کے لیے ہر ممکن مدد کو تیار ہے۔

ذرائع کے مطابق ٹیلی فون پر اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ نے دوطرفہ تعلقات، علاقائی اوربین الاقوامی امورپرتبادلہ خیال کیا۔

ایرانی وزیرخارجہ نے پاکستان اورافغان طالبان کےدرمیان ثالثی ومصالحت کی پیشکش کی اور دونوں ممالک کے قدیم اور دوستانہ تعلقات کی اہمیت پر زور دیا، ایران کی جانب سے افغانستان اورپاکستان کے درمیان کشیدگی پر تشویش کا بھی اظہار کیا گیا۔

ایرانی وزیرخارجہ نے زور دیا کہ دونوں ممالک کوبات چیت جاری رکھنی چاہیے، ایران ہرممکن مددکے لیے تیار ہے تاکہ دونوں ممالک میں امن ومصالحت قائم ہوسکے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار نے ٹیلی فونک گفتگو میں افغانستان کے ساتھ حالیہ مذاکرات اور موجودہ حالات پر روشنی ڈالی، علاقائی امن واستحکام کا برقرار رہنا نہایت اہم ہے، فریقین نے اس معاملے پر رابطے اور مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد دھماکے پر عالمی برادری کاپاکستان سے یکجہتی کا اظہار
  • اجتماع عام نظام ظلم کے خاتمے کا پیغام ثابت ہوگا، منعم ظفر
  • ایران اور امریکا کے درمیان مصالحت کیوں ممکن نہیں؟
  • پہلی بار اسرائیل کو نشانہ بنانے والا ایرانی میزائل
  • اقبالؒ اسلام کی روح اور فارسی ادب کی خوشبو سے پہچانے جاتے ہیں‘ ایرانی سفیر
  • پاک افغان کشیدگی: ایران نے ثالثی و مصالحت کی پیشکش کردی
  • ایران کی پاکستان اور افغانستان کے درمیاں ثالثی کی پیشکش
  • سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان تعلقات؟ محمد بن سلمان کا دورہ امریکا سے قبل اہم پیغام
  • سعودیہ، اسرائیل تعلقات؟ محمد بن سلمان کا دورہ امریکا سے قبل اہم پیغام
  • اسحاق ڈار سے ایرانی وزیر خارجہ کا رابطہ، پاک افغان کشیدگی پر تعاون کی پیشکش