بلدیاتی ضمنی انتخابات میں پیپلزپارٹی کے عہدیداران کی کامیابی پرمبارکباد
اشاعت کی تاریخ: 26th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی حیدرآباد کے سینئر رہنما سابق جنرل سیکریٹری پی ایس 64عبدالمنان صدیقی نے بلدیاتی ضمنی انتخابات میں سندھ بالخصوص کراچی و حیدرآباد میں پاکستان پیپلزپارٹی کی شاندارکامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے صدر مملکت آصف علی زرداری، پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، پی پی پی خواتین ونگ کی مرکزی صدرادی فریال تالپور، خاتون اول بی بی آصفہ بھٹو زرداری، پیپلزپارٹی کی مرکزی قیادت سمیت پیپلزپارٹی رہنمائوں اور ورکروں کومبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ کے عوام نے ایک مرتبہ پھرپیپلزپارٹی کے حق میں ریفرنڈم دے دیا ہے وہ ہمیشہ پیپلزپارٹی مخالفین کو رد کرتے آئے ہیں لیکن پیپلزپارٹی کے مخالفین شرمندگی سے بچنے کی خاطرہمیشہ پیپلزپارٹی پردھاندلی کا راگ الاپتے رہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم سندھ کے بڑوں شہروں کراچی اورحیدرآباد میں عوام کے پیپلزپارٹی پر اعتماد کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور کراچی حیدرآباد کے پیپلزپارٹی کے سیاسی مخالفین کو گذارش کرتے ہیں کہ وہ اپنی جھوٹی انا کی ضد چھوڑ کر تسلیم کریں کہ پیپلزپارٹی اپنے خدمت کی وجہ سے کراچی حیدرآباد کے عوام کے دلوں میں جگہ بنا چکی ہے ۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پیپلزپارٹی کے
پڑھیں:
پیپلزپارٹی عوامی حقوق کے تحفظ کیلیے اپناکردارادا کرتی رہے گی، عبدالجبار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251110-2-9
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر برائے بحالی عبدالجبار خان نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی عوامی حقوق کے تحفظ کیلئے ہمیشہ اپنا کردار ادا کرتی رہی ہے اور اب بھی عوام کے دیرینہ مسائل اور ان کے حقوق کیلئے صرف پیپلزپارٹی ہی واحد جماعت ہے جو ایوانوں میں اور سڑکوں پر عوام کے حقوق کے تحفظ کیلئے کھڑی ہے ، انہوں نے کہاکہ 18ویں ترمیم ہو یا صوبوں کے حقوق کا مسئلہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ جمہوری انداز میں اپنا کردار ادا کیا ہے اور اب بھی وہ ہرطرح سے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔ کیونکہ جمہوریت کی بحالی کیلئے پیپلزپارٹی کی قربانیاں کسی سے پوشیدہ نہیں ہے، پارٹی قیادت نے جانوں کے نذرانے پیش کرکے جمہوریت کا دفاع کیا ہے اور جب بھی طالع آزما نے جمہوریت پر حملہ کرنے کی کوشش کی تو پیپلزپارٹی ہی ملک کی واحد جماعت ہے جس نے سب سے پہلے ان قوتوں کو للکارا جس کی پاداش میں پارٹی قیادت کو جانوں کے نذرانے پیش کرنے پڑے، ملک بھر سے قیادت اور کارکنوں کو پابند سلاسل کیا گیا لیکن کبھی بھی پیپلزپارٹی اور اس کی قیادت نے عوام کے حقوق کا سودا نہیں کیا۔