ایران؛ اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے کمانڈرز اور ایٹمی سائنسدانوں کی نماز جنازہ ادا
اشاعت کی تاریخ: 28th, June 2025 GMT
اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے 60 کے قریب اعلیٰ فوجی کمانڈر، بیلسٹک میزائل پروگرام کے سربراہ، جوہری سائنسدانوں، خواتین اور بچوں کی نماز جنازہ کے لیے تہران کی سڑکوں پر عوام کا سیلاب اُمڈ آیا۔
ایرانی سرکاری نشریاتی ادارے "آئی آر آئی بی" کے مطابق نماز جنازہ میں شرکت کے لیے ہزاروں شہری انقلاب اسکوائر پہنچ گئے اور فرط جذبات سے ایرانی پرچم میں لپٹے تابوتوں کو چھونے اور چومتے رہے۔
شہریوں نے ایرانی پرچم اُٹھائے ہوئے تھے اور فضا میں حب الوطنی کے نغمے گونج رہے تھے۔ بے حد جذباتی مناظر دیکھنے کو ملے۔
ایرانی صدر مسعود پزیشکیان بھی ہزاروں سوگواروں میں شامل تھے۔ اسٹیج پر کئی اعلیٰ فوجی افسران کی تصاویر آویزاں تھیں جن میں شہید میجر جنرل حسین سلامی اور جنرل محمد باقری کی نمایاں تصاویر شامل تھیں۔
نیم سرکاری خبر رساں ادارے "تسنیم" کے مطابق شہریوں نے ایران کے رہبر اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای کی تصاویر بھی اٹھا رکھی تھیں اور اس دوران امریکا و اسرائیل مخالف نعرے بھی لگائے گئے۔
تقریب تہران کے معروف اسلامی انقلاب اسکوائر (انقلاب چوک) میں صبح 8 بجے شروع ہوئی، جہاں ہزاروں سوگوار سیاہ لباس پہنے ایرانی پرچم لہراتے اور شہداء کی تصاویر اٹھائے ہوئے موجود تھے۔
ایرانی سرکاری ٹیلی ویژن نے جنرل حسین سلامی، جنرل امیر علی حاجی زادہ، میجر جنرل محمد باقری اور جوہری سائنسدان محمد مہدی تہرانچی سمیت دیگر شہداء کے تابوتوں کی ویڈیو نشر کی گئی۔
جنازے میں شامل تابوتوں میں چار خواتین اور چار بچوں کے تابوت بھی شامل تھے جنہیں اسرائیلی حملوں میں نشانہ بنایا گیا۔
ایرانی حکومت نے سرکاری دفاتر بند رکھے تاکہ سرکاری ملازمین جنازے میں شریک ہو سکیں۔ یہ جنگ بندی کے بعد اعلیٰ کمانڈروں کی پہلی عوامی تدفین کی تقریب تھی۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
خواتین کے لیے باعزت روزگار کا سنہری موقع!
اگر آپ کوئی ہنر سیکھ کر خود مختار بننا چاہتی ہیں تو یہ وقت ہے قدم بڑھانے کا! بینظیر ہنرمند پروگرام خواتین کے لیے ایک شاندار موقع لے کر آیا ہے، جہاں آپ مختلف شعبوں میں بالکل مفت تربیت حاصل کر سکتی ہیں — وہ بھی ماہانہ وظیفے، سرٹیفکیٹ اور ملازمت کے مواقع کے ساتھ!
✨ تربیت میں کیا شامل ہے؟
جدید اور مارکیٹ کے مطابق ہنر کی تربیت (دورانیہ: 3 سے 6 ماہ)
ماہانہ وظیفہ
گریجویشن بونس
تربیت مکمل کرنے پر سرکاری سرٹیفکیٹ
متعلقہ شعبے میں روزگار کے مواقع
تربیت کن شعبوں میں دی جائے گی؟
پروگرام میں شامل ہنر عالمی اور مقامی مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق ترتیب دیے گئے ہیں، جیسے
ہوٹل مینجمنٹ
آئی ٹی اور ڈیجیٹل اسکلز
ہیلتھ کیئر
کنسٹرکشن
بیوٹی سروسز
فیشن اور ٹیکسٹائل
کون اس پروگرام میں شامل ہو سکتا ہے؟
یہ پروگرام بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) سے مستفید ہونے والی خواتین یا ان کے اہل خانہ کے افراد کے لیے مخصوص ہے۔
ایک خاندان سے صرف ایک فرد اس تربیت میں رجسٹریشن کرا سکتا ہے۔
اور سب سے اہم بات:
اس پروگرام میں شامل ہونے سے آپ کی بی آئی ایس پی مالی امداد اور دیگر سہولیات متاثر نہیں ہوں گی وہ بدستور جاری رہیں گی۔
یہ وقت ہے اپنے خوابوں کو حقیقت کا روپ دینے کا!
اگر آپ یا آپ کے خاندان میں کوئی خاتون خود مختاری اور روزگار کی خواہش رکھتی ہیں تو اس نایاب موقع کو ضائع نہ کریں۔