جنرل ساحر کا دورہ آسٹریلیا اعلیٰ سول و عسکری قیادت سے ملاقاتیں
اشاعت کی تاریخ: 28th, June 2025 GMT
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا ان دنوں آسٹریلیا کا دورہ کر رہے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے دورہ کے دوران سالانہ دفاعی و سکیورٹی مذاکرات کے 14ویں اجلاس میں شرکت کی۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کی آسٹریلیا کی اعلیٰ سول و عسکری قیادت سے ملاقاتیں بھی ہوئیں۔ جنرل ساحر شمشاد مرزا کی ایڈمرل ڈیوڈ جانتھن، چیف آف ڈیفنس فورسز، اینڈریو شیئرر، ڈائریکٹر جنرل آفس آف نیشنل انٹیلی جنس، لیفٹیننٹ جنرل سائمن سٹیوارٹ، چیف آف آسٹ ریلین آرمی اور جیما ہیگنز، سفیر برائے انسدادِ دہشت گردی، محکمہ خارجہ و تجارت سے ملاقاتیں ہوئیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دفاعی و سکیورٹی مذاکرات کا مقصد باہمی تفہیم کو مضبوط بنانا اور دونوں ممالک کی افواج کے درمیان دفاعی تعاون کو مزید وسعت دینے کے لیے نئے شعبوں کی نشاندہی کرنا تھا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقاتوں کے دوران دونوں فریقین نے وسیع تر موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
چیف جسٹس کی پولی کلینک ہسپتال آمد،سٹاف کی دوڑیں
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی میڈیکل چیک اپ کیلئے پولی کلینک اسپتال گئے۔ ذرائع کے مطابق چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی پولی کلینک آمد پر ڈاکٹرز اسٹاف کی دوڑیں لگ گئیں۔ ذرائع نے کہا کہ چیف جسٹس یحیی آفریدی نے پولی کلینک ہسپتال میں آنکھوں کا معائنہ کرایا، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی میڈیکل چیک اپ کے بعد پولی کلینک سے روانہ ہوگئے۔