سلطان آباد میں سیوریج نظام تباہ ‘عوام پریشان
اشاعت کی تاریخ: 28th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ضلع کیماڑی کی یوسی 46 سلطان آباد گندگی، غلاظت کا ڈھیر، لوگ سیوریج کا گندا پانی پینے پر مجبور، منتخب چیئرمین، نائب چیئرمین کی نا اہلی، غفلت اور ناقص کارکردگی نے عوام کی زندگی عذاب کردی۔ تفصیلات کے مطابق مولوی تمیزالدین خان روڈ یوسی 46 سلطان آباد میں سیوریج کا نظام تباہ و برباد ہوگیا، یومیہ بنیاد پر گٹر ابل رہے ہیں، جس کے باعث گلیاں، چوراہے گندے تالاب کا منظر پیش کررہے ہیں، بیشتر گلیوں سے مکینوں کا گزرنا محال ہوگیا ہے، اس کے علاوہ واٹر بورڈ کی لائنوں میں سیوریج کا گندا اور مضر صحت پانی آرہا ہے، جس نے مکینوں کو شدید ذہنی اذیت سے دوچار کردیا ہے جب کہ گندا پانی پینے سے پیٹ سمیت جلدی امراض تیزی سے پھیل رہے ہیں تاہم تحریک انصاف کے یوسی چیئرمین عیسیٰ خان محسود اور نائب چیئرمین سلطان خٹک کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی، ان کی نا اہلی، غفلت اور ناقص کارکردگی کا خمیازہ مکین بھگت رہے ہیں۔ مکینوں نے منتخب بلدیاتی قیادت پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شکایت کریں تو نااہل چیئرمین، نائب چیئرمین فنڈز کی عدم دستیابی کا جواز پیش کرتے ہیں، اگر فنڈز نہیں ملے رہے تو استعفیٰ کیوں نہیں دیتے؟ ووٹ دیا ہے تو جواب بھی مانگیں گے۔ مکینوں نے سوال کیا کہ جب علاقے میں پانی کی لائنیں، سیوریج کی لائنیں نہیں ڈالی جارہیں، گٹر کے ڈھکن تک نہیں، اسٹریٹ لائٹس کا بھی کوئی نظام نہیں تو ماہانہ 12 لاکھ کا یوسی فنڈ کہاں جارہا ہے؟۔ مکینوں نے کہا کہ ناانصافیوں کا بدلہ آئندہ الیکشن میں ووٹ کی طاقت سے لیں گے، مئیر کراچی مرتضیٰ وہاب نااہل بلدیاتی قیادت سے استعفیٰ لیکر ہمیں مسائل سے نجات دلوائیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: رہے ہیں
پڑھیں:
کوڑا ٹیکس کی وصولی کی تیاریاں، محکمہ ایکسائز متحرک
علی ساہی:حکومت کی جانب سے گرین سگنل ملنے کے بعد محکمہ ایکسائز نے شہری علاقوں میں کوڑا ٹیکس کی وصولی کے لیے عملی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔
ذرائع کے مطابق ابتدائی مرحلے میں صوبے کے شہری علاقوں میں 33 لاکھ سے زائد گھروں سے ٹیکس وصولی کا آغاز کیا جائے گا۔
محکمہ ایکسائز حکام کا کہنا ہے کہ مزید رہائشی اور کمرشل یونٹس کو نظام میں شامل کرنے کے لیے متعلقہ اداروں سے ڈیٹا اکٹھا کیا جا رہا ہے، جبکہ وصولیوں کے مؤثر نظام کے لیے درکار انتظامی اور تکنیکی ضروریات پر بھی کام جاری ہے۔ اس حوالے سے جلد ایک جامع سمری منظوری کے لیے حکومت کو ارسال کی جائے گی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
ذرائع کے مطابق ٹیکس وصولی کے نظام کو مؤثر بنانے کے لیے ابتدائی طور پر 70 گاڑیوں اور ساڑھے چھ سو ای بائیکس کی فراہمی کی درخواست کی جائے گی، تاکہ بلوں کی بروقت تقسیم اور وصولیوں کا عمل یقینی بنایا جا سکے۔
محکمہ ایکسائز نے بل تقسیم کرنے والے عملے کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے ایک سے دو فیصد سروس چارجز کی بھی تجویز دی ہے، جبکہ بلوں کی پرنٹنگ اور دیگر انتظامی امور سے متعلق ورکنگ آخری مراحل میں ہے۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ
ایکسائز حکام کے مطابق محکمہ ایکسائز اور متعلقہ ادارے کے درمیان بلوں کی تقسیم اور وصولی کے طریقہ کار پر متعدد اجلاس منعقد ہو چکے ہیں، جبکہ آئندہ ماہ کے پہلے ہفتے دونوں اداروں کے درمیان باقاعدہ مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے جانے کا امکان ہے، جس کے بعد کوڑا ٹیکس کی وصولی کے عمل کو باضابطہ طور پر شروع کیا جائے گا۔