مجلس وحدت مسلین جنوبی پنجاب کے آرگنائزر مولانا قاضی نادر علوی نے لیہ کی 10رکنی ورکنگ کمیٹی کا اعلان کردیا
اشاعت کی تاریخ: 27th, June 2025 GMT
سابق سیکرٹری جنرل لیہ محسن سواگ کو لیہ کا ضلعی آرگنائزر نامزد کیا ہے، ورکنگ کمیٹی میں لیہ کی تینوں تحصیلوں سے متناسب نمائندگی کے طور پر تین تین ممبر نامزد کیے گئے ہیں، ورکنگ کمیٹی میں ساجد حسین گشکوری، عمران میرانی، غلام عباس، مولانا فاطر حیدر، عنصر عباس، عدیل عباس زیدی، ڈاکٹر ناصر عباس جعفری اور دیگر شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے صوبائی آرگنائزر مولانا قاضی نادر حسین علوی نے ضلع لیہ کی 10رکنی ورکنگ کمیٹی کا اعلان کردیا، سابق سیکرٹری جنرل لیہ محسن سواگ کو ضلعی آرگنائزر نامزد کیا ہے، ورکنگ کمیٹی میں لیہ کی تینوں تحصیلوں سے متناسب نمائندگی کے طور پر تین تین ممبر نامزد کیے گئے ہیں، ورکنگ کمیٹی میں ساجد حسین گشکوری، عمران میرانی، غلام عباس، مولانا فاطر حیدر، عنصر عباس، عدیل عباس زیدی، ڈاکٹر ناصر عباس جعفری اور دیگر شامل ہیں۔ قبل ازیں لیہ میں ایم ڈبلیو ایم لیہ کے سابقین و موجودین کا اجلاس منعقد ہوا ، مولانا ساجد عباس اسدی، صفدر حسین خان، سید ندیم عباس کاظمی، عون رضا نجم گوپانگ، عامر عباس خان بھٹہ، ثقلین نقوی، جمیل حسین خان، سید اجمل حسین شاہ سمیت دیگر موجود تھے۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
راولپنڈی: نانبائیوں نے 2 دن کے وقفے کے بعد دوبارہ ہڑتال کا اعلان کردیا
---فائل فوٹونانبائی ایسوسی ایشن نے 2 دن کے وقفے کے بعد 11 نومبر سے پنجاب بھر میں ایک بار پھر ہڑتال کی کال دے دی ہے۔
نانبائی ایسوسی ایشن نے اپنے مؤقف میں کہا ہے کہ مہنگا آٹا خرید کر سستی روٹی بیچنا ناممکن ہے، آٹے کی بوری ساڑھے 5 ہزار سے 11 ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے، انتظامیہ ہمارے ساتھ بیٹھ کر قیمت مقرر کرے ورنہ ہڑتال جاری رہے گی۔
نانبائی ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ سوئی گیس دستیاب نہیں، مہنگی ایل پی جی گیس استعمال کرتے ہیں، سرکاری نرخ پر 14 روپے کی روٹی بیچنا ممکن نہیں ہے۔
دوسری جانب ضلعی انتظامیہ نے کہا ہے کہ نانبائیوں کی اکثریت نے ہڑتال کو مسترد کیا ہے، سرکاری نِرخوں پر روٹی کی قیمت یقینی بنائی جائے گی، نانبائیوں کی ہڑتال بلاجواز اور بلیک میلنگ ہے۔
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نانبائیوں کے لیے آٹے کی فراہمی کے خصوصی انتظامات کیے ہیں، آٹا ڈیلرز کو فلور ملز سے حکومتی نرخوں پر آٹا فراہم کیا جا رہا ہے، راولپنڈی میں 157 خصوصی پوائنٹس بنائے گئے ہیں جہاں آٹا دستیاب ہے، ڈرا دھمکا کر تنور بند کروانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔