پنجاب حکومت کا ترقیاتی منصوبوں پر سخت اسکروٹنی کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 27th, June 2025 GMT
لاہور(نیوز ڈیسک)پنجاب حکومت نے ترقیاتی منصوبوں کے آغاز سے قبل سخت اسکروٹنی کا فیصلہ کرلیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر تمام اتھارٹیز کے پراجیکٹس کی منظوری سے قبل محکمہ ہاؤسنگ میں نظرثانی کو لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔
محکمہ ہاؤسنگ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ترقیاتی منصوبوں کے پی سی ون کی جانچ کے لیے خصوصی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس کے کنوینر محکمہ پبلک ہیلتھ کے چیف انجینئر ہوں گے۔ کمیٹی کو تمام منصوبوں کی اسکروٹنی 7 روز میں مکمل کرنے کا پابند کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ کمیٹی پلاننگ کمیشن اور پی اینڈ ڈی ڈیپارٹمنٹ کی گائیڈ لائنز کے مطابق منصوبوں کی جانچ پڑتال کرے گی، جب کہ تخمینہ لاگت، مدتِ تکمیل، تکنیکی پہلو اور پی سی ون میں بہتری کی تجاویز بھی شامل کی جائیں گی۔
سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل نے کہا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں کا آغاز مکمل تیاری اور معیار کو مدنظر رکھ کر کیا جائے گا اور تمام ذیلی اداروں میں پراجیکٹ کوالٹی کو اولین ترجیح دی جائے گی۔
یہ اقدام ترقیاتی منصوبوں کے شفاف اور مؤثر نفاذ کو یقینی بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے تاکہ وسائل کے ضیاع اور غیر معیاری کاموں کا خاتمہ ممکن ہو۔
مزیدپڑھیں:مشکلات کے باوجود میڈیا نے پاکستان کا بیانیہ پوری دنیا تک کامیابی سے پہنچایا، بلاول بھٹو
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: ترقیاتی منصوبوں گیا ہے
پڑھیں:
سی ای سی میں تمام فیصلے 27 ویں ترمیم سے متعلق تھے، گورنر پنجاب
کراچی (نیوزڈیسک)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی(سی ای سی) میں جو فیصلے ہوئے وہ 27 ویں ترمیم سے متعلق تھے۔
کراچی میں عبد اللہ شاہ غازی کے مزار پر حاضری کے بعد میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا کہ پیپلز پارٹی وفاق کے ساتھ کھڑی ہے، پی پی کا حکومت سے دو تین شقوں پر اتفاق رائے ہے۔
سردار سلیم حیدر خان نے کہا باقی بہت ساری شقوں پر اختلاف رائے ہے، جس پر ڈیبیٹ ہونی ہے، شہید ذوالفقار علی بھٹو نے قوم کو مشترکہ آئین دیا۔
گورنر پنجاب نے کہا مخالفین بھی 1973 کے آئین پر انگلی نہیں اٹھا سکتے، پیپلز پارٹی شہید ذوالفقار علی بھٹو کے دیئے ہوئے آئین پر کھڑی ہے، پیپلز پارٹی کوئی ایسا قدم اٹھانے کے لیے تیار نہیں، جو 1973 کےآئین کے منافی ہو۔