یکم جولائی (منگل) کو تمام بینک بند رہیں گے
اشاعت کی تاریخ: 27th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: یکم جولائی بروز منگل کو بینکوں میں عام تعطیل کے باعث تمام بینکس اور مالیاتی ادارے عوامی لین دین کے لیے بند رہیں گے۔
اسٹیٹ بینک کی جنب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق نئے مالی سال کے آغاز پر سالانہ کلوزنگ ڈے کے باعث یکم جولائی 2025ء بروز منگل کو اسٹیٹ بینک عوامی لین دین کے لیے بند رہے گا۔ لہٰذا اس روز تمام بینک، ترقیاتی مالیاتی ادارے اور مائیکرو فنانس بینک بھی بند رہیں گے۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ تمام مالیاتی ادارے صرف عوامی لین دین کے لیے بند رہیں گے اور بینکوں، ترقیاتی مالی اداروں اور مائیکروفنانس بینکوں کے ملازمین حسبِ معمول دفتر آئیں گے۔
واضح رہے کہ یکم جولائی کو بینک عام طور پر “بینک ہالیڈے” یا “کلوزنگ ڈے” کے طور پر بند ہوتے ہیں کیونکہ اس دن نیا مالی سال (Fiscal Year) شروع ہوتا ہے، پاکستان سمیت کئی ممالک میں مالی سال یکم جولائی سے شروع ہوتا ہے۔ بینک اس دن اپنی سالانہ مالیاتی کتب (accounts) کو بند کرنے، آڈٹ اور ریکارڈ کی صفائی کے لیے وقف کرتے ہیں، یہ دن (یکم جولائی) عمومی صارفین کے لیے چھٹی ہوتا ہے، لیکن بینک کا عملہ اکثر موجود ہوتا ہے تاکہ پرانے مالی سال کا حساب مکمل کریں، نئے مالی سال کے لیے تیاری کریں، سسٹمز اور ڈیٹا بیس کو اپڈیٹ کریں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: بند رہیں گے یکم جولائی مالی سال ہوتا ہے کے لیے
پڑھیں:
چیٹ جی پی ٹی کا نیا فیچر جو آپ کیلئے بہت زیادہ کارآمد ثابت ہوگا
اکثر ایسا ہوتا ہے جب چیٹ جی پی ٹی میں کوئی پروموٹ یا ہدایت انٹر کی جاتی ہے تو احساس ہوتا ہے کہ کچھ تفصیلات کو شامل کرنا بھول گئے ہیں یا غلط جملہ کاپی پیسٹ کر دیا ہے۔
مگر اب اوپن اے آئی نے اس حوالے سے ایک بہترین فیچر صارفین کے لیے متعارف کرایا ہے۔
آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) چیٹ بوٹ میں اب اس مسئلے کا حل پیش کیا گیا ہے۔
اب آپ چیٹ بوٹ کو اس کے جواب کے دوران روک سکیں گے۔
اس وقت جب اے آئی چیٹ بوٹ جواب کو تیار کر رہا ہوتا ہے، اس وقت آپ نئی تفصیلات کو شامل کرسکتے ہیں۔
آسان الفاظ میں آپ رئیل ٹائم میں اب چیٹ جی پی ٹی سے گفتگو کر سکتے ہیں۔
اس کے لیے چیٹ جی پی ٹی کی سائیڈ بار میں اپ ڈیٹ پر کلک کرکے نئے تناظر یا وضاحت کا اضافہ کرنا ہوگا اور اے آئی چیٹ بوٹ اس کے مطابق اپنے ردعمل کو تبدیل کرلے گا۔
یعنی آپ کو دوبارہ سے اپنے سوال کو مکمل ٹائپ کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی بلکہ آپ چیٹ جی پی ٹی کو رئیل ٹائم میں جواب بدلنے پر مجبور کرسکیں گے۔
اس سے ان افراد کو کافی زیادہ وقت بچانے میں مدد ملے گی جو چیٹ جی پی ٹی سے تفصیلی یا کئی نکات پر مشتمل سوالات کے جوابات چاہتے ہیں۔
یہ بظاہر معمولی محسوس ہوتا ہے مگر یہ صارفین کے لیے بہت زیادہ مددگار ثابت ہوگا، خاص طور پر اس سروس کو مفت استعمال کرنے والے افراد کے لیے۔
چیٹ جی پی ٹی مفت استعمال کرنے والے افراد کو یہ چیٹ بوٹ محدود تعداد میں ڈیپ ریسرچ کے تحت جوابات فراہم کرتا ہے۔