یکم جولائی کو بینک بند ، علامیہ جاری
اشاعت کی تاریخ: 27th, June 2025 GMT
ویب ڈیسک : بینک ہالیڈے کے سبب یکم جولائی کو تمام بینکس اور مالیاتی ادارے عوام لین دین کے لیے بند رہیں گے۔
سٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق یکم جولائی 2025ء بروز منگل کو بینک تعطیل کے باعث عوامی لین دین کے لیے بند رہے گا۔ لہٰذا اِس روز تمام بینک، ترقیاتی مالی ادارے اور مائیکروفنانس بینک بند رہیں گے۔
جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا کہ تاہم بینکوں/ ترقیاتی مالی اداروں اور مائیکروفنانس بینکوں کے ملازمین حسبِ معمول دفتر آئیں گے۔
مجوزہ لیوی سے فرنس آئل کی سیل میں واضح کمی ہوگی؛ معاشی تھنک ٹینک
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
لاہور کے تمام سیوریج نمونوں میں پولیو وائرس کا انکشاف
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250926-08-8
لاہور (نمائندہ جسارت) شہر لاہور میں پولیو وائرس کا خطرہ سنگین صورت اختیار کر گیا ہے کیونکہ شہر کے تمام سیوریج نمونوں میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق کی گئی ہے۔ بار بار چلائی جانے والی پولیو مہم کے باوجود لاہور کو تاحال پولیو سے پاک نہیں کیا جا سکا۔ قومی ادارہ صحت کے مطابق اگست میں لیے گئے تمام سیوریج نمونوں میں پولیو وائرس موجود پایا گیا ہے۔نمونے آؤٹ فال روڈ، محمود بوٹی، گلشن راوی اور ملتان روڈ ڈسپوزل اسٹیشن سے حاصل کیے گئے تھے، جن میں وائرس کی موجودگی ثابت ہوئی۔ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 2 سال سے لاہور پولیو وائرس سے پاک نہیں ہو سکا، جس سے محکمہ صحت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان کھڑے ہو گئے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ مسلسل مہمات کے باوجود پولیو وائرس کی موجودگی لمحہ فکر ہے۔