انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
اشاعت کی تاریخ: 27th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پاکستان میں آج ڈالر کی قیمت میں کمی کا رجحان دیکھا گیا ہے۔
انٹر بینک میں کاروباری ہفتے کے پانچوں روز امریکی ڈالر 7 پیسے سستا ہوا ہے۔
انٹر بینک میں امریکی ڈالر 7 پیسے کی کمی کے بعد 283 روپے 60 پیسے کا ہو گیا۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 283 روپے 67 پیسے پر بند ہوا تھا۔
واضح رہے گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں چھ پیسے کا اضافہ ہوا تھا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران بڑا اضافہ
کراچی:اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بتایا ہے کہ زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران 2 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔
اسٹیٹ بینک کے اعداد وشمار کے مطابق اضافے کے بعد سرکاری ذخائر کی مالیت 14 ارب 37 کروڑ 95 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی ہے۔
اعداد وشمار میں بتایا گیا کہ زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 19 ارب 79 کروڑ93لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی ہے، جس میں کمرشل بینکوں کے پاس موجود 5 ارب 41 کروڑ 38 لاکھ ڈالر کے ذخائر بھی شامل ہیں۔