پی سی بی ریجنل انٹر ڈسٹرکٹ سینئر کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز آج ہوگا
اشاعت کی تاریخ: 27th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی ( اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام پی سی بی انٹر ڈسٹرکٹ سینئر تین روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ( کراچی ریجن ) بروز جمعہ 27 جون سے کراچی کے مختلف گراؤنڈز پر شروع ہو رہا ہے. پروگرام کے مطابق میچز یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس، نیشنل بینک اسپورٹس کمپلیکس ، کے سی سی اے اسٹیڈیم اور بقائی کرکٹ گراؤنڈ پرکھیلے جائیں گے جس میں کراچی ریجن کی سات زونز کی منتخب ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔ جس کو ہیڈ کوچیز کراچی ریجن نے ٹرائلز کے بعد زونل کوچز اور زونز کے صدور کے مشورے سے ٹیموں کو منتخب کیا۔زون ایک : المان شفیق، فرمان احمد، ملک زین العابدین، فضل سبحان، طحہ محمود، بہادر علی، زبیر دلاور، محمد رضا، رحمان غنی، محمد عمر بن ذاھد، عمار اقبال، احمد خان، زبیر خان، عمر گلاب، قمر عباس۔اسٹینڈ بائی : امیر رضا شکیل، کاشف رضا، زین الدین، وہاب ظفر، محمد قاسم۔ ( کوچ اویس احمد رحما نی ) زون دو : طارق بخت، شاہد علی، حسن جعفری، ایس ایم فہد، وہاج ریاض، حمزہ سرور، ایم اویس علی خان، علی حسن، بسیر شاہ، تیمور مصطفی، سید ریحان علی شاہ، اسد اختر، محمد عمر اعجاز، علی شنواری، ایم سہیل خان۔ اسٹینڈ بائی: سید شہیر علی، عمر فاروق، شعیب امین، منیر الرحمان، محمود جمشید۔ ( کوچ نعیم طیب )۔ زون تین: شہزر محمد، سمیع آفریدی، وقاص اکبر، عبداللہ عمر، عبیس اللہ، عدیل حسین، باسط غوری، سید انس شاہ، فہد امین، حسان عاصم، محمد اسماعیل، شاہزیب، اسرار احمد اعوان، عبدل رافع، فہد انصاری۔ اسٹینڈ بائی: سلمان سرور، فضل رحیم، نعمان علی، رعنا رافع، سنی نظیر۔ ( کوچ عرفان الدین )زون چار: یاسر مشتاق، ارسلان فرزند، عمران شاہ، احد علی، احسن اللہ، ایس عبداللہ رفاہی، دانش رفیق، عادل علی، محمد افضل، افنان خان، طلحہ احسن، حمزہ قریشی، محمد آصف، اسد اللہ حمزہ، حمزہ شاہ آفریدی۔ اسٹینڈ بائی: نعمت خان، ایم حنیف، صالح خان، افتخار احمد، کر یم اللہ۔ ( کوچ واجد علی )، زون پانچ: سید شاہ رضا، محمد حسین، شعیب خان، محمد آصف، وسیم احمد، ایم حسان اقبال، محمد علی بٹ، محمد ابیس، سا حل اقبال، محمد دانیال، حسان علی خان، معظم ملک، سیف اللہ خان، فواد شاہ، نبیل واحد۔ اسٹینڈ بائی: محمد اسماعیل، عبدالرحمان۔شہباز احمد، طلحہ فرید، وطن دوست۔ ( کوچ فراز احمد خان)، زون چھ : ارباز خان، حبیب اللہ، عبداللہ عالم، عبدل رحمان نیا زی، محمد عثمان، علی اسحاق، حیدر عباس، فرحان خان، ذیشان ضمیر، محمد مکی، معاذ خرم، سیف اللہ، رضا الحسن، ضیاء اللہ، عاشر احمد۔ اسٹینڈ بائی : علی عمر، عباد خان، اویس رحیم، طیب حسین، غلام اشرف۔( کوچ سعید بن ناصر )شامل ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: اسٹینڈ بائی
پڑھیں:
پی آئی اے کو برطانیہ کے لیے فضائی آپریشن کی اجازت، آئندہ ماہ مانچسٹر کے لیے پروازوں کا آغاز ہوگا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کو برطانیہ کیلئے مسافر بردار اور کارگو پروازیں چلانے کی اجازت مل گئی۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی ایئر لائن کو برطانیہ کے لیے مسافر اور کارگو پروازیں چلانے کی اجازت مل گئی ہے، جس کے بعد فضائی آپریشن کی بحالی کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق قومی ایئر لائن کو تھرڈ کنٹری آپریٹر (ٹی سی او) سرٹیفکیٹ جاری کر دیا گیا ہے، جو 5 سال کے لیے مؤثر ہوگا۔
رپورٹ کے مطابق پی آئی اے آئندہ ماہ براہ راست پروازوں کا آغاز مانچسٹر سے کرے گا، جس کے بعد برمنگھم اور لندن بھی فضائی نیٹ ورک میں شامل کیے جائیں گے۔ اس اجازت نامے کے تحت پی آئی اے نہ صرف مسافروں بلکہ کارگو کی براہ راست ترسیل بھی کر سکے گا۔
ترجمان کے مطابق برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ نے گزشتہ روز پی آئی اے کو باضابطہ طور پر آگاہ کیا اور سرٹیفکیٹ جاری کیا۔ قومی ایئر لائن کو دی گئی یہ منظوری جامع اور ہمہ جہتی نوعیت کی ہے، جسے ادارے کی بڑی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔
سی ای او پی آئی اے نے اس کامیابی پر وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف، نائب وزیراعظم و وزیر خزانہ اسحاق داڑ، وزیر دفاع خواجہ آصف، وزارت دفاع، سول ایوی ایشن اور دیگر متعلقہ اداروں کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کی ٹیم نے پانچ برسوں کے دوران متعدد سخت آڈٹس کا سامنا کیا اور ثابت قدمی سے اس مرحلے کو کامیابی کے ساتھ مکمل کیا۔