بلوچستان میں 70ارب روپے کی بے ضابطگیاں، آڈٹ رپورٹ میں ہوشربا انکشافات
اشاعت کی تاریخ: 27th, June 2025 GMT
بلوچستان میں 70ارب روپے کی بے ضابطگیاں، آڈٹ رپورٹ میں ہوشربا انکشافات WhatsAppFacebookTwitter 0 27 June, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)مالی سال 25-2024 کے دوران بلوچستان میں 70 ارب روپے سے زائد کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ وفاقی آڈٹ رپورٹ میں صوبائی خزانے میں کرپشن، ٹیکس چوری، زائد ادائیگیوں اور حکومتی اخراجات میں بے قاعدگیوں کے سینکڑوں کیسز سامنے آئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق کل مالی بے ضابطگیوں کا حجم 70 ارب روپے سے زائد رہا۔ بے ضابطگیوں کے باعث بلوچستان کے خزانے کو 3 ارب 49 کروڑ روپے کا براہِ راست نقصان ہوا۔رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ ٹیکس اور ڈیوٹیز چوری کے 19 کیسز رپورٹ ہوئے جن میں 13 ارب 12 کروڑ 78 لاکھ روپیکا نقصان ہوا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ 28 کیسز میں 2 ارب 76 کروڑ روپے کی مشکوک ادائیگیاں بھی ہوئی جبکہ حکومتی اخراجات میں بے قاعدگیوں کے 130 کیسز رپورٹ ہوئے جن میں 40 ارب 75 کروڑ روپے سے زائد کا نقصان ہوا۔آڈٹ رپورٹ کے مطابق متعدد اداروں میں قانونی تقاضوں کے بغیر ادائیگیاں، ریونیو کی عدم وصولی اور قواعد کے خلاف اخراجات کیے گئے۔ حکومتی اداروں کی جانب سے مالی نظم و ضبط میں سنگین کوتاہیاں اور شفافیت کی کمی واضح طور پر سامنے آئی ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچین نے بھارت کو خصوصی کھاد کی ترسیل بند کر دی، زراعت مفلوج ہونے کا خدشہ چین نے بھارت کو خصوصی کھاد کی ترسیل بند کر دی، زراعت مفلوج ہونے کا خدشہ پاکستان میں نیا پولیو کیس سامنے آگیا، رواں سال تعداد 13 ہوگئی اسلام آباد سے دبئی جانیوالا غیرملکی طیارہ بھارتی حدود میں چلا گیا میر عطا الرحمن مینگل کے قتل کی ایف آئی آر میں سردار اختر مینگل کے بیٹے نامزد وفاقی وزراکی تنخواہوں میں اضافے کے طریقہ کار میں تبدیلی کی منظوری آپریشن سندور میں بھارت کا سندور اجڑ گیا،پاکستان نے بھارت کا جو علاج کرنا تھا وہ کردیا، خواجہ آصفCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: آڈٹ رپورٹ رپورٹ میں
پڑھیں:
ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق
فائل فوٹو۔ولیکا اسپتال کراچی میں ایچ آئی وی کا ایک اور نیا کیس رپورٹ ہوا ہے۔ اسپتال حکام کے مطابق 18 ماہ کے بچے میں ایچ آئی وی کی تصدیق ہوئی ہے۔
اسپتال حکام کے مطابق ایچ آئی وی کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 95 ہوگئی ہے۔
بچے کے والد کے مطابق 18 ماہ کا عبد الصمد دسمبر 2025 میں ولیکا اسپتال میں زیر علاج تھا، مسلسل طبیعت خراب رہنے پر بچے کا ایچ آئی وی کا ٹیسٹ کروایا۔
والد کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کروانے پر بچے میں ایچ آئی وی کی تصدیق ہوئی۔ میرے 5 بچے ہیں، باقی بچوں کے بھی ٹیسٹ کروائیں گے۔
اسپتال حکام کے مطابق ایچ آئی وی سے اب تک 9 بچے جاں بحق ہوچکے ہیں۔