مستحق افراد میں امدادی چیکس تقسیم
اشاعت کی تاریخ: 27th, June 2025 GMT
ویب ڈیسک:گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی طرف سے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد میں امدادی چیکس کی تقسیم کی گئی۔
اخوت فاؤنڈیشن کو بیس لاکھ روپے دیے گئے، معروف کراٹے ماسٹر اشرف طائی کی علاج کے لیے پانچ لاکھ روپے کا چیک دیا گیا۔
گورنر کامران ٹیسوری نے بتایا کہ لوگوں کو درپیش مشکلات کے پیشِ نظر انہیں امدادی رقوم دی گئیں تاکہ وہ اپنے معاملات کو حل کرسکیں۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
راولپنڈی: قتل، زیادتی اور منشیات کیسز میں 94 مجرمان کو سزائیں، 198 باعزت بری
راولپنڈی:راولپنڈی میں تین ماہ کے دوران مختلف مقدمات میں عدالتوں نے 94 مجرمان کو سزائیں سنائیں جبکہ 198 ملزمان کو باعزت بری کردیا۔
اعداد و شمار کے مطابق قتل کے 13 مقدمات میں 24 مجرمان کو سزائیں سنائی گئیں، جن میں 12 کو سزائے موت، 5 کو عمر قید، ایک کو 13 سال قید اور 6 مجرمان کو ہرجانہ کی سزا دی گئی۔
زیادتی کے 5 مقدمات میں 7 مجرمان کو سزائیں ہوئیں، جن میں 6 کو عمر قید اور ایک کو 10 سال قید کی سزا سنائی گئی۔
منشیات کے 63 مقدمات میں 63 مجرمان کو مختلف سزائیں سنائی گئیں۔ ان میں ایک مجرم کو 15 سال قید اور 5 لاکھ روپے جرمانہ، 3 مجرمان کو 14 سال قید اور 15 لاکھ روپے جرمانہ، 7 مجرمان کو 10 سال قید اور 11 لاکھ روپے جرمانہ سنایا گیا۔
اسی طرح 49 مجرمان کو 9 سال قید اور 49 لاکھ 60 ہزار روپے جرمانے کی سزا دی گئی۔ 2 مجرمان کو 5،5 سال قید اور 40،40 ہزار روپے جرمانہ جبکہ ایک مجرم کو 10 ماہ قید اور 10 ہزار روپے جرمانہ سنایا گیا۔
رپورٹ کے مطابق قتل، ڈکیتی، چوری، زیادتی اور منشیات کیسوں میں مجموعی طور پر 198 ملزمان کو بے گناہ قرار دے کر بری کیا گیا۔ تھانہ نیو ٹاؤن کے موٹر سائیکل چوری کے 12 مقدمات میں ملزمان کو ڈسچارج بھی کر دیا گیا۔