گورنر سندھ نے مختلف افراد کو امدادی چیک دیے
اشاعت کی تاریخ: 27th, June 2025 GMT
فائل فوٹو
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی طرف سے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد میں امدادی چیکس کی تقسیم کی گئی۔
اخوت فاؤنڈیشن کو بیس لاکھ روپے دیے گئے، معروف کراٹے ماسٹر اشرف طائی کی علاج کے لیے پانچ لاکھ روپے کا چیک دیا گیا۔
گورنر کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ لوگوں کو درپیش مشکلات کے پیشِ نظر انہیں امدادی رقوم دی گئیں تاکہ وہ اپنے معاملات کو حل کرسکیں۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کراچی کی قسمت کا فیصلہ امیر نہیں غریب کریں گے، گورنر سندھ
جلسے سے خطاب میں کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ سرجانی ٹاؤن میں پانی اور بجلی کی فراہمی میں تعطل کے مسائل ہیں، سیوریج کی لائنیں بھی ٹھیک نہیں، ترقیاتی کاموں کیلیے فنڈز دیئے گئے ہیں ان سے ہر ممکن مسائل دور کرنے کی کوشش کی جائے گی اور وہ خود ان اسکیموں کا افتتاح کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ کراچی کی قسمت کا فیصلہ امیر نہیں غریب کریں گے، گورنر یوتھ پروگرام کے تحت نوجوانوں کو سیاست، معیشت میں کردار دیا جائے گا۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے یہ بات کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں جلسے سے خطاب میں کہی جس میں ایم کیو ایم کے اراکین اسمبلی، علاقائی عہدیداروں اور کارکنوں نےبڑی تعداد میں شرکت کی۔ گورنر سندھ نے کہا کہ سرجانی ٹاؤن میں پانی اور بجلی کی فراہمی میں تعطل کے مسائل ہیں، سیوریج کی لائنیں بھی ٹھیک نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی کاموں کیلیے فنڈز دیئے گئے ہیں ان سے ہر ممکن مسائل دور کرنے کی کوشش کی جائے گی اور وہ خود ان اسکیموں کا افتتاح کریں گے۔
گورنر سندھ نے کہا کہ کراچی میں قانون کے مطابق جو یہاں کا بنگالی شہری ہے اسکو شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کا اجرا کرائیں گے۔ انہوں نے وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی سے کہا کہ وہ سرجانی میں یونیورسٹی بنائیں اور مصطفی کمال سے کہا کہ وہ علاقے میں اعلی سطح کا اسپتال بنائیں، ۔سرجانی میں گورنر انیشی ایٹو کے تحت آئی ٹی مارکی قائم کی جائے گی اور ایک ہزار علاقے کے نوجوانوں کو گورنر ہاؤس میں آئی ٹی کی تعلیم دی جائے گی۔ گورنر سندھ نے کہا کہ کرپشن کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، انہوں نے قانون اور انصاف کی بالادستی کا عہد بھی لیا۔