آل لیڈیز ہیلتھ ورکرز پروگرام یونین کا سندھ اسمبلی گے دھرنا
اشاعت کی تاریخ: 27th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی:(کامرس رپورٹر)آل لیڈی ہیلتھ ورکرز کی چئیر پرسن محترمہ بشری آرائیں نے کہا کہ ہمارا احتجاج اور دھرنے دینے کا مقصد یہ تھا کہ ہمارے پروگرام کی نجکاری کی جارہی تھی سندھ لیڈی ہیلتھ ورکرز کو پرائیویٹ کمپنی کے حوالے کیا جارہا تھا ہم نے پروٹیسٹ کیا سندھ گورنمنیٹ نے ہمارہ مطالبہ مانتے ہو? ایک لیٹر کے ڈریعے سندہ لیڈیز ھیلتھ ورکرز پروگرام کو پرائیویٹ نہی کیا جائیگا کی یقین دھانی کے طور پے دیا ہے۔ ہمارا دوسرا مطالبہ تھا کہ ادارے کا پرانہ بیسک ڈیزائن بحال کیا جا? اور ختم کی گء ٹیکنیکل 19 پوسٹیں بحال کی جائیں۔ 31 سال سروس کی ہے تو ہماری پینشن اور ریٹائرمینٹ کے مسائل کو بھی سنجیدگی کے ساتھ حل کیا جاے ہمارا اہم مطالبہ یہی تھا کہ پرائویٹازیشن جو کہ ریٹرن میں دیدیا گیا ہے اپگریڈیشن اور دیگر مسائل کیلئے بھی کوششیں جاری ہیں ظاہر ہے کہ جب ہمارا پروگرام رہیگا تو باقی مسائل کیلئے بھی بات چیت ہوگی اپنے حقوق کیلئے مقابلہ کرینگے جب پروگرام ہی نہی رہیگا تو مسائل کیسے حل ہوسکتے ہیں ہم اس بات پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ ہمارا پروگرام پرائیویٹ ہونے سے بچ گیا ہم حکومت سندھ میڈیا کے نمائندوں اور اپنے کارکنوں کے بیحد شکر گزار ہیں کہ ایسے حالات میں ہمارا بھرپور ساتھ دیا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
جاپان کا پاکستان انسداد پولیو پروگرام کیلئے 35 لاکھ ڈالر گرانٹ کا اعلان
اسلام آباد(نیوزڈیسک) جاپان نے پاکستان انسداد پولیو پروگرام کیلئے 35 لاکھ ڈالر گرانٹ دینے کا اعلان کر دیاہے ، اسلام آباد میں جاپان اور یونیسیف کے درمیان معاہدے پر دستخط کردیئے گئے ، اس خطیر رقم سے اینٹی پولیو ویکسین کی 24 لاکھ سے زائد خوراکیں خریدی جائیں گی ۔
وزیراعظم کی فوکل پرسن انسدادِ پولیو عائشہ رضا فاروق نے پولیوخاتمےکیلئےجاپان کےتعاون پر اظہار تشکر کیا اور کہا یہ شراکت داری مالی امداد سے بڑھ کر یکجہتی اور مشترکہ مقصد کی علامت ہے، عائشہ رضا فاروق کے مطابق ویکسین کی ہر خوراک پاکستان کو پولیو سے پاک منزل کےمزید قریب لے آتی ہے۔
تقریب کے دوران پاکستان میں تعینات جاپان کے سفیر نے پاکستان کی صحت عامہ کی ترجیحات کے لیے اپنے طویل المدتی عزم کا اعادہ کیا، یونیسف کے نمائندہ برائے پاکستان، پرنیلا آئیرنسائیڈ نے کہا جاپان کی شراکت ہر بچے تک ویکسین پہنچانے میں مددگار ثابت ہوگی ۔ جاپان کی حکومت 1996 سے پاکستان میں پولیو کے خاتمے کی دیرینہ شراکت دار ہے ۔ اس دوران جاپان نے ساڑھے چوبیس کروڑ ڈالر سے زائد گرانٹس اور قرضے فراہم کیے ہیں ۔