Jasarat News:
2026-07-24@06:32:13 GMT

نیو کراچی ٹائون کا 5ارب59کروڑ سے زاید کا بجٹ پیش

اشاعت کی تاریخ: 27th, June 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (اسٹا ف رپورٹر) چیئرمین محمد یوسف نے ٹاؤن میونسپل کارپوریشن نیو کراچی کا برائے سال ۲۰۲۵ – ۲۰۲۶ کے لئے ( پانچ ارب،اْنسٹھ کروڑ، آٹھ لاکھ،پندرا ہزار، سات سو، باون) روپے کا بجٹ پیش کردیا۔بجٹ میں ٹوٹل اخراجات کا تخمینہ (پانچ ارب، اٹھاون کروڑ، ستانوے لاکھ، 45 ہزار) روپے لگایا گیا جبکہ بچت کا تخمینہ (دس لاکھ،ستر ہزار، سات سو باون) روپے ہے اراکین کونسل نے بجٹ اتفاق رائے سے منظور کیا۔ بجٹ اجلاس میں میونسپل کمشنر ایاز حمید اللہ بلوچ،وائس چیئرمین شعیب بن ظہیر، اکاؤنٹ آفیسریوسف ملک،ڈائریکٹر کونسل، بجٹ آفیسرسعود عالم صدیقی، سینیئر ڈائریکٹر ایڈمن شمعونہ صدف، اراکینِ کونسل اور دیگر بلدیاتی افسران بھی موجود تھے۔بجٹ اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول ﷺ سے ہوا۔چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف نے بجٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے خاص خاص نکات پر روشنی ڈالی۔ جن میں ترقیاتی کاموں کی مد میں (دو ارب، اٹھاسی کروڑ، پانچ لاکھ،تین سو دس روپے) سے زائد رقم مختص کی گئی ہے جن میں سڑکوں کی تعمیر و مرمت، لنک روڈز اور اندرونی گلیوں کی مرمت و درستگی، نالوں کی تعمیرو مرمت شامل ہیں۔غیر ترقیاتی کاموں کی مد میں (دوارب،ستر کروڑ،چار لاکھ،چار سو پینتیس روپے)جن میں پارک و پلے گراؤنڈزکی تعمیر و تزین و آرائش،عوامی شکایات کے ازالے، بلدیاتی اسکولوں کی مینٹینس شامل ہیں۔ چیئرمین محمد یوسف نے کہا کہ منتخب بلدیاتی نمائندے عوامی مسائل حل کرنے کے لئے کوشاں ہیں،اہلیان نیو کراچی ٹاؤن کو بلدیاتی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔عوامی سہولتوں کی فراہمی کو ممکن بنانے کے لئے نیو کراچی ٹاؤن کو اپنے ذرائع آمدن بڑھانے ہونگے۔ چیئرمین محمد یوسف نے حکومت سندھ سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت کی جانب سے فراہم کیا جانے والا فنڈ ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی میں ہی ختم ہوجاتا ہے لہٰذا حکومت سندھ OZT فنڈ میں اضافہ کرے۔ انہوں نے کہا کہ نیو کراچی ٹاؤن میں اسٹریٹ لائٹس،سیوریج اور صفائی سمیت بنیادی سہولیات کے مسائل درپیش ہیں ان مسائل کا بروقت حل ایک چیلنج بن چکا ہے نئے مالی سال 2025-26 کے بجٹ میں عوامی ضرویات کو مد نظر رکھتے ہوئے ہر ممکن وسائل مختص کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔بجٹ اجلاس میں میو نسپل کمشنر ایاز حمید اللہ بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی ادارے وسائل اور فنڈز کی قلت کے باوجود عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی جددوجہد کررہے ہیں، واٹر اینڈ سیوریج بورڈ،سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ اور K الیکٹرک کے ساتھ مربوت حکمت عملی اور فنڈز کی فراہمی ناگزیر ہے تاکہ نیو کراچی ٹاؤن کے دیرینہ مسائل کا موثر اور پائیدار حل ممکن بنایا جاسکے۔وائس چیئرمین شعیب بن ظہیر نے بجٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیو کراچی ٹاؤن میں گلی محلوں کی ٹوٹ پھوٹ،سیوریج کی بندش اور کچرے کے ڈھیر جیسے مسائل فنڈ کی کمی اور ادارہ جاتی تعاون کے فقدان کے سبب شدت اختیار کر چکے ہیں ہم محدود سائل کے ساتھ عوامی مسائل حل کررہے ہیں اور عالیٰ حکام سے اضافی فنڈ ز اور تعاون کا مطالبہ کرتے ہیں۔

 

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: نیو کراچی ٹاو ن ن محمد یوسف نے بجٹ اجلاس کرتے ہوئے کہا کہ

پڑھیں:

مقبوضہ کشمیر میں حالاے نشل کشی کے دہانے پر پہنچ گئے ہیں، رُکن برطانوی پارلیمنٹ

برطانوی ایوانِ بالا کے رکن لارڈ قربان حسین نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے حالات نسل کُشی کی طرف جارہے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لارڈ قربان حسین نے برطانوی پارلیمنٹ میں مقبوضہ کشمیر کی انسانی حقوق کی صورتحال پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ ان کے مطابق وہاں کے حالات نسل کشی کے دہانے پر پہنچ چکے ہیں۔

انہوں نے جینوسائڈ واچ کی ایک رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے برطانوی حکومت سے پوچھا کہ وہ ان انتباہات کو کس حد تک سنجیدگی سے لیتی ہے اور ممکنہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی روک تھام کے لیے کیا اقدامات کر رہی ہے۔

جواب میں برطانوی حکومت کی جانب سے پارلیمانی انڈر سیکرٹری لارڈ کولنز نے کہا کہ برطانیہ انسانی حقوق سے متعلق اپنے دیرینہ مؤقف پر قائم ہے اور بھارتی پولیس یا سکیورٹی فورسز کے خلاف مبینہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے الزامات کی مکمل، شفاف اور غیرجانبدارانہ تحقیقات کی حمایت کرتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • مقبوضہ کشمیر میں حالاے نشل کشی کے دہانے پر پہنچ گئے ہیں، رُکن برطانوی پارلیمنٹ
  • اسکردو: سیلفی بناتے کچورا جھیل میں گرے موبائل کو نکالتے ہوئے نوجوان گر کر جاں بحق
  • کراچی میں شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزمہ گرفتار
  • پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘بارشوں نے تباہی مچادی
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • مستونگ: سیشن جج اور گن مین قاتلانہ حملے میں شہید، ایڈیشنل سیشن جج شدید زخمی
  • مستونگ میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ فائرنگ میں شہید، گن مین بھی جاں بحق
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی