کراچی میں گرج چمک کے ساتھ تیز بار ش کا سلسلہ شروع
اشاعت کی تاریخ: 26th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: شہر قائدکے مختلف علاقوں میں تیز بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔
کراچی کے مضافاتی علاقےکاٹھور، گڈاپ اور اطراف کے علاقوں میں بارش ہورہی ہے۔
گلشن حدید میں گرج چمک کے ساتھ بارش کاسلسلہ جاری ہے۔ ملیر، صفورا، ماڈل کالونی اور سعدی ٹاؤن سمیت مختلف علاقوں میں بھی تیز بارش ہو رہی ہے۔
ڈیفنس، اسکیم 33 اور نارتھ ناظم آباد ، یونیورسٹی روڈ، حسن اسکوائر،پرانی سبزی منڈی میں بھی گرج چمک کے ساتھبارش ہو رہی ہے۔
خیال رہےکہ کراچی میں مون سون سسٹم کے زیر اثر جمعہ سے اتوار کے دوران بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی، رینجرز اور ایس آئی یولیس کے ساتھ مقابلے میں 3 بھتہ خور ہلاک، ایک زخمی گرفتار
کراچی:ملیر 15 کے علاقے میں سندھ رینجرز اور اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) پولیس کے مشترکہ آپریشن کے دوران مبینہ مقابلے میں تین ملزمان ہلاک جبکہ ایک زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
چھیپا حکام کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں اور مبینہ بھتہ خوروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ تقریباً آدھے گھنٹے تک جاری رہا جس کے بعد تین ملزمان مارے گئے جبکہ ایک زخمی حالت میں گرفتار ہوا۔
فائرنگ ختم ہونے کے بعد ہلاک اور زخمی ملزمان کو ریسکیو کی ایمبولینسوں کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔
حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے ملزمان کی شناخت شاہ رخ، راحب اور علی حمزہ کے ناموں سے ہوئی ہے جبکہ زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت محمد وسیم کے نام سے کی گئی ہے۔
ابتدائی معلومات کے مطابق ہلاک اور گرفتار ملزمان بھتہ خوری سمیت دیگر سنگین جرائم میں ملوث تھے۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے واقعے کی مزید تفتیش کر رہے ہیں اور ملزمان کے ممکنہ ساتھیوں کی تلاش بھی جاری ہے۔