سابق رکن قومی اسمبلی نے مطالبہ کیا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں کراچی کو بجلی کی منصفانہ، مستقل اور شفاف فراہمی یقینی بنانے کے لیے سنجیدہ اور سخت اقدامات کریں کیونکہ یہ شہر صرف روشنیوں کا نہیں، بلکہ پاکستان کی معاشی شہ رگ ہے اور اسے اندھیرے میں دھکیلنا ملکی معیشت سے دشمنی کے مترادف ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سابق رکن قومی اسمبلی و سابق مشیر بحری امور محمود مولوی نے کراچی میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور کے الیکٹرک کی بے حسی پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ معاشی حب کراچی کو دانستہ تباہی کی طرف دھکیلا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ انتہائی افسوسناک اور شرمناک ہے کہ 3 یا 4 گھروں کی جانب سے بل ادائیگی نہ ہونے کی سزا پورے محلے کو دی جاتی ہے حالانکہ باقی تمام صارفین باقاعدگی سے بل ادا کرتے ہیں۔ محمود مولوی نے انکشاف کیا کہ کے الیکٹرک کا عملہ خود بجلی چوری میں ملوث ہے، ان کے ملازمین نہ صرف کنڈے لگاتے ہیں بلکہ چوری کے طریقے بھی صارفین کو سکھاتے ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ شہر میں کاروباری سرگرمیاں بری طرح متاثر ہو چکی ہیں، فیکٹریاں اور دفاتر بند ہو رہے ہیں اور چھوٹے تاجروں کو شدید مالی نقصان کا سامنا ہے۔ انہوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں بجلی کی صورتحال نسبتاً بہتر ہے، یہی وجہ ہے کہ کراچی سے کاروبار دھیرے دھیرے پنجاب منتقل ہو رہا ہے جو کہ شہر قائد کی معیشت کے لیے ایک خطرناک علامت ہے۔ انہوں نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا کہ کراچی کے شہریوں کو ریلیف دینے کے لیے فوری عملی اقدامات اٹھائے جائیں اور کے الیکٹرک کی من مانیاں روکی جائیں۔

محمود مولوی نے سندھ کے وزیر بلدیات سعید غنی اور دیگر پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کی جانب سے لوڈشیڈنگ کے خلاف آواز بلند کرنے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ عوامی مسئلہ ہے، جس پر سیاست سے بالاتر ہو کر متحد ہونے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ کے الیکٹرک کے سی ای او مونس علوی اتنے بااثر ہوچکے ہیں کہ نہ سندھ حکومت کی پروا کرتے ہیں اور نہ ہی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کو جوابدہ سمجھتے ہیں۔ محمود مولوی نے مطالبہ کیا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں کراچی کو بجلی کی منصفانہ، مستقل اور شفاف فراہمی یقینی بنانے کے لیے سنجیدہ اور سخت اقدامات کریں کیونکہ یہ شہر صرف روشنیوں کا نہیں، بلکہ پاکستان کی معاشی شہ رگ ہے اور اسے اندھیرے میں دھکیلنا ملکی معیشت سے دشمنی کے مترادف ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: محمود مولوی نے کے الیکٹرک کراچی کو انہوں نے بجلی کی کیا کہ کے لیے کہا کہ

پڑھیں:

پٹرول کی قیمت میں 4 روپے اضافے پر شہری مایوس، فوری ریلیف کا مطالبہ

افشاں رضوان:پٹرول کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر اضافے کے بعد شہریوں نے شدید مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے فوری ریلیف دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

 شہریوں کا کہنا ہے کہ مسلسل بڑھتی ہوئی مہنگائی اور ایندھن کی قیمتوں میں اضافے نے ان کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے, آمدن میں کوئی اضافہ نہیں ہوا، جبکہ روزمرہ اخراجات دوگنا ہو چکے ہیں۔

شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر نظرثانی کرتے ہوئے فوری ریلیف فراہم کیا جائے.

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

متعلقہ مضامین

  • خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈ سے تباہی، 28 افراد جاں بحق، 47 گھر متاثر
  • پٹرول کی قیمت میں 4 روپے اضافے پر شہری مایوس، فوری ریلیف کا مطالبہ
  • پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے، عرفان سومرو
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • گلگت بلتستان میں موسلادھار بارشوں سے سیلابی تباہی، شاہراہیں اور پل بہہ گئے، ہزاروں افراد محصور : انتباہ جاری
  • پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘بارشوں نے تباہی مچادی
  • معاشی سرگرمیوں میں تیزی، کے الیکٹرک صنعتی صارفین کا بجلی استعمال ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
  • پاکستان کے لیے بڑی معاشی خوشخبری، عالمی ادارے نے کریڈٹ ریٹنگ 7 سال کی بلند ترین سطح پر قرار دیدی
  • بجلی، گیس، پانی، پیٹرول سمیت ہر شعبے میں ٹیکس وصول کیے جا رہے ہیں، شاداب نقشبندی
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی