Islam Times:
2026-07-24@04:38:39 GMT

کراچی میں ولیمے کی تقریب اہل غزہ سے اظہار یکجہتی کی منفرد مثال

اشاعت کی تاریخ: 26th, June 2025 GMT

‍‍‍‍‍‍

ولیمے کی اس تقریب میں ننھے بچوں نے "فری فلسطین" کے نعرے لگا کر دنیا کو امن اور آزادی کا پیغام دیا، مہمانوں نے فلسطینیوں کی مزاحمت کو سلام پیش کیا، بچوں نے فلسطین زندہ باد کے نعرے لگائے۔ تقریب میں اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملے کی بھی مذمت کی گئی۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ کراچی میں ولیمے کی تقریب کو اہلِ غزہ سے اظہارِ یکجہتی کی ایک منفرد مثال بنا دیا گیا۔ اہلِ غزہ سے یکجہتی کا انوکھا انداز اپناتے ہوئے کراچی میں ولیمے کی تقریب کو سر زمینِ فلسطین کے نام کر دیا گیا۔ تقریب میں فلسطینی پرچموں کی بہار نظر آئی، نغموں کی گونج سنائی دی، خواتین کے گجرے ہوں یا کھانے کی میزیں، ہر منظر میں فلسطین کا رنگ چھایا رہا۔

شرکا کو فلسطینی مفلر پہنائے گئے، بیجز دیئے گئے، دولہا نے کہا کہ اپنی خوشیوں میں بھی اہل غزہ کا دکھ نہ بھولیں۔ ولیمے کی اس تقریب میں ننھے بچوں نے "فری فلسطین" کے نعرے لگا کر دنیا کو امن اور آزادی کا پیغام دیا، مہمانوں نے فلسطینیوں کی مزاحمت کو سلام پیش کیا، بچوں نے فلسطین زندہ باد کے نعرے لگائے۔ تقریب میں اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملے کی بھی مذمت کی گئی جبکہ "بنیان مرصوص" میں پاک افواج کی بے مثال کامیابی پر خصوصی خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: نے فلسطین ولیمے کی بچوں نے کے نعرے

پڑھیں:

محسن نقوی کی مستونگ کے قریب  سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت

سٹی 42 : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے مستونگ کے قریب  سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور جوڈیشل مجسٹریٹ طارق لاشاری پر فائرنگ کی پرزور مذمت کی گئی ہے۔ 

 وزیرداخلہ محسن نقوی نے سیشن جج عبدالحکیم  اور  گن مین کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر اظہار افسوس کیا۔ محسن نقوی نے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار  کیا۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے مرحومین  کی بلندی درجات کیلئے دعا، وزیرداخلہ محسن نقوی نے زخمی جوڈیشل مجسٹریٹ طارق لاشاری اور دیگر افراد کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ 

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

محسن نقوی نے کہا کہ ایسی بزدلانہ کارروائیاں قوم کے پختہ عزم کو پست نہیں کر سکتیں۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کے خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہمیشہ ساتھ رہیں گے۔ 

متعلقہ مضامین

  • ارشد ندیم کی قیادت میں پاکستانی دستے کی کامن ویلتھ گیمز کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں شاندار شرکت
  • چیف جسٹس سپریم کورٹ کا ضلع و سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کی شہادت پر اظہار افسوس
  • ڈیرہ اسماعیل خان، بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں  فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد
  • ’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
  • وزیراعظم کا  آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچنے پر اطمینان کا اظہار
  • محسن نقوی کی مستونگ کے قریب  سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
  • ٹیسلا نے بچوں کے لیے نئی بیلنس بائیک متعارف کرا دی، قیمت کتنی ہے؟
  • فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار