جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورہ آسٹریلیا
اشاعت کی تاریخ: 27th, June 2025 GMT
آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان دفاعی و سیکیورٹی مذاکرات کا مقصد باہمی تفہیم کو مضبوط بنانا اور دونوں ممالک کی افواج کے درمیان دفاعی تعاون کو مزید وسعت دینے کے لیے نئے شعبوں کی نشاندہی کرنا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا آسٹریلیا کا دورہ کر رہے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے دورہ کے دوران سالانہ دفاعی و سکیورٹی مذاکرات کے 14ویں اجلاس میں شرکت کی۔
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کی آسٹریلیا کی اعلیٰ سول و عسکری قیادت سے ملاقاتیں بھی ہوئیں۔ جنرل ساحر شمشاد مرزا کی ایڈمرل ڈیوڈ جانتھن، چیف آف ڈیفنس فورسز، اینڈریو شیئرر، ڈائریکٹر جنرل آفس آف نیشنل انٹیلی جنس، لیفٹیننٹ جنرل سائمن سٹیوارٹ، چیف آف آسٹ ریلین آرمی اور جیما ہیگنز، سفیر برائے انسدادِ دہشت گردی، محکمہ خارجہ و تجارت سے ملاقاتیں ہوئیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دفاعی و سیکیورٹی مذاکرات کا مقصد باہمی تفہیم کو مضبوط بنانا اور دونوں ممالک کی افواج کے درمیان دفاعی تعاون کو مزید وسعت دینے کے لیے نئے شعبوں کی نشاندہی کرنا تھا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ملاقاتوں کے دوران دونوں فریقین نے وسیع تر موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کے مطابق
پڑھیں:
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی کا دورہ
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی کا دورہ WhatsAppFacebookTwitter 0 9 August, 2025 سب نیوز
راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی میں پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کی طلبہ کے ساتھ خصوصی نشست کا انعقاد کیا گیا، ملاقات میں طلبہ نے افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ احمد شریف چوہدری نے طلبہ سے کھل کر بات چیت کی اور سوال و جواب کے خصوصی سیشن میں بھی شرکت کی۔
طلبہ نے سیشن کی بھرپور پذیرائی کی اور قومی جذبے کا اظہار کیا، طلبہ نے افواج پاکستان سے بھی بھرپور اظہار یکجہتی کیا۔
طلبہ نے کہا کہ ایسی نشست کا انعقاد وقت کی اہم ضرورت ہے، وطن دشمن عناصر جتنی بھی کوشش کر لیں مگر نوجوان نسل کو پاک فوج سے دور نہیں کر سکتے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروزیراعظم کا آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان تاریخی امن معاہدے کا خیرمقدم وزیراعظم کا آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان تاریخی امن معاہدے کا خیرمقدم سپریم کورٹ کے جج نے بحریہ ٹاؤن کی جائیدادوں کی نیلامی میں جلد بازی پر سوال اٹھا دیا عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت ملتوی خیبر پختونخوا میں حکومت کی تبدیلی خارج از امکان نہیں،مناسب وقت پر اکثریت ثابت کرینگے، امیر مقام شمالی وزیرستان میں جمعہ سے پیر کی صبح تک کرفیو نافذ ڈی جی ایف آئی اے کے نام پر شہریوں کو ہراساں کیے جانے کا انکشافCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم