اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2025ء)وزیر خزانہ محمد سینیٹر محمد اورنگزیب نے آئندہ مالی سال 2025-26ء کے وفاقی بجٹ کی منظوری پر پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے دونوں اطراف کے اراکین کو مبارکباد دیتے ہوئے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے ساتھ ساتھ بجٹ سازی کے عمل میں معاونت کرنے والے دوسرے اداروں کے ملازمین کی شبانہ روز کاوشوں اور محنت کا اعتراف کرتے ہوئے ان کیلئے 5، 5 بنیادی تنخواہ کے برابر اعزازیہ دینے کا اعلان کیا ہے۔

جمعہ کو قومی اسمبلی میں ضمنی اور زائد مطالبات زر کی منظوری کے بعد اختتامی کلمات میں انہوں نے کہا کہ بجٹ کا عمل مکمل کرنے میں کامیاب رہے۔دونوں ایوانوں کے ارکان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔دونوں اطراف کے ارکان نے بجٹ سازی میں بھرپور حصہ لیا۔

(جاری ہے)

بجٹ سازی میں رہنمائی کی۔اختلاف رائے جمہوریت کا حسن ہے۔سپیکر نے اپوزیشن کھل کر موقع دیا۔فورم کو دونوں ایوانوں کے سیکرٹری اور افسران و عملہ نے بجٹ سیشن کے دوران محنت ولگن کا مظاہرہ کیا اس پر مبارکباد دیتے ہیں۔

سپیشل سیکرٹری مشتاق اور قانونی ٹیم نے بجٹ دستاویزات کو کسی غلطی کا کوئی احتمال نہ ہونے کے لئے کئی راتیں کام کیا۔ اس موقع پر انہوں نے قومی اسمبلی اور سینیٹ اور دوسرے تمام سرکاری اداروں کے ملازمین جنہوں نے بجٹ سیشن کے دوران بجٹ سازی اور اس کی منظوری کے عمل میں معاونت فراہم کی۔انہوں نے شبانہ روز کاوشوں اور محنت کا اعتراف کرتے ہوئے ان کے لئیپانچ پانچ بنیادی تنخواہ کے برابر اعزازیہ کا اعلان کیا۔.

ذریعہ

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے دونوں ایوانوں کے کی منظوری

پڑھیں:

سپریم کورٹ کو نیب کیسز سننے کا اختیار نہیں، عدالت عظمیٰ کا بڑا فیصلہ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) عدالت عظمیٰ نے بڑا فیصلہ جاری کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ سپریم کورٹ کو نیب کیسز سننے کا اختیار نہیں ہے۔

سپریم کورٹ کے جسٹس محمد علی مظہر نے مختصر فیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا کہ نیب کیسز میں مرکزی اپیلیں اور ضمانت کی درخواستیں وفاقی آئینی عدالت سنے گی ۔ نیب قانون کی شق 32 اور 32 اے کے تحت سپریم کورٹ کو اختیار سماعت ہی نہیں ہے۔

فیصلے میں قرار دیا گیا کہ نیب کے کیسز آرٹیکل 175 اے اور ایف کے تحت کے تحت تمام کیسز وفاقی آئینی عدالت کو ٹرانسفر تصور سمجھے جائیں گے۔

واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے بھی ہائیکورٹ کے ضمانت کیس کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا اور رجسٹرار سپریم کورٹ نے درخواست اعتراضات عائد کرکے واپس کی تھی۔

سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد اب بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کا کیس وفاقی آئینی عدالت سنے گی۔

مزید پڑھیں۔سونے کی قیمت میں نمایاں کمی،فی تولہ نئی قیمت جانئے

متعلقہ مضامین

  • سپریم کورٹ کو نیب کیسز سننے کا اختیار نہیں، عدالت عظمیٰ کا بڑا فیصلہ
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • سرکاری ملازمین کے سفری اور تفریقی الاؤنس میں اضافے کی منظوری، نئی شرحیں جاری
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن