پاسپورٹ کی عالمی رینکنگ، پاکستانی 32 ممالک کا ویزہ فری سفر کرسکتے ہیں
اشاعت کی تاریخ: 27th, June 2025 GMT
ویب ڈیسک:پاسپورٹ کی عالمی رینکنگ جاری کردی گئی، پاکستانی عوام کے لئے اچھی خبر کیونکہ جاری عالمی رینکنگ میں پاکستانی پاسپورٹ میں بہتری ہوئی، پاکستانی پاسپورٹ پر 32 ممالک کا ویزہ فری سفر کرسکتے ہیں۔
دنیا بھر میں پاکستانی شہری اب 32 ممالک میں ویزہ فری یا ویزہ آن ارائیول کی سہولت حاصل کر سکتے ہیں، کیونکہ پاکستانی پاسپورٹ کی عالمی درجہ بندی میں نمایاں بہتری دیکھنے میں آئی ہے۔
مجوزہ لیوی سے فرنس آئل کی سیل میں واضح کمی ہوگی؛ معاشی تھنک ٹینک
بین الاقوامی رینکنگ پلیٹ فارم "ہینلے اینڈ پارٹنرز" کے مطابق، پاکستانی پاسپورٹ اس وقت 100ویں نمبر پر ہے، جو 2021 میں 113ویں نمبر پر تھا۔ یہ ایک مثبت پیش رفت ہے جو عالمی سطح پر پاکستان کی سفارتی سرگرمیوں اور عالمی تعلقات میں بہتری کی عکاس ہے۔
تازہ ترین پیش رفت کے تحت، متحدہ عرب امارات (UAE) اور پاکستان کے درمیان ایک معاہدہ طے پایا ہے جس کے مطابق سفارتی اور سرکاری پاسپورٹ رکھنے والوں کو ویزے کی ضرورت نہیں ہوگی۔
پنجاب کی حکومت نے صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی
اس معاہدے کے بعد ایسے افراد کو سفر سے پہلے ویزہ کے لیے درکار رسمی کارروائیوں سے نجات ملے گی، جو سفارتی تعلقات کو مزید مضبوط کرے گا۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: پاکستانی پاسپورٹ
پڑھیں:
ڈپلومیٹک پاسپورٹ کیس: سردار تنویر الیاس کے وارنٹ گرفتاری جاری
اسلام آباد: (نیوزڈیسک) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔
جوڈیشل مجسٹریٹ احمد شہزاد گوندل نے ڈپلومیٹک پاسپورٹ کیس کی سماعت کی، سردار تنویر الیاس کی جانب سے حاضری سے استثنا کی درخواست دائر کی گئی تاہم عدالت نے درخواست مسترد کر دی۔
عدالت نے سردار تنویر الیاس کے وارنٹ جاری کر دیئے اور گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 24 نومبر تک ملتوی کر دی۔
یاد رہے کہ سردار تنویر الیاس کے خلاف ایف آئی اے نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔