اسلام آباد(نیوز ڈیسک) جمعرات کو علی الصبح پنجاب کا موسم شدید خراب ہونے اور طوفان باد و باراں کے دوران پاکستان سے اوور فلائنگ کی درجن سے زائد پروازیں مشکل کا شکار رہی۔

ایسے میں اسلام آباد سے دبئی کی غیر ملکی ائیر لائن کی پرواز بھارتی حدود میں گھس گئی جو 12 منٹ بعد واپس پاکستانی حدود میں آسکی۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق اسلام اباد سے امارات ائیر کی پرواز ای کے 715 صبح 4 بجے دبئی کیلئے روانہ ہوئی تو شدید بارش اور طوفان باد و باراں جاری تھا۔ جس کی وجہ سے پرواز روٹ سے بھٹک گئی اور نارووال کے قریب سے صبح 4 بج کر 25 منٹ پر بھارت کی فضائی حدود میں داخل ہوگئی۔

بوئنگ 777 طیارہ امرتسر سے چکر کاٹ کر قصور کے قریب سے 4:36 بجے واپس پاکستانی حدود میں داخل ہوا اور دبئی کے روٹ پر جاکر منزل پر پہنچا۔

طوفان کے دوران بیشتر غیر ملکی پروازوں کو پاکستان کی فضائی حدود میں چکر کاٹنا پڑے۔

بینکاک سے لندن کی تھائی ائیر کی پرواز پاکستانی حدود میں 15 منٹ تک چکر کاٹتی رہی۔

اس کےعلاوہ ٹائپی سے پیرس، باکو ،اسلام آباد، اسلام آباد، لندن، منیلا استنبول، دہلی استنبول، مسقط اور استنبول سے لاہور کی پروازیں بھی پاکستانی فضائی حدود میں مشکل کا شکار رہیں۔

اسلام آباد/راولپنڈی، ڈی جی خان، اور کشمیر میں بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدش

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: اسلام آباد کی پرواز

پڑھیں:

رونالڈو کا جہاز گرنے کا اشارہ، محسن نقوی کی شیئر کی گئی ویڈیو وائرل، بھارتی تلملا گئے

پاکستانی کھلاڑیوں کے بعد چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی شیئر کی گئی ایک ویڈیو سے بھارتی تلملاگئے۔ایشیا کپ 2025 کے سُپر فور مرحلے کے دوسرے میچ میں پاک بھارت میچ کےدوران فاسٹ بولر حارث رؤف کی جانب سے شائقین کی ہوٹنگ کا جواب رافیل گرنے کے اشارے پر دینے سے بھارتی تلملا اٹھے تھے۔بھارتی میڈیا پر شدید تنقید کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے آئی سی سی کو خط لکھ کر بھی پاکستانی کھلاڑیوں کی شکایت کی گئی ہے۔اسی دوران ایکس پرپی سی بی چیئرمین محسن نقوی کی جانب سےبغیر کیپشن عالمی شہرت یافتہ پرتگالی فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی شیئر کی گئی ویڈیو نے بھارتیوں کے زخموں پر نمک چھڑک دیا۔ویڈیو میں رونالڈو کا انداز بالکل حارث رؤف کے بھارتی شائقین کے طعنوں کے جواب میں اپنائے گئے انداز جیسا تھا۔رونالڈو کو ہاتھ کو جہاز کی طرح اڑا کر نیچے گرنے کی طرف اشارہ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔اگرچہ اس ویڈیو پر محسن نقوی کی جانب سے کوئی کیپشن درج نہیں کیا گیا لیکن اس کے باوجود جہاز گرنے کی نقل کرتی اس ویڈیو کو دیکھ کر بھارتی تلملاگئے۔چیئرمین پی سی بی کی جانب سے شیئر رونالڈ و کی ویڈیو کو کچھ ہی گھنٹوں میں کئی ہزار بار دیکھا اور پسند کیا جاچکا ہے۔اس سے قبل پاکستانی اسپنر سفیان مقیم نے بھی رونالڈو کی اسی ویڈیو کو اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کیا تھا۔سفیان مقیم نے اسٹوری میں کیپشن درج کیا تھا کہ ’انہیں یعنی رونالڈو کو کس نے بتایا؟‘

متعلقہ مضامین

  • بی سی سی آئی نے آئی سی سی میں پاکستانی کھلاڑیوں کے خلاف شکایت درج کرا دی
  • بھارتی بورڈ نے 0-6 اور فائر سیلیبریشن پر پاکستانی کھلاڑیوں کی آئی سی سی سے شکایت کردی
  • رونالڈو کا جہاز گرنے کا اشارہ، محسن نقوی کی شیئر کی گئی ویڈیو وائرل، بھارتی تلملا گئے
  • باکو سےبھارت جانے والی غیرملکی پرواز کی کراچی میں ہنگامی لینڈنگ
  • بھارت جانے والی غیر ملکی پرواز کی کراچی میں ہنگامی لینڈنگ
  • بھارت جانے والی غیرملکی پرواز کی کراچی میں ہنگامی لینڈنگ
  • روس نے فضائی حدود کی خلاف ورزی کے پولینڈ الزامات مسترد کردیے
  • سمندری طوفان ’رگاسا ‘ چین میں داخل، 10 شہروں میں ایمرجنسی نافذ
  • زرمبادلہ مارکیٹوں میں امریکی ڈالر کی نسبت پاکستانی روپے کی پرواز جاری
  • 1965 میں جنگ بندی سے قبل بھی بھارتی افواج کو بڑا نقصان پہنچا