data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ممبئی (اسپورٹس ڈیسک )بالی وڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان نے کیریبین پریمیئر لیگ(سی پی ایل) میں اپنی ٹیم ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز(ٹی کے آر) کیلئے 2 پاکستانی کرکٹرز محمد عامر اور محمد عثمان طارق سے معاہدہ کیا ہے۔محمد عامر اس سے قبل بھی سی پی ایل کے 4 سیزن کھیل چکے ہیں اور وہ سی پی ایل کے 39 میچز میں 18.

09 کی شاندار اوسط سے 51 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔دوسری جانب آف اسپنر محمد عثمان پہلی بار ویسٹ انڈین گرائونڈز میں ڈیبیو کریں گے، عثمان طارق پی ایس ایل 2025 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے لیے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرچکے ہیں، انہوں نے پی ایس ایل کے حالیہ سیزن کے صرف 5 میچز میں 10 وکٹیں حاصل کی تھیں۔سوشل میڈیا پر یہ خبر سامنے آنے کے بعد بھارتی صارفین کی جانب سے سپر اسٹار کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور مطالبہ کیا جارہا ہے کہ فورا معاہدے کو ختم کیا جائے۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امکان ہے کہ شاہ رخ خان کو ہندو انتہا پسندوں کی طرف سے بھی کسی قسم کے ردعمل کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے ۔

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

فرنچائزز مالکان کی پی ایس ایل میں دو نئی ٹیمیں شامل کرنے کی مخالفت

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائزز نے پی سی بی کی جانب سے لیگ میں مزید دو نئی ٹیموں کے اضافے کی تجویز پر ناراضی کا اظہار کر دیا۔ذرائع کے مطابق پی ایس ایل فرنچائزز مالکان نے واضح موقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ فی الحال ٹیموں کی تعداد نہیں بڑھائی جانی چاہیے۔فرنچائز مالکان کا کہنا ہے کہ پہلے موجودہ چھ ٹیموں کو مالی اور آپریشنل طور پر مستحکم کیا جائے بعد ازاں صورتحال بہتر ہونے پر ٹیموں کی تعداد بڑھانے پر غور کیا جائے۔فرنچائزز نے موقف اختیار کیا کہ ٹی 20 ورلڈ کپ اور متعدد انٹرنیشنل لیگز کے شیڈول کے باعث پی ایس ایل کے برانڈ اور ریونیو پر اثر پڑ سکتا ہے۔کوئٹہ گلیڈیئٹرز کے مالک ندیم عمر نے بھی تصدیق کی ہے کہ ابھی تک ویلیوایشن رپورٹ موصول نہیں ہوئی جس کے بغیر ٹیموں میں اضافے کا فیصلہ قبل از وقت ہوگا، پی سی بی کے ساتھ معاملات افہام و تفہیم کے ساتھ حل کیے جائیں گے۔فرنچائزز مالکان نے پی سی بی کو یہ تجویز بھی دی ہے کہ مستقبل میں ڈیلنگ ڈالرز کی بجائے پاکستانی روپے میں کی جائے تاکہ مالی دباؤ اور شرح مبادلہ کے اتار چڑھاؤ کا مسئلہ کم ہو۔ذرائع کے مطابق پی سی بی معاملے پر مشاورت جاری رکھے ہوئے ہے اور حتمی فیصلہ جلد متوقع ہے۔ 

متعلقہ مضامین

  • افغانستان سے پاکستان میں دہشتگردی کے ناقابل تردید شواہد پھر سامنے آگئے
  • ڈی ایچ اے سٹی کرکٹ ٹورنامنٹ بی ٹی کے اسٹارز کی کامیابی
  • افغان سرزمین سے پاکستان میں دہشتگردی کے ناقابلِ تردید شواہد ایک بار پھر سامنے آگئے
  • فخر زمان قومی اسکواڈ میں شامل، سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز اور سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کا شیڈول جاری
  • کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ کا شاعرِ مشرق علامہ اقبال کو شاندار خراجِ عقیدت
  • کرن جوہر نے ویرات کوہلی کو شو پر بلانے سے کیوں انکار کیا؟
  • تیسرا ون ڈے: پاکستانی اسپنرز کی شاندار بولنگ، جنوبی افریقا مشکلات کا شکار
  • فرنچائزز مالکان کی پی ایس ایل میں دو نئی ٹیمیں شامل کرنے کی مخالفت
  • میرپور خاص:24گھنٹے میں ڈینگی کے مزید 7کیسز سامنے آگئے
  • حیدرآباد: جے سی آئی المنائی کلب کے رہنما محمد ہاشم شیخ ودیگر رفیع احمد کو عمرے کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے