پریم یونین وفد کی CEOریلوے سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 30th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ریلوے ملازمین کی نمائندہ تنظیم پریم یونین کے صدر شیخ محمد انور کی قیادت میں پریم یونین کی مرکزی مجلس عاملہ کے اراکین نے سی ای اور ریلوے عامر بلوچ سے ملاقات کی۔ وفد میں مرکزی سیکرٹری جنرل خیر محمد تونیو،سینئر نائب صدر عبدالقیوم اعوان، چیف آرگنائزر خالد محمود چوہدری، ڈویژنل صدور اور اراکین مجلس عاملہ شامل تھے۔ شیخ محمد انور نے ملازمین کے مسائل بالخصوص تنخواہوں میں تاخیر، 2019 سے ٹی اے کی عدم ادائیگی، ریٹائرڈ ملازمین اور بیواؤں کے واجبات، جی پی ایف اور گریجویٹی کی عدم ادائیگی، ٹی ایل اے ملازمین کو مستقل کرنے، ٹیکنیکل اسٹاف کوٹیکنیکل الاؤنس کی منظوری،خالی پوسٹوں پر ریلوے ملازمین کے بچوں کو بھرتی اور دیگر مطالبات پیش کیے۔ سی ای او ریلوے عامر بلوچ نے اراکین مجلس عاملہ کے مطالبات کو سننے کے بعد ان مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ ریلوے کا ادارہ مزدوروں کی شب و روز محنت سے چل رہا ہے اور ریلوے ملازمین ریلوے کے ماتھے کا جھومرہیں۔ ریلوے کو اپنے مزدور بھائیوں پر فخر ہے، نامساعد حالات کے باوجود ریلوے کے ٹرین آپریشن کوجاری رکھنے میں ملازمین جو کردار ادا کررہے ہیں وہ لائق تحسین ہے۔ ریلوے کا مزدور ریڈھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، ریلوے انتظامیہ ان ورکروں کو سلام پیش کرتی ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کے پی اسمبلی میں مخصوص نشستوں پر منتخب اراکین سے دوبارہ حلف لینے کا فیصلہ
پشاور:کے پی اسمبلی میں مخصوص نشستوں پر نومنتخب اراکین سے دوبارہ حلف لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے ذرائع کے مطابق اسمبلی سیکریٹریٹ نے عدالتی حکم پر اراکین اسمبلی سے حلف کے لئے 25 اگست کی تاریخ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے، پشاور ہائی کورٹ نے اسپیکر کو مخصوص نشستوں پر 25 اراکین سے حلف لینے کا شیڈول جاری کرنے کا حکم دیا تھا۔
ذرائع کے مطابق اسپیکر کے پی اسمبلی بابر سلیم کے زیرصدارت اجلاس میں دوبارہ حلف لینے کے لئے شیڈول جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
مخصوص نشستوں پر منتخب 25 اراکین نے 20 جولائی کو عدالتی حکم پر گورنر ہاؤس میں حلف لیا تھا، گورنر کے پی سے حلف لینے والے اراکین نے 21 جولائی کو سینیٹ انتخابات میں ووٹ بھی ڈالا ہے۔