سانحہ ماڈل ٹاؤن کو 11 برس گزر گئے، 14 افراد کے قاتلوں کا آج تک تعین نہ ہوسکا
اشاعت کی تاریخ: 17th, June 2025 GMT
17 جون 2014ء کو لاہور کے علاقے ماڈل ٹاون میں تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکریٹریٹ اور پاکستان عوامی تحریک (پی اے ٹی) کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کی رہائش گاہ کے سامنے قائم تجاوزات کو ختم کرنے کے لیے آپریشن کیا گیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن کو 11 برس گزر گئے مگر تاحال 14 افراد کے قتل کے جرم میں کسی کو سزا نہیں ملی، جاں بحق افراد کے ورثا آج بھی انصاف کے منتظر ہیں، عوامی تحریک کے رہنما خرم نواز گنڈاپور نے کہا ہے کہ 5 برس میں 5 بنچ ٹوٹ چکے صرف فیصلہ سنانا باقی مگر تاریخ نہیں دی جارہی۔ تفصیلات کے مطابق سانحہ ماڈل ٹاؤن کو گزرے آج گیارہ برس مکمل ہوگئے مگر تاحال 14 سے زائد جاں بحق افراد کے قاتلوں کا تعین نہیں کیا جاسکا۔ 17 جون 2014ء کو لاہور کے علاقے ماڈل ٹاون میں تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکریٹریٹ اور پاکستان عوامی تحریک (پی اے ٹی) کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کی رہائش گاہ کے سامنے قائم تجاوزات کو ختم کرنے کے لیے آپریشن کیا گیا تھا۔
آپریشن کے دوران پی اے ٹی کے کارکنوں کی مزاحمت کے دوران ان کی پولیس کے ساتھ جھڑپ ہوئی جس کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک ہوگئے تھے جبکہ 90 کے قریب زخمی بھی ہوئے تھے۔ بعدازاں حکومت نے اس واقعے کی انکوائری کروائی تاہم رپورٹ کو منظرعام پر نہیں لایا گیا جس کا مطالبہ سانحے کے متاثرین کے ورثاء کی جانب سے متعدد بار کیا گیا۔ استغاثہ کیس عوامی تحریک کی جانب سے دائر کیا گیا تھا جس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف، وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سمیت 12 سیاسی شخصیات، پولیس افسران، اہلکار اور ضلعی حکومت کے عہدے داروں کو فریق بنایا گیا تھا، تاہم عدالت نے سیاسی شخصیات کے نام نکال دیے تھے، واقعے پر 115 افراد کو ملزم قرار دیتے ہوئے ان پر فرد جرم بھی عائد کی گئی تھی مگر پولیس افسرا نے صحت جرم سے انکار کردیا تھا۔
اس حوالے سے شہدائے ماڈل ٹاؤن کی 11 ویں برسی پر عوامی تحریک کے زیر اہتمام لاہور میں دعائیہ تقاریب منعقد ہوئی جس میں عوامی تحریک کے رہنماؤں نے شہدائے ماڈل ٹاؤن کی قبروں پر حاضری دی اور پھولوں کی چادریں چڑھائیں۔ عوامی تحریک کے رہنما خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ اے ڈی خواجہ کی سربراہی میں قائم جے آئی ٹی نے 281افراد کے بیانات قلمبند کیے، 5 برس میں 5 بنچ ٹوٹ چکے ہیں صرف فیصلہ سنانا باقی مگر تاریخ نہیں دی جارہی، جے آئی ٹی نے رپورٹ عدالت میں جمع کروانی تھی مگر ایک ملزم کانسٹیبل کی درخواست پر سٹے آرڈر دے دیا گیا، عوامی تحریک کے قانون پسند کارکنان قانونی چارہ جوئی کے ذریعے انصاف مانگ رہے ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: عوامی تحریک کے ماڈل ٹاؤن افراد کے گیا تھا کیا گیا
پڑھیں:
بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
تصویر سوشل میڈیا۔پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون بارشوں کے باعث نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔
لاہور ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے۔
بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث نناوے فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں میں کرنٹ لگنے سے 3 اور آسمانی بجلی گرنے سے 2 افرادجاں بحق ہوئے۔ بارش کے پانی میں ڈوبنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا، بارشوں کے باعث 38 مکانات جزوی طور پر متاثر ہوئے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ جاں بحق افراد کے خاندانوں کو 10 سے 50 لاکھ روپے تک امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
انھوں نے کہا کہ شہریوں سے گزارش ہے موسم برسات میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔