لاہور (نوائے وقت رپورٹ ) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے گزشتہ روز 9 مئی کے عدالتی فیصلے کو ملک و قوم کے لیے خوش آئند قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ ریاستی اداروں کے خلاف منفی سوچ رکھنے والوں کے لیے واضح پیغام ہے کہ ایسی حرکات اب برداشت نہیں کی جائیں گی۔ لوگوں کو زبردستی اداروں کے خلاف اکسانا اور حملے کرانا ناقابلِ برداشت ہے۔ کسی سیاسی جماعت کے نام پر ایسی دہشت گردی کو ہمیشہ کے لیے بند ہونا چاہیے۔ گزشتہ روز کے فیصلے کے بعد ایسی حرکتیں کرنے والوں کو ایک بار نہیں‘کئی بار سوچنا پڑے گا۔ تشدد کے ذریعے غلبہ حاصل کرنے کی کوشش کو مکمل شکست ہوئی ہے۔ اب سوسائٹی میں یہ بحث ہونی چاہیے کہ آیا نو مئی جیسے واقعات کسی سیاسی عمل کا حصہ ہو سکتے ہیں یا یہ آخری حربے کے طور پر استعمال ہونے والی ایک خطرناک سوچ تھی، جس کا خاتمہ ضروری ہے۔ ایسے فیصلے نہ صرف قانون کی بالادستی کو یقینی بناتے ہیں بلکہ عوام کے اعتماد کو بھی بحال کرتے ہیں۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سانحہ 9مئی کے مقدمات کا فیصلہ سنا دیا

فیصل آباد:انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی مقدمات کے کیس میں عمر ایوب اور شبلی فراز سمیت 108 ملزمان کو سزائیں سنا دیں
فیصل آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی مقدمات کے دو مقدمات میں فیصلہ سناتے ہوئے عمر ایوب اور شبلی فراز سمیت 108 ملزمان کو سزائیں سنا دیں۔
انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے 9 مئی کے دو مقدمات کا فیصلہ سنایا، اس موقع پر عدالت کے اندر اور باہر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے۔
انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی کے سینئر رہنماؤں کو 10، 10 سال قید کی سزا سنا دی۔
9 مئی سے متعلق کیس میں انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی جنید افضل ساہی کو 3 سال قید کی سزا سنا دی۔ سزا پانے والے ملزمان میں صاحبزادہ حامد رضا، عمر ایوب اور زرتاج گل بھی شامل ہیں، جنہیں 10، 10 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
کیس میں پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری، زین قریشی اور خیال کاسترو کو بری کردیا گیا ہے۔

Post Views: 6

متعلقہ مضامین

  • عدالتی فیصلہ خوش آئند، ملک کیلئے منفی سوچ رکھنے والوں کی حوصلہ شکنی ہو گی، عظمی بخاری کا سزائوں پر ردعمل
  • آج کا فیصلہ خوش آئند، ملک کیلئے منفی سوچ رکھنے والوں کی حوصلہ شکنی ہو گی، عظمیٰ بخاری
  • ریاستی اداروں پر حملوں کے مقدمہ میں آج سزا  پانے والوں  کی مکمل تفصیل
  • انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سانحہ 9مئی کے مقدمات کا فیصلہ سنا دیا
  • پھپھو کی حسرت ہی رہ گئی، بھتیجے پاکستان نہیں آ رہے: عظمیٰ بخاری
  • 5 اگست کا احتجاج آغاز سے قبل ہی فلاپ ہوگیا: عظمیٰ بخاری
  • پھپھو کی خواہش پوری نہ ہو سکی، بھتیجے پاکستان نہیں آرہے، عظمیٰ بخاری
  • 5 اگست کا احتجاج آغاز سے قبل ہی فلاپ ہوگیا‘ عظمیٰ بخاری
  • 5اگست کا احتجاج آغاز سے پہلے ہی فلاپ  ہو گیا،عظمیٰ بخاری