سی ڈی اے کا سیدپور ماڈل ویلج میں تجاوزات کے خلاف آپریشن، مقامی افراد کا شدید احتجاج
اشاعت کی تاریخ: 1st, August 2025 GMT
سی ڈی اے کا سیدپور ماڈل ویلج میں تجاوزات کے خلاف آپریشن، مقامی افراد کا شدید احتجاج WhatsAppFacebookTwitter 0 1 August, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی دارالحکومت میں واقع تاریخی گاؤں سیدپور ماڈل ویلج میں کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کی جانب سے تجاوزات کے خلاف آپریشن پر مقامی آبادی سراپا احتجاج بن گئی۔
آپریشن کے دوران صدیوں پرانے مکانات اور ڈھانچوں کو مسمار کرنے پر مکینوں نے شدید ردعمل دیا اور پارکنگ ایریا کے باہر بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے سی ڈی اے کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ سی ڈی اے ہماری شناخت مٹا رہا ہے۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ ان کے آبا و اجداد کی زمین کو یکطرفہ طور پر غیرقانونی قرار دینا سراسر ناانصافی ہے۔ ایک بزرگ مکین نے کہا: “ہم صدیوں سے یہاں آباد ہیں، یہ زمین ہماری وراثت ہے۔
احتجاجی مظاہرین نے واضح کیا کہ وہ اپنے گھروں کی حفاظت کے لیے ہر ممکن حد تک جائیں گے اور کسی بھی زیادتی کو قبول نہیں کریں گے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرکراچی: مسجد کے باہر فائرنگ، سینئر وکیل خواجہ شمس الاسلام جاں بحق کراچی: مسجد کے باہر فائرنگ، سینئر وکیل خواجہ شمس الاسلام جاں بحق آپریشن مہادیو سے متعلق کوئی بھی بھارتی دعویٰ پاکستان کیلیے اہمیت نہیں رکھتا، دفتر خارجہ سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی کو عہدے سے ہٹانے کی سزا معطل فیلڈ مارشل عاصم منیر مسلم دنیا کے سپہ سالاروں کی سربراہی کریں، جماعت اسلامی چین اور پاکستان کو قانون سازی کے حوالے سے ایک دوسرے کے تجربے سے سیکھنا ہوگا، چینی عہدیدار اسلام آباد کے بعد قصور سے بھی کئی من گدھے کا گوشت برآمدCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
جہلم: گائے کو کلہاڑی سے شدید زخمی کرنے پر 2 افراد گرفتار
پنجاب کے ضلع جہلم کے گاؤں موہال میں پولیس نے 2 افراد کو گرفتار کیا ہے جن پر مبینہ طور پر ایک گائے کے ساتھ ظلم کرنے کا الزام ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جنوبی پنجاب کی خواتین کو مفت گائے اور بھینس ملے گی، مریم نواز کا تاریخی اقدام
متاثرہ گائے کے مالک کے مطابق، ملزمان نے گائے کے سامنے والے پاؤں پر کلہاڑی سے حملہ کیا جس سے وہ شدید زخمی ہو گئی اور پھر وہ موقعے سے فرار ہو گئے اور مالک کو دھمکیاں دیں۔
جہلم کے ڈی پی او طارق عزیز سندھو نے بتایا کہ دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور ایک کو واقعے کے قریب جنگل سے پکڑا گیا۔
مزید پڑھیے: بہادر گائے نے جان پر کھیل کر اپنی ساتھی کو چیتے کا شکار بننے سے بچایا، ویڈیو وائرل
پولیس نے مقدمہ سیکشن 429 (مویشی کو مارنے یا زخمی کرنے کی شرارت) کے تحت درج کر لیا ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔ زخمی گائے کو چک اکّہ کے ایک ویٹرنری اسپتال میں منتقل کر کے علاج کیا جا رہا ہے۔
ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کی جا رہی ہے اور پولیس کا کہنا ہے کہ جانوروں کے ساتھ ظلم ناقابل قبول ہے اور تحقیقات کے بعد مجرموں کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں: جانوروں پر تشدد: پاکستان میں جانوروں کے حقوق کے لیے کیا قوانین ہیں؟
یہ واقعہ پاکستان میں جانوروں پر ظلم کے بڑھتے واقعات میں سے ایک ہے۔ گزشتہ ماہ بہاول نگر میں بھی ایک زمین دار اور اس کے بیٹے کو بھینس کے ساتھ ظلم کرنے پر گرفتار کیا گیا تھا جبکہ سکھر اور اس کے گردونواح میں بھی جانوروں کے ساتھ تشدد کے کئی کیسز سامنے آئے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
جہلم کلہاڑی سے گائے پر حملہ گائے زخمی