کنگ سلمان ریلیف نے آزاد جموں و کشمیر میں 4,000 متاثرہ خاندانوں میں شیلٹر این ایف آئی کٹس کی تقسیم مکمل کر لی WhatsAppFacebookTwitter 0 25 July, 2025 سب نیوز

کنگ سلمان ریلیف نے آزاد جموں و کشمیر میں 4,000 متاثرہ خاندانوں میں شیلٹر این ایف آئی کٹس کی تقسیم مکمل کر لی۔
کنگ سلمان ریلیف نے آزاد جموں و کشمیر کے سات اضلاع میں قدرتی آفات سے متاثرہ خاندانوں میں 4,000 شیلٹر نان فوڈ آئٹمز کٹس کی تقسیم کامیابی سے مکمل کر لی ہے۔ ان اضلاع میں مظفرآباد میں 325 کٹس، وادی جہلم میں 542 کٹس، نیلم میں 433 کٹس، کوٹلی میں 766 کٹس، بھمبر میں 151 کٹس، پونچھ میں 881 کٹس، اور حویلی میں 902 کٹس تقسیم کی گئیں۔


یہ انسانی ہمدردی پر مبنی امدادی سرگرمی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی آزاد کشمیر کے قریبی اشتراک سے انجام دی گئی تاکہ امداد کی بروقت، شفاف اور مؤثر فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔


ہر کٹ میں میں شیلٹر، سولر پینل اور ایل ای ڈی لائٹس، گرم کمبل، پلاسٹک میٹ، کچن سیٹ، واٹر کولر، اور اینٹی بیکٹیریل صابن شامل تھا تاکہ صفائی کو فروغ دیا جا سکے اور بیماریوں کے پھیلاؤ سے بچا جا سکے۔
یہ منصوبہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ، ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی آزاد کشمیر اور حیات فاؤنڈیشن کے تعاون سے مکمل کیا گیا۔ اس اقدام سے براہ راست 28155 سے زائد افراد مستفید ہوئے، جو آزاد جموں و کشمیر میں متاثرہ کمیونٹیز کی مدد اور ان کی بحالی کے لیے کنگ سلمان ریلیف کے پختہ عزم کا مظہر ہے۔
ڈائریکٹر جنرل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی آزاد کشمیر ، سردار وحید نے کنگ سلمان ریلیف اور مملکت سعودی عرب کا بروقت اور فراخدلانہ تعاون فراہم کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے مظفرآباد میں ہونے والی تقسیم کی ایک تقریب میں ذاتی طور پر شرکت کی، جو کنگ سلمان ریلیف اور حکومت آزاد کشمیر کے مابین مضبوط تعاون کی عکاسی کرتی ہے تاکہ سب سے زیادہ متاثرہ افراد تک امداد پہنچائی جا سکے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرشفقت محمود نے پہلی مرتبہ قبضہ مافیا، لینڈ مافیا ، تجاوزات مافیا، ناجائز منافع خوروں اور غنڈہ گردوں کو نکیل ڈالی پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری راولپنڈی بڑی تباہی سے بال بال بچ گیا، خطرناک دہشت گرد گرفتار بنوں: پولیس اسٹیشن بسیہ خیل پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام میٹرک بورڈ ملتان کے امتحان میں رکشہ ڈرائیور کا بیٹا سب پر بازی لے گیا مغربی کنارے کا الحاق غیر قانونی، عالمی برادری اسرائیل کو جواب دہ ٹھہرائے: پاکستان اسلامی نظریاتی کونسل نے ماں اوربچے کی صحت کیلئے بچوں کی پیدائش میں مناسب وقفہ ناگزیرقراردیدیا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: کنگ سلمان ریلیف نے آزاد جموں و کشمیر ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی متاثرہ خاندانوں میں کٹس کی تقسیم مکمل کر لی میں شیلٹر جا سکے

پڑھیں:

محسن نقوی کی مستونگ کے قریب  سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت

سٹی 42 : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے مستونگ کے قریب  سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور جوڈیشل مجسٹریٹ طارق لاشاری پر فائرنگ کی پرزور مذمت کی گئی ہے۔ 

 وزیرداخلہ محسن نقوی نے سیشن جج عبدالحکیم  اور  گن مین کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر اظہار افسوس کیا۔ محسن نقوی نے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار  کیا۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے مرحومین  کی بلندی درجات کیلئے دعا، وزیرداخلہ محسن نقوی نے زخمی جوڈیشل مجسٹریٹ طارق لاشاری اور دیگر افراد کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ 

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

محسن نقوی نے کہا کہ ایسی بزدلانہ کارروائیاں قوم کے پختہ عزم کو پست نہیں کر سکتیں۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کے خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہمیشہ ساتھ رہیں گے۔ 

متعلقہ مضامین

  • آزاد کشمیر میں سیاسی سرگرمیاں تیز، نواز شریف آج میرپور میں جلسے سے خطاب کریں گے
  • سلامتی کونسل میں پاکستان نے بھارت کو لاجواب کر دیا
  • بھارت امن دشمن ہے، جموں و کشمیر نہ اُس کا اٹوٹ انگ ہے اور نہ ہی داخلی معاملہ، پاکستان
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پارٹی‘ مرکزی مسلم لیگ‘ جموں کشمیر یونائیٹڈ موومنٹ کا اتحاد 
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • محسن نقوی کی مستونگ کے قریب  سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
  • بلاول بھٹو نے مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ پابندیاں جلد ختم ہونے کی امید ظاہر کر دی
  • آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
  • آزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع