آزاد کشمیر میں آئینی اور سیاسی بحران سنگین ، ن لیگ نے قبل از وقت انتخابات کا مطالبہ کردیا
اشاعت کی تاریخ: 24th, July 2025 GMT
آزاد کشمیر میں آئینی اور سیاسی بحران سنگین ، ن لیگ نے قبل از وقت انتخابات کا مطالبہ کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 24 July, 2025 سب نیوز
مظفر آباد (آئی پی ایس )آزاد کشمیر میں آئینی اور سیاسی بحران نے شدت اختیار کرلی ہے، جس کے پیش نظر مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کی اعلی قیادت نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے فوری انتخابات کا مطالبہ کردیا ہے۔ مظفرآباد میں ہونے والی پریس کانفرنس میں سابق وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان، سیکرٹری جنرل چوہدری طارق فاروق، نائب صدر محترمہ نورین عارف، سیکرٹری اطلاعات بیرسٹر افتخار گیلانی اور سیکرٹری مالیات ڈاکٹر مصطفی بشیر شریک تھے۔
راجہ فاروق حیدر خان نے آزاد کشمیر کے موجودہ سیاسی حالات پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں آئینی ادارے مکمل طور پر مفلوج ہوچکے ہیں۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ اس وقت آزاد کشمیر میں نہ چیف الیکشن کمشنر موجود ہے اور نہ ہی سینئر ممبر الیکشن کمیشن، صرف ایک رکن کام کر رہا ہے، جس کے باعث الیکشن کمیشن کا ادارہ عملا غیر فعال ہوچکا ہے۔انہوں نے اسمبلی کی کارکردگی پر بھی سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ اجلاس آئینی تقاضوں اور رولز کے مطابق نہیں ہو رہا۔ فاروق حیدر نے خبردار کیا کہ اگر موجودہ افراتفری کو روکا نہ گیا تو آزاد کشمیر میں سنگین سیاسی بحران جنم لے سکتا ہے۔مسلم لیگ ن کی قیادت نے مطالبہ کیا کہ اکتوبر 2025 کے آخری ہفتے میں آزاد کشمیر میں شفاف انتخابات کروائے جائیں تاکہ عوام کو فیصلہ کرنے کا موقع ملے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پری پول رِگنگ کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی اور الیکشن کمیشن سمیت تمام آئینی اداروں کو فوری طور پر مکمل کیا جائے۔فاروق حیدر نے تجویز دی کہ تمام سیاسی جماعتوں کی قیادت کو اعتماد میں لے کر ایک متفقہ لائحہ عمل مرتب کیا جائے اور موجودہ حکومت کے خلاف فیکٹ فائنڈنگ کمیشن قائم کیا جائے تاکہ حقائق عوام کے سامنے آسکیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروزیراعظم سے مولانا فضل الرحمان کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر گفتگو وزیراعظم سے مولانا فضل الرحمان کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر گفتگو اسلام آبادہائیکورٹ نے توہین مذہب کے الزامات پرکمیشن تشکیل دینے کے فیصلے پر عملدرآمد روک دیا مستونگ میں سیکیورٹی فورسزکا آپریشن ،3دہشت گرد ہلاک، میجر اور سپاہی شہید اپوزیشن اتحاد کا دو روزہ آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا اعلان عمران خان کی رہائی کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے، بیرسٹر سیف جس دن نمبرز پورے ہو گئے، خیبرپختونخوا میں تحریک عدم اعتماد لائیں گے، گورنرفیصل کریم کنڈیCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: سیاسی بحران
پڑھیں:
آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)آزاد کشمیر قانون اسمبلی کے انتخابات کے حوالے سے بڑی سیاسی پیشرفت سامنے آئی ہے، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق ہو گیا۔
صدر استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس اور مسلم کانفرنس کے صدر سردارعتیق کی ملاقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ آزاد کشمیر کے مختلف انتخابی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے کی منظوری دے دی گئی۔ دونوں جماعتوں نے انتخابات کےبعد بھی مشترکہ حکمت عملی کےتحت آگےبڑھنے پر اتفاق کیا ہے۔ طے پایا کہ دونوں جماعتوں کی مشترکہ رابطہ کمیٹی امیدواروں کی حمایت کا حتمی اعلان جلدکرے گی۔
لومئیربرادرز اپنی ایجاد پر بہت مسرور تھے، وہ جہاں بھی اپنا سینما لے کر جاتے لوگ ششدر رہ جاتے ، وہ یہ کھیل تماشہ لے کر ہندوستان بھی آئے تھے
دونوں قائدین نے مسلح افواج اوراداروں کی مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کی کوششوں کی تعریف کی۔ ملاقات میں آئی پی پی کی جانب سے سردار امتیاز،سردارافتخار رشید اور سردارمنظور ایڈووکیٹ موجود تھے۔ سردارمحمود خان، سردار شجاع منگول، شبدیزصابر سمیت دیگر آئی پی پی رہنما بھی شریک ہوئے۔ جبکہ مسلم کانفرنس کے سردارعثمان عتیق،ڈاکٹرعرفان اشرف،سردارعفان عتیق،راجاعبدالجبار اور دیگر نے شرکت کی۔
مزید :