City 42:
2025-07-11@04:51:22 GMT

ملکی معیشت کیلئے اچھی خبر

اشاعت کی تاریخ: 10th, July 2025 GMT

سٹی 42 : زرمبادلہ کے ذخائر 2021 کی بلند سطح پر پہنچ گئے ۔

 سٹیٹ بینک کے مطابق 4 جولائی تک سٹیٹ بینک کے ذخائر میں1 ارب 77 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا،جس سے سٹیٹ بینک کے ذخائر بڑھ کر 14 ارب 50 کروڑ 22 لاکھ ڈالر پر پہنچ گئے ۔ اس کے علاوہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 16.30 کروڑ ڈالر اضافے سے 5 ارب 52 کروڑ 65 لاکھ ڈالر ہوگئے، ملکی مجموعی ذخائر 1 رب 93 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا۔

ایسے کھلاڑی کو زیادہ موقع دیا جائیگا جو انٹرنیشنل پلان پر پورا اترتے ہونگے؛ ہیڈ کوچ مائیک ہیسن

 سٹیٹ بینک کے مطابق ملکی مجموعی ذخائر 20 ارب 2 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے۔

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: سٹیٹ بینک کے لاکھ ڈالر کے ذخائر

پڑھیں:

متحدہ عرب امارات کے بینک نے پاکستان کیلئے 1 ارب ڈالر فنانسنگ کا بندوبست کرلیا

فائل فوٹو

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے بینک نے پاکستان کے لیے ایک ارب ڈالر فنانسنگ کا بندوبست کرلیا۔

وزارت خزانہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ یو اے ای کا بینک پاکستان کو 5 سال کے لیے یہ فنانسنگ فراہم کرے گا، اس بینک نے بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے ذریعے اس فنانسنگ کا بندوست کیا ہے۔

اس حوالے سے وزارت خزانہ کی جانب سے مزید بتایا گیا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک نے فنانسنگ کے لیے پالیسی گارنٹی فراہم کی ہے، فنانسنگ کا 89 فیصد شیئر اسلامی شریعہ کے مطابق حاصل کیا گیا ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق متحدہ عرب امارات کے دیگر بینکوں نے بھی متعلقہ بینک کے ساتھ شراکت داری کی ہے۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ فنانسنگ کی سہولت بین الاقوامی سرمایہ کاروں کا پاکستان کی معیشت پر اعتماد کا اظہار ہے، شریعہ کے مطابق فنانسنگ حاصل کرنے میں کامیابی ہوئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • زر مبادلہ کے ذخائر میں بڑا اضافہ
  • پاکستانی زرمبادلہ ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران بڑا اضافہ
  • پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے
  • زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران بڑا اضافہ
  • قومی زرمبادلہ ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران بڑا اضافہ،بلند ترین سطح پر پہنچ گئے
  • پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر 20 ارب ڈالر ہو گئے
  • پاکستان اور دبئی اسلامک بینک کے درمیان ایک ارب ڈالر فنانسنگ کا معاہدہ
  • یو اے ای کے بینک نے پاکستان کیلئے ایک ارب ڈالر قرضے کا انتظام کرلیا
  • متحدہ عرب امارات کے بینک نے پاکستان کیلئے 1 ارب ڈالر فنانسنگ کا بندوبست کرلیا