فائل فوٹو

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے بینک نے پاکستان کے لیے ایک ارب ڈالر فنانسنگ کا بندوبست کرلیا۔

وزارت خزانہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ یو اے ای کا بینک پاکستان کو 5 سال کے لیے یہ فنانسنگ فراہم کرے گا، اس بینک نے بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے ذریعے اس فنانسنگ کا بندوست کیا ہے۔

اس حوالے سے وزارت خزانہ کی جانب سے مزید بتایا گیا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک نے فنانسنگ کے لیے پالیسی گارنٹی فراہم کی ہے، فنانسنگ کا 89 فیصد شیئر اسلامی شریعہ کے مطابق حاصل کیا گیا ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق متحدہ عرب امارات کے دیگر بینکوں نے بھی متعلقہ بینک کے ساتھ شراکت داری کی ہے۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ فنانسنگ کی سہولت بین الاقوامی سرمایہ کاروں کا پاکستان کی معیشت پر اعتماد کا اظہار ہے، شریعہ کے مطابق فنانسنگ حاصل کرنے میں کامیابی ہوئی ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: فنانسنگ کا

پڑھیں:

پاکستان میں سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ

 ملک بھر میں فی تولہ سونےکی قیمت میں 4600 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ایک تولہ سونا 4600 روپے اضافے کے بعد اب 4 لاکھ 76 ہزار 362 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔اس کے علاوہ10گرام سونے کی قیمت3944 روپےبڑھ کر 4 لاکھ8 ہزار 403 روپے ہوگئی ہے۔عالمی بازار میں سونے کی قیمت 46 ڈالر اضافے سے 4540 ڈالر فی اونس ہے۔

متعلقہ مضامین

  • اسٹاک ایکسچینج پر فروخت کا دباؤ برقرار، منفی زون میں ٹریڈنگ جاری
  • مودی کی شبیہ کو بچانے کیلئے سونے کے ذخائر فروخت کئے جارہے ہیں، ملکارجن کھڑگے
  • بڑھتا ٹیکسٹائل فضلہ: یو اے ای میں استعمال شدہ کپڑوں کو دوبارہ قابل استعمال بنانے کا منصوبہ
  • محبوبہ مفتی کا نئی دلی سے مذاکرات کیلئے متحدہ سیاسی محاذ بنانے پر زور
  • امریکا ایران کشیدگی کے اثرات: تیل کی قیمتوں میں تیزی، بٹ کوائن 2 ماہ کی کم ترین سطح پر
  • پاکستان میں ڈالر مستحکم، پاؤنڈ اور یورو سمیت بڑی کرنسیوں کے تازہ ریٹس جاری
  • بٹ کوائن کی تاریخی گراوٹ، سرمایہ کاروں کے کروڑوں ڈالر ڈوب گئے
  • پاکستان میں سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ
  • تاریخ میں پہلی بار پاکستان کے دو پروجیکٹ اقوام متحدہ کی سطح پر شارٹ لسٹ
  • پاکستان کی لبنان پر اسرائیلی حملوں کی مذمت