وہاڑی میں 11 جولائی کو عام تعطیل کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 9th, July 2025 GMT
وہاڑی(نیوز ڈیسک) وہاڑی میں 11 جولائی کو عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ توقیر نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا، نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع میں عرس بابا حاجی شیردیوان کے موقع پر عام تعطیل ہوگی۔
اعلامیے کے مطابق تعطیل کا اطلاق تعلیمی بورڈ یا یونیورسٹی امتحانات پر نہیں ہوگا، ایمرجنسی، میڈیکل، میونسپل اور سیکیورٹی محکمے بھی تعطیل سے مستثنیٰ ہیں۔
Post Views: 5.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
سکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر کل شمالی وزیرستان میں کرفیو کے نفاذ کا اعلان
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
شمالی وزیرستان: خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں کل کرفیو کے نفاذ کا اعلان کردیا گیا۔
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کل 9 جولائی بروز بدھ کو پورے شمالی وزیرستان میں کرفیو نافذ رہے گا، کرفیو صبح 5 بجے سے شام 7 بجے تک نافذ رہے گا۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کرفیو کے دوران تمام مین شاہراہیں عام ٹریفک کے لیے بند رہیں گی۔