Jasarat News:
2026-06-03@04:28:15 GMT

مشرقِ امریکہ کی سب سے بڑی نمائش جولائی میں منعقد ہو گی

اشاعت کی تاریخ: 9th, July 2025 GMT

مشرقِ امریکہ کی سب سے بڑی نمائش جولائی میں منعقد ہو گی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی(بزنس رپورٹر) ٹیکس ورلڈ نیویارک، ایپیرل سورسنگ ،اور ہوم ٹیکسٹائل سورسنگ مشرقِ امریکہ کی سب سے بڑی ٹیکسٹائل ا ور گارمنٹس نمائش ہے ، جو—23 25 جولائی 2025 تک جیوٹس سینٹر، نیویارک سٹی، امریکہ میں منعقدکی جائے گی۔یہ نمائش 400 سے زائد بین الاقوامی نمائش کنندگان کو ایک جگہ جمع کرنے اورایتھکل سورسنگ، پائیدار فیبرکس اور ٹیکسٹائل، ایپیرل، اور ہوم ٹیکسٹائل انڈسٹری میں جدیدیت کو اجاگر کرنے میں مدد دفراہم کرے گی۔اس سال موسمِ گرما کی نمائش میں دنیا بھر کے اہم سورسنگ ممالک کے غیر ملکی نمائش کنندگان شامل ہوں گے، جو شرکاء کو اعلیٰ معیار کی ملبوسات، ہوم ٹیکسٹائل اور ٹیکسٹائلز مصنوعات تک براہِ راست رسائی فراہم کریں گے۔جدید مواد سے لے کر ذمہ دار سورسنگ کے حل تک، اس نمائش کا مقصد عالمی سطح پر تبدیلی کے عمل سے ہم آہنگ پیشہ ور افراد کو درکار وسائل اور نیٹ ورک فراہم کرنا ہے۔2025 کے سمر ایڈیشن میں پاکستان کی 09 کمپنیاں نمائش میں حصہ لے رہی ہیں، جو پاکستان کی فیشن ایپیرل اور ڈینم سورسنگ میں اپنی قابلیت کا مظاہرہ کریں گی۔ اور ٹریڈ ڈیولپمنٹسڈ اتھارٹی آف پاکستان06 کمپنیوں کے ساتھ قومی پویلین کی عظمت بنیں گیں ، جن میں میم نٹ ویئر ، نزا اسپورٹس، چاولہ انٹرپرائزز، ہوم ٹیکس کارپوریشن، رومی ٹیکس اور باراکہ ٹیکسٹائلزشامل ہیں۔ اور اسکے ساتھ ہی AZ ایپیرل، یارانہ ٹیکسٹائلز، اور محمود ٹیکسٹائل ملز آزادانہ طور پر نمائش میں حصہ لیں گی، اور پاکستان کی عالمی سطح پر ابھرتی ہوئی موجودگی کی نمائندگی بھی کریں گی۔پاکستانی نمائش کنندگان فیشن مصنوعات کی عالمی رینج پیش کریں گے اور چین، ترکی، بھارت، کوریا، انڈونیشیا، تھائی لینڈ، بنگلہ دیش اور تائیوان جیسے بڑے پیداواری ممالک کے ساتھ نمائش میں نمایاں نظر آئیں گے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

دوسرا ون ڈے: آسٹریلیا نے پاکستان کو 41 رنز سے شکست دے دی

لاہور(نیوز ڈیسک)تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 42 رنز سے شکست دے کر سیریز 1-1 سے برابر کردی۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کے کپتان شاہین آفریدی نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

مہمان ٹیم نے پہلےکھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹ پر 231 رنز اسکور کیے۔

آسٹریلیا کی جانب سے کیمرون گرین 53، جوش انگلس 51 اور میٹ رنشا 43 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

پاکستان کی جانب سے کپتان شاہین آفریدی نے 3 جب کہ حارث رؤف ، عرفات منہاس اور ابرار احمد نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

232 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی پوری ٹیم 44 اوور میں 190 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

پاکستان کی جانب سے شاداب خان نے ناٹ آؤٹ 71 رنز کی اننگ کھیلی۔ ان کے علاوہ غازی غوری نے 37 اور عرفات منہاس نے 33 رنز بنائے۔

آسٹریلیا کی جانب سے ناتھن ایلس نے 4 اور میتھیو شارٹ نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

خیال رہےکہ پہلے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو 5 وکٹ سے شکست دی تھی، تین ایک روزہ میچوں کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

مزید پڑھیں۔سونے کی قیمت میں پھر ہوشربا اضافہ

متعلقہ مضامین

  • ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کے بعد منسوخ ہونے والے وائٹ ہاؤس پریس ڈنر کے دوبارہ انعقاد کا فیصلہ
  • دوسرا ون ڈے: آسٹریلیا نے پاکستان کو 41 رنز سے شکست دے دی
  • بلاول کل چلاس جبکہ آصفہ بھٹو ہنزہ میں خطاب کریں گی
  • دوسرا ون ڈے: آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کیلئے 232 رنز کا ہدف دے دیا
  • بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ ڈاکٹر خلیل الرحمان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے صدر منتخب
  • ٹرمپ کی خام خیالی تھی وہ ہمیں مذاکرات میں لگاکر حزب اللہ کیخلاف کارروائیاں کریں گے، ایرانی سفیر
  • نواز شریف گلگت بلتستان روانہ، انتخابی مہم میں حصہ لیں گے
  • صدرمسلم لیگ (ن) نواز شریف کل گلگت بلتستان کا ایک روزہ دورہ کریں گے
  • اے این ایف کے بیانات پر لوگوں کو پھانسی پر لٹکاتے اور عمر قید سناتے ہیں،خداکا خوف کریں،جسٹس اشتیاق ابراہیم اے این ایف پر برہم 
  • 5 جون تک پنجاب کے متعدد اضلاع میں آندھی، شدید ژالہ باری کا امکان، الرٹ جاری