ٹیکس پالیسی سازی کو مزید مؤثر بنانے کیلیے ایف بی آر سے وزارت منتقل کیا گیا، وزیر خزانہ
اشاعت کی تاریخ: 9th, July 2025 GMT
اسلام آباد:
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ٹیکس پالیسی سازی کو مزید مؤثر بنانے کے لیے ٹیکس پالیسی آفس کو ایف بی آر سے وزارت خزانہ منتقل کیا گیا ہے۔
پاکستان بزنس کونسل کے وفد سے ملاقات میں وزیر خزانہ نے پالیسی سازی میں مشاورتی عمل کے تسلسل کی یقین دہانی کراتے ہوئے کونسل میں قیادت کی تبدیلی کا خیر مقدم کیا اور نئی ٹیم کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔
پاکستان بزنس کونسل کے وفد نے سی ای او احسن ملک اور نئے نامزد سی ای او جاوید قریشی کے ہمراہ وفاقی وزیر برائے خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے ملاقات کی، جس میں وزیر خزانہ نے بتایا کہ حکومت کاروباری برادری کے اہم اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت پر مبنی پالیسی سازی کے عمل کو مسلسل جاری رکھنا چاہتی ہے۔ انہوں نے پاکستان بزنس کونسل کے مثبت کردار کو سراہا۔
وزیر خزانہ نے پالیسی معاملات میں کونسل کے تحقیقی کام اور مختلف شعبوں سے متعلق ڈیٹا کو نہایت مفید قرار دیا جو وقتاً فوقتاً حکومت کے ساتھ شیئر کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے پالیسی سازی کو مزید مؤثر اور مربوط بنانے کے لیے ٹیکس پالیسی آفس کو ایف بی آر سے نکال کر وزارتِ خزانہ میں منتقل کر دیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اس اقدام کا مقصد پاکستان بزنس کونسل جیسے فورمز کے ساتھ مشاورت کے ادارہ جاتی عمل کو فروغ دینا ہے۔ حکومت کاروباری و صنعتی طبقے کی آرا اور تجاویز کو نہایت اہمیت دیتی ہے۔ اسی ویژن کے تحت وفاقی بجٹ 2025-26 کے لیے مشاورتی عمل کا آغاز اس سال غیر معمولی طور پر جلد کر دیا گیا، تاکہ مختلف چیمبرز، تجارتی تنظیموں اور کاروباری فورمز سے موصول ہونے والی تجاویز پر تفصیل سے غور کیا جا سکے اور انہیں بجٹ سازی میں بہتر طور پر شامل کیا جا سکے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پاکستان بزنس کونسل ٹیکس پالیسی پالیسی سازی کونسل کے
پڑھیں:
حکومت کا فیصلہ: ملک بھر میں کم بجلی والے پنکھے متعارف کرانے کا منصوبہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ملک بھر میں بجلی سے چلنے والے روایتی پنکھوں کی جگہ کم بجلی خرچ کرنے والے پنکھے لگانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد توانائی کی بچت اور معاشی استحکام کو فروغ دینا ہے۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق، وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیر صدارت وزیراعظم کے پنکھا تبدیلی پروگرام سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری اور گورنر اسٹیٹ بینک سمیت متعلقہ اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔
اجلاس کے دوران پروگرام کی تیاری، ممکنہ شیڈول، پیشگی شرائط اور بینکنگ نظام کے انضمام سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ وزیر خزانہ نے اس پروگرام کو صارفین کے رویے میں مثبت تبدیلی کا ذریعہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے نہ صرف بجلی کی بچت ممکن ہوگی بلکہ ملکی معیشت کو بھی فائدہ پہنچے گا۔
انہوں نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ آئندہ دو سے تین ہفتوں میں تیاری مکمل کی جائے تاکہ رواں ماہ کے اختتام تک پروگرام کے پہلے مرحلے کا باضابطہ آغاز کیا جا سکے۔