چین کا 75ممالک کے لیے ویزا فری انٹری کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 9th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) چین نے سیاحت کو فروغ دینے کے لیے 70 سے زائد ممالک کے شہریوں کیلیے ویزا فری انٹری کا اعلان کر دیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق چین میں ویزا پالیسی میں نرمی کے بعد دنیا بھر سے سیاح ملک میں سیاحتی مقامات کا رخ کر رہے ہیں۔ نئی پالیسی کے مطابق 74 ممالک کے شہری بغیر ویزا چین میں 30 روز تک قیام کر سکتے ہیں۔حکومت سیاحت، معیشت اور اپنی طاقت کو فروغ دینے کے لیے ویزا فری انٹری کو مسلسل بڑھا رہی ہے۔ ملک کی نیشنل امیگریشن ایڈمنسٹریشن کے مطابق 2024 ء میں 2 کروڑ سے زائد غیر ملکی سیاح بغیر ویزا داخل ہوئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق کورونا وبا میں سخت پابندیوں کو ختم کرنے کے بعد سے چین نے 2023 ء کے اوائل میں سیاحوں کے لیے اپنی سرحدیں دوبارہ کھول دی تھیں لیکن اس سال صرف ایک کروڑ 38 لاکھ لوگوں نے دورہ کیا جو کہ 2019 ء میں 3کروڑ 19 لاکھ کے مقابلے میں بہت کم تھا۔ 5لاطینی امریکی ممالک اور ازبکستان کے مسافر گزشتہ ماہ اس پالیسی میں شامل کیے گئے،جب کہ آذربائیجان کے شامل ہونے سے مجموعی تعداد 75 ہو جائے گی۔ تقریباً دو تہائی ممالک کو ایک سال کی ٹرائل پر ویزا فری داخلہ دیا گیا ہے۔دوسری جانب چین کے ساتھ نسبتاً قریبی تعلقات کے باوجود کوئی بھی بڑا افریقی ملک اس ویزا پالیسی میں شامل نہیں کیا گیا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ویزا فری کے مطابق کے لیے
پڑھیں:
سویڈن کا پاکستان میں ویزا سروس دوبارہ فعال کرنے کا اعلان
اسلام آباد:سویڈن نے پاکستان میں ویزا سروس دوبارہ فعال کرنے کا اعلان کردیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان کے دفتر خارجہ اور سویڈن حکام کے درمیان ویزا سروس پر اسٹاک ہوم میں سیاسی مشاورت ہوئی۔ پاکستان وفد کی قیادت ایڈیشنل سیکریٹری خارجہ نے کی جب کہ سویڈن وفد کی قیادت ڈی جی عالمی افیئر نے کی۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ کم مدت کے لیے سویڈن جانے والے پاکستانیوں کو اس فیصلے سے سہولت ملے گی، سات جولائی سے پاکستانی شہری 90 دن کے لیے سویڈن جانے کے لیے ویزا اپلائی کرسکتے ہیں، پاکستان اس فیصلے کا خیر مقدم کرتا ہے یہ فیصلہ پاکستان اور سویڈن کے درمیان مضبوط تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔