غزہ کے معاملے پر امریکی اور مغربی رویے منافقانہ ہیں؛ وزیراعظم ملائیشیا
اشاعت کی تاریخ: 9th, July 2025 GMT
ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم نے غزہ میں اسرائیلی جارحیت پر دہرا معیار اپنانے پر امریکا اور مغربی ممالک کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ملائیشیا کے وزیراعظم نے کہا کہ غزہ اور ایران پر اسرائیل کی بدترین جارحیت پر مجرمانہ خاموشی بلکہ معاونت نے امریکا اور مغربی ممالک کا چہرہ بے نقاب کردیا۔
انور ابراہیم نے کہا کہ غزہ میں جس طرح انسانی حقوق کی دھجیاں بکھیری جا رہی ہیں اور سنگین جنگی جرائم کا ارتکاب ہو رہا ہے اس پر امریکا اور مغربی ممالک کا ردمل منافقانہ ہے۔ یہ دہرا معیار ناقابل قبول ہے۔
انھوں نے عالمی قوتوں سے اپیل کی اگر دنیا میں امن چاہتے ہیں تو اس دہرے معیار اور منافقانہ عمل کو چھوڑ کر مظلوم کی حمایت کریں اور انسانیت کا ساتھ دیں۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اور مغربی
پڑھیں:
امریکی ریاست ٹیکساس میں بم بنانے کا دعویدار افغان شہری گرفتار
آسٹن(نیوز ڈیسک) امریکا کی ریاست ٹیکساس میں بم بنانے کا دعویٰ کرنے والے افغانستان کے شہری کو گرفتار کر لیا گیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق گرفتار ہونے والے افغان شہری کی شناخت محمد داؤد الوک زئی کے نام سے ہوئی ہے، افغان شہری نے بم بنانے سے متعلق ٹک ٹاک پر ویڈیو بھی پوسٹ کی تھی، ویڈیو میں افغان شہری نے کہا تھا کہ وہ بم سے فورٹ ورتھ شہر کو نشانہ بنائے گا۔
محمد داؤد الوک زئی کو 7 ستمبر 2022ء کو امریکا میں مستقل رہائش (گرین کارڈ) دیا گیا تھا، داؤد کو منگل کے روز ڈیپارٹمنٹ آف ہوم لینڈ سکیورٹی کی جانب سے حراست میں لیا گیا تھا اور اب اس پر مقدمہ چلایا جا رہا ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں امریکی تفتیش کاروں نے وائٹ ہاؤس کے قریب نیشنل گارڈز کے اہلکاروں پر فائرنگ کرنے والے افغان شہری رحمان اللہ لکنوال کو گرفتار کیا تھا، رحمان اللہ بھی 2021ء میں امریکا آیا تھا۔