بی جے پی بنگال میں "این آر سی" غیر قانونی طریقہ سے نافذ کرنے کی کوشش کررہی ہے، ممتا بنرجی
اشاعت کی تاریخ: 8th, July 2025 GMT
مغربی بنگال کی وزیراعلٰی نے کہا کہ یہ بی جے پی کے جمہوری تحفظات کو بلڈوز کرنے اور بنگال کے لوگوں کی شناخت کو مٹانے کے خطرناک ایجنڈے کو بے نقاب کرتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی ریاست آسام میں غیر ملکی ٹریبونلز کی جانب سے کوچ بہار کے ایک کسان کو نوٹس جاری کر کے مبینہ طور پر غیر قانونی تارکین وطن قرار دینے پر مغربی بنگال کی وزیراعلٰی ممتا بنرجی نے آسام کی بی جے پی حکومت پر جم کر حملہ بولا ہے۔ انہوں نے آسام حکومت کے اس قدم کو "جمہوریت پر منظم حملہ" قرار دیتے ہوئے کہا کہ بی جے پی مغربی بنگال میں نیشنل رجسٹر آف سٹیزنز (این آر سی) کو غیر قانونی طریقہ سے نافذ کرنے کی کوشش کر رہی ہے، جہاں اس کا کوئی دائرہ اختیار نہیں ہے۔ ممتا بنرجی نے اس واقعہ کو خطرناک اور حاشیہ پر کھڑے طبقوں پر براہ راست حملہ قرار دیا ہے۔
مغربی بنگال کی وزیراعلٰی ممتا بنرجی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ لکھا کہ "میں یہ جان کر حیران و پریشان ہوں کہ آسام میں غیر ملکی ٹربیونلز نے کوچ بہار کے دنہاٹا میں 50 سال سے رہ رہے راج بنشی اتم کمار برج باسی کو این آر سی نوٹس جاری کیا ہے۔ درست شناختی دستاویز ہونے کے باوجود انہیں غیر ملکی تارکین وطن ہونے کے شبہ میں پریشان کیا جا رہا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ یہ جمہوریت پر ایک منظم حملہ سے کم نہیں ہے, یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ آسام میں حکمراں بی جے پی حکومت بنگال میں این آر سی نافذ کرنے کی کوشش کر رہی ہے، جہاں اس کا کوئی اختیار نہیں ہے۔ ممتا بنرجی کے مطابق حاشیہ پر کھڑے طبقوں کو ڈرانے، حق رائے دہی سے محروم کرنے کی ایک سوچی سمجھی کوشش کی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ غیر آئینی حد سے تجاوز عوام دشمن ہے اور یہ بی جے پی کے جمہوری تحفظات کو بلڈوز کرنے اور بنگال کے لوگوں کی شناخت کو مٹانے کے خطرناک ایجنڈے کو بے نقاب کرتا ہے۔ انہوں نے مزید لکھا کہ اس تشویشناک صورتحال میں تمام اپوزیشن جماعتوں کو چاہیے کہ وہ بی جے پی کی اس تفرقہ انگیز اور جابرانہ مشینری کے خلاف متحد ہوں۔ بنگال اس پر خاموش نہیں بیٹھے گا کیونکہ ہندوستان کا آئینی تانا بانا بکھر رہا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ یہ تنازعہ اس وقت شروع ہوا جب کسان اتم کمار برج باسی نے میڈیا سے کہا کہ وہ خود کو مشکوک اور غیر قانونی تارکین وطن قرار دینے والا نوٹس پا کر حیران رہ گیا، جبکہ اس نے کبھی کوچ بہار سے باہر قدم نہیں رکھا۔ اتم کمار کے مطابق وہ 5 دہائیوں سے اس علاقہ میں رہ رہا ہے اور اس کے پاس درست ہندوستانی شناختی دستاویزات بھی ہیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: مغربی بنگال ممتا بنرجی انہوں نے بی جے پی کرنے کی کہا کہ
پڑھیں:
لاہور ،10سالہ بچے سے بدفعلی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2025ء) صوبائی دارالحکومت لاہور میں 10سالہ بچے سے بدفعلی کی کوشش کرنے والے ملزم کو چند گھنٹوں میں گرفتار کر لیا گیا ۔(جاری ہے)
ترجمان کے مطابق 10سالہ معاویہ مین ڈیفنس روڈ پر موٹر سائیکل مکینک کی دوکان پر کام کرتا تھا، ملزم نے واڑا جٹاں والا کے قریب کوارٹر میں بچے سے بد فعلی کی کوشش کی ، بچے کے شور کرنے پر ملزم موقع سے فرار ہو گیا تھا ۔کاہنہ چوکی ہلوکی پولیس نے ملزم کو ٹریس کرکے خیابان آمین سے گرفتار کیا ۔ ملزم زین کے خلاف مقدمہ درج کر کے جینڈر سیل کے حوالے کر دیا گیا ۔ایس پی ماڈل ٹائون اخلاق اللہ تارڑ نے کہا کہ بچوں کا استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔