کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 6 میں اتحاد کمرشل کے ایک فلیٹ سے معروف اداکارہ حمیرا اصغر علی کی کئی روز پرانی لاش برآمد ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق واقعہ اس وقت سامنے آیا جب آج سہ پہر قریباً سوا تین بجے پولیس عدالتی حکم پر فلیٹ خالی کروانے پہنچی۔ فلیٹ کا دروازہ نہ کھلنے پر اسے توڑا گیا، تو اندر زمین پر خاتون کی لاش پڑی ہوئی ملی۔ پولیس نے فلیٹ سے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں جبکہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دیا گیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اداکارہ گزشتہ 7 برس سے اس فلیٹ میں اکیلی رہائش پذیر تھیں۔

حکام کے مطابق فلیٹ کے مالک نے کرایہ نہ ملنے پر قانونی کارروائی کرتے ہوئے کیس دائر کیا تھا، اور آج عدالتی بیلف کے ہمراہ جب فلیٹ خالی کروانے کے لیے ٹیم پہنچی تو لاش برآمد ہوئی۔

پولیس کے مطابق لاش 15 سے 20 دن پرانی معلوم ہوتی ہے۔ اداکارہ کی موت کی اصل وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی واضح ہو سکے گی۔

پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کے مطابق اسپتال لائی جانے والی لاش مسخ شدہ حالت میں ہے، جس کے مختلف نمونے اکٹھے کر لیے گئے ہیں۔ موت کی حقیقی وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ سے سامنے آئے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews حمیرا اصغر علی ڈیفنس کراچی لاش برآمد معروف اداکارہ وی نیوز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: حمیرا اصغر علی ڈیفنس کراچی لاش برا مد معروف اداکارہ وی نیوز لاش برا مد کے مطابق

پڑھیں:

کراچی میں سردی بڑھ گئی، تیز ہوائیں اتوار تک چلنے کا امکان

جمعہ کو دوسرے روز معمول سے تیز ہوائیں ریکارڈ ہوئیں، جس کی زیادہ سے زیادہ رفتار 36 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کی فضاؤں پر جمعہ کو ہلکی دھند کے سبب حدنگاہ کم ہو کر 3 کلومیٹر ریکارڈ ہوئی، ہواؤں کی رفتار 36 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ ہوئی معمول سے تیز ہوائیں اتوار تک چل سکتی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق شہر میں چلنے والی معمول سے تیز شمال مشرقی ہواؤں کے سبب خنکی میں اضافہ ہوگیا، جس کی وجہ سے گرم ملبوسات کا استعمال بڑھ گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کو دوسرے روز معمول سے تیز ہوائیں ریکارڈ ہوئیں، جس کی زیادہ سے زیادہ رفتار 36 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ ہوئی، صبح کے وقت شہر کی فضاؤں پر ہلکی دھند چھانے کے سبب حدنگاہ کم ہوکر 3 کلومیٹر رہ گئی تھی، تاہم دھوپ نکلنے کے بعد حدنگاہ بہتر ہوئی۔

ارلی وارننگ سینٹرکے مطابق شمال مشرقی سمت سے چلنے والی خنک اور خشک ہواؤں کے نتیجے میں موسم دن کے وقت خشک اور صبح و رات کے اوقات میں خنک رہنے کی توقع ہے، معمول سے قدرے تیز ہوائیں اتوار تک برقرار رہ سکتی ہیں۔ جمعہ کو شمال مشرقی ہواؤں کے سبب مجموعی درجہ حرارت (صبح و رات) میں معمولی کمی رہی۔

متعلقہ مضامین

  • بدین :چیئرمین ضلع کونسل جام علی اصغر ودیگر پیپلزپارٹی کے یوم تاسیس کے موقع پر کیک کاٹ رہے ہیں
  • کراچی: 10 سالہ لڑکی مبینہ طور پر اغواء
  • کراچی: خاتون کو قتل کرکے شناخت چھپانے کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار
  • یوکرین :یہودیوں کی 180 برس پرانی عبادت گاہ نذرآتش
  • کراچی میں سردی بڑھ گئی، تیز ہوائیں اتوار تک چلنے کا امکان
  • یوکرین میں یہودیوں کی 180 سال پرانی عبادت گاہ کو آگ لگا دی گئی؛ ملزم گرفتار
  • یوکرین، یہودیوں کی 180 سال پرانی عبادت گاہ نذر آتش
  • صوابی، خاتون کے ہاں بیک وقت 4 بچوں کی پیدائش، ماں بچے صحتمند
  • صوابی میں خاتون کے ہاں بیک وقت 4 بچوں کی پیدائش
  • کراچی: پٹیل پاڑہ میں فائرنگ، ایک شخص زخمی، والد زیر حراست