کراچی میں ایک اوراداکارہ کی فلیٹ سے کئی روز پر انی لاش برآمد
اشاعت کی تاریخ: 8th, July 2025 GMT
کراچی کے علاقے ڈیفنس میں ایک فلیٹ سے اداکارہ اور ماڈل حمیرا اصغر کی کئی دن پرانی لاش ملی ہے تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ حتمی شناخت ڈی این اے ٹیسٹ سے ہی ممکن ہو سکے گی۔
پولیس نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ڈیفنس فیز چھ کے اتحاد کمرشل کے ایک فلیٹ سے اداکارہ کی لاش ملی جس کو قانونی اور ضابطے کی کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا۔
لاش ہسپتال منتقل کرنے والے ریسکیو اہلکاروں کے مطابق لاش دیکھ کر اُن کا اندازہ ہے کہ خاتون کی موت کو کئی روز گزر چکے ہیں۔
پولیس کے مطابق لاش عمارت کے چوتھے فلور پر واقع فلیٹ سے ملی ہے۔
متوفیہ حمیرا اصغر علی کا تعلق لاہور سے بتایا جاتا ہے اور وہ ڈیفنس میں کرائے کے فلیٹ میں مقیم تھیں۔
پولیس کے مطابق فلیٹ کے مالک نے کرایہ ادا نہ کرنے پر اداکارہ کے خلاف عدالت سے رجوع کیا تھا۔ اور منگل کی شام جب عدالتی حکم پر بیلف کے ہمراہ پولیس اہلکار دروازہ توڑ کر فلیٹ میں داخل ہوئے تو وہاں ایک ناقابل شناخت لاش ملی۔
پولیس حکام کے مطابق فلیٹ کو سیل کر کے شواہد اکھٹے کیے ہیں اور واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔
علاقہ مکینوں کے مطابق متوفیہ مذکورہ فلیٹ میں سات برس سے مقیم تھیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق علاقے کے ایس ایس پی نے کہا ہے کہ لاش کئی روز پرانی ہونے کے باعث اس کی حتمی شناخت ممکن نہیں، ڈی این اے سیمپلز کی مدد سے ہی شناخت ممکن ہوسکے گی۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر موجود تصاویر دیکھ کر کہنا مشکل ہے یہ لاش اسی خاتون کی ہے، اب تک خاتون کا کوئی بھی قریبی عزیز سامنے نہیں آیا۔
حمیرا اصغر نے 2022 میں اے آر وائی ڈیجیٹل کے رئیلٹی شو ’تماشہ گھر‘ میں شرکت کی تھی۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں رہائشی فلیٹ سے سینئر اداکارہ عائشہ خان کی لاش برآمدہوئی تھی
پولیس کاکہناتھاکہ اداکارہ عائشہ خان کی لاش ایک ہفتہ پرانی ہے، خاتون گھر میں اکیلے رہ رہی تھیں۔گھر سے بدبو پھیلنے پر علاقہ مکینوں نے رشتہ داروں کو اطلاع دی۔
اداکارہ عائشہ خان کی عمر 77 برس تھی،انہوں نے کئی کامیاب ڈراموں میں اداکاری کی ۔ان کے مشہور ڈراموں میں افشاں، عروسہ، فیملی 93، مہندی شامل ہیں۔
عائشہ خان گزشتہ کئی سال سے ڈراموں سے دور تھیں۔ وہ خالدہ ریاست کی بڑی بہن تھیں۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
ایبٹ آباد: 12 سالہ گھریلو ملازمہ زیادتی کے بعد قتل، ملزم گرفتار
ایبٹ آباد میں 12 سالہ گھریلو ملازمہ کے قتل کے ملزم کو گرفتار کر لیا گيا ۔پولیس کے مطابق 12 سالہ گھریلو ملازمہ کی لاش جناح آباد میں ملزم کے گھر سے ملی تھی، پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے اور اس کے جسم پر تشدد کے واضح نشانات بھی موجود ہیں۔پولیس کے مطابق ملزم کو گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔دوسری جانب مقتول بچی کے والد نے مطالبہ کیا ہے کہ ملزم کو قرار واقعی سزا دے کر انہیں انصاف فراہم کیا جائے۔