پاکستان بزنس کونسل کے اعلیٰ سطح وفد نے سی ای او احسن ملک اور نئے نامزد سی ای او جاوید قریشی کی قیادت میں وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے ملاقات کی۔ ملاقات میں معاشی پالیسیوں، ٹیکس اصلاحات اور کاروباری مشاورت پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر خزانہ نے پاکستان بزنس کونسل میں قیادت کی تبدیلی کا خیر مقدم کرتے ہوئے نئی ٹیم کو حکومتی سطح پر مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کاروباری برادری کے ساتھ مشاورت پر مبنی پالیسی سازی کو مسلسل جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔

مزید پڑھیں: برآمدات پر مبنی ترقی ہی پاکستان کے معاشی استحکام کا واحد راستہ ہے، وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب

سینیٹر محمد اورنگزیب نے پاکستان بزنس کونسل کے تحقیقی کردار اور شعبہ جاتی ڈیٹا شیئرنگ کو سراہتے ہوئے اسے پالیسی سازی میں نہایت معاون قرار دیا۔ انہوں نے وفد کو آگاہ کیا کہ پالیسی سازی کے عمل کو مؤثر بنانے کے لیے ٹیکس پالیسی آفس کو ایف بی آر سے نکال کر وزارتِ خزانہ میں ضم کر دیا گیا ہے، تاکہ مشاورت کے ادارہ جاتی ڈھانچے کو مزید مضبوط کیا جا سکے۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ وفاقی بجٹ 26-2025 کی تیاری کے لیے اس سال غیر معمولی طور پر جلد مشاورتی عمل کا آغاز کیا گیا، تاکہ مختلف چیمبرز، تجارتی تنظیموں اور فورمز کی تجاویز کو بجٹ سازی میں بہتر طور پر شامل کیا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ایف بی آر پاکستان بزنس کونسل سینیٹر محمد اورنگزیب کاروباری برادری وفاقی وزیر خزانہ.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ایف بی ا ر پاکستان بزنس کونسل سینیٹر محمد اورنگزیب کاروباری برادری وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب پاکستان بزنس کونسل پالیسی سازی کے لیے

پڑھیں:

ایف بی آر کے نظام میں کارکردگی پر مبنی انسانی وسائل کی پالیسیوں کو اپنایا جائے،وزیر خزانہ

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جولائی2025ء) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اور نگزیب نے کہاہے کہ ایف بی آر کے نظام میں کارکردگی پر مبنی انسانی وسائل کی پالیسیوں کو اپنایا جائے۔وفاقی حکومت کے ڈھانچے کی تنظیمِ نو سے متعلق کابینہ کمیٹی کا اجلاس وزارتِ خزانہ میں وفاقی وزیر برائے خزانہ و ریونیو سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیر صدارت منعقد ہوا۔

اجلاس میں وفاقی وزیر برائے توانائی سردار اویس احمد خان لغاری اور متعلقہ وزارتوں اور ڈویڑنز کے سینئر حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں پاور ڈویژن نے پاور پلاننگ اینڈ مانیٹرنگ کمپنی سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی، جس میں ادارے کی ساخت، اہم ذمہ داریاں، نمایاں کامیابیاں، اور مستقبل کے منصوبے پیش کیے گئے۔

(جاری ہے)

پریزنٹیشن میں اس کمپنی کو بجلی کے شعبے میں منصوبہ بندی اور کارکردگی کی مانیٹرنگ کے ایک مضبوط تکنیکی ادارے کے طور پر مستحکم بنانے بالخصوص سائنسی انداز میں پیشگوئی، نظام کی بہتری، اور بین الشعبہ جاتی ہم آہنگی پر توجہ دینے پر زور دیا گیا۔

کابینہ کمیٹی کو لا ڈویژن نے بھی اپنی ذمہ داریوں، کارکردگی کے معیارات، جاری تنظیمِ نو کی سرگرمیوں اور ان کے عوامی پالیسی اور سروس ڈیلیوری پر اثرات کے حوالے سے ابتدائی بریفنگ دی جس میں ماتحت اداروں کا جائزہ اور ادارہ جاتی استعداد بہتر بنانے، اختیارات کی دہرا پن ختم کرنے، اور بہتر نتائج کے لیے سادہ اور موثر انتظامی ڈھانچے کی تجاویز شامل تھیں۔

علاوہ ازیں کمیٹی نے جناب سلمان احمد، ایمبیسیڈر ایٹ لارج کی سربراہی میں قائم سب کمیٹی کی جانب سے ریونیو ڈویڑن سے متعلق ادارہ جاتی اصلاحات پر مشتمل سفارشات پر بھی بحث کی۔ سفارشات میں انتظامی ڈھانچے کو زیادہ موثر بنانے، انسانی وسائل کے بہتر استعمال، اور قومی ترجیحات سے ہم آہنگی کو مضبوط بنانے پر زور دیا گیا۔ کارکردگی پر مبنی نظامِ حکومت اور احتساب کے مؤثر نظام کی مدد سے عوامی خدمات کی بہتری کی راہ ہموار کرنے پر بھی خاص زور دیا گیا۔

اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو پاکستان کے مالیاتی نظام میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت وزیرِاعظم کی زیر نگرانی ایف بی آر میں اصلاحات کے منصوبے پر مکمل عزم کے ساتھ عملدرآمد کر رہی ہے تاکہ ٹیکس وصولی کو بڑھا کر مالیاتی خودکفالت حاصل کی جا سکے اور ایف بی آر کو ایک جدید، موثر اور جواب دہ ادارہ بنایا جا سکے۔وزیر خزانہ نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ایف بی آر کے نظام میں کارکردگی پر مبنی انسانی وسائل کی پالیسیوں کو اپنایا جائے تاکہ سرکاری اخراجات کا ہر روپیہ ٹیکس وصولی، قانون پر عملدرآمد اور عوامی سہولت کی شکل میں واضح بہتری کا باعث بنے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان اور ترکیہ کا علاقائی استحکام کے لئے تعاون جاری رکھنے پر اتفاق
  • ٹیکس پالیسی سازی کو مزید مؤثر بنانے کیلیے ایف بی آر سے وزارت منتقل کیا گی: وزیر خزانہ
  • ٹیکس پالیسی سازی کو مزید مؤثر بنانے کیلیے ایف بی آر سے وزارت منتقل کیا گیا، وزیر خزانہ
  • کاروباری برادری کو معاشی ترقی کیلئے مشاورتی عمل کا حصہ بناؤں گا(وزیرِ اعظم)
  • وزیر خزانہ کا رکردگی اور احٹساب پر مبنی نظام حکومت متعارف کرانے پر مجبورر
  • ایف بی آر کے نظام میں کارکردگی پر مبنی انسانی وسائل کی پالیسیوں کو اپنایا جائے،وزیر خزانہ
  • وزیر خزانہ کا کارکردگی اور احتساب پر مبنی نظامِ حکومت متعارف کرانے پر زور
  • ایف بی آر اصلاحات، ٹیکس نظام میں بہتری اور اداروں کی تنظیمِ نو پر کابینہ کمیٹی کا اجلاس
  • حکومت کا ’پنکھا تبدیلی پروگرام‘ شروع کرنے کا فیصلہ