ایف بی آر کے نظام میں کارکردگی پر مبنی انسانی وسائل کی پالیسیوں کو اپنایا جائے،وزیر خزانہ
اشاعت کی تاریخ: 8th, July 2025 GMT
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جولائی2025ء) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اور نگزیب نے کہاہے کہ ایف بی آر کے نظام میں کارکردگی پر مبنی انسانی وسائل کی پالیسیوں کو اپنایا جائے۔وفاقی حکومت کے ڈھانچے کی تنظیمِ نو سے متعلق کابینہ کمیٹی کا اجلاس وزارتِ خزانہ میں وفاقی وزیر برائے خزانہ و ریونیو سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیر صدارت منعقد ہوا۔
اجلاس میں وفاقی وزیر برائے توانائی سردار اویس احمد خان لغاری اور متعلقہ وزارتوں اور ڈویڑنز کے سینئر حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں پاور ڈویژن نے پاور پلاننگ اینڈ مانیٹرنگ کمپنی سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی، جس میں ادارے کی ساخت، اہم ذمہ داریاں، نمایاں کامیابیاں، اور مستقبل کے منصوبے پیش کیے گئے۔(جاری ہے)
پریزنٹیشن میں اس کمپنی کو بجلی کے شعبے میں منصوبہ بندی اور کارکردگی کی مانیٹرنگ کے ایک مضبوط تکنیکی ادارے کے طور پر مستحکم بنانے بالخصوص سائنسی انداز میں پیشگوئی، نظام کی بہتری، اور بین الشعبہ جاتی ہم آہنگی پر توجہ دینے پر زور دیا گیا۔
کابینہ کمیٹی کو لا ڈویژن نے بھی اپنی ذمہ داریوں، کارکردگی کے معیارات، جاری تنظیمِ نو کی سرگرمیوں اور ان کے عوامی پالیسی اور سروس ڈیلیوری پر اثرات کے حوالے سے ابتدائی بریفنگ دی جس میں ماتحت اداروں کا جائزہ اور ادارہ جاتی استعداد بہتر بنانے، اختیارات کی دہرا پن ختم کرنے، اور بہتر نتائج کے لیے سادہ اور موثر انتظامی ڈھانچے کی تجاویز شامل تھیں۔علاوہ ازیں کمیٹی نے جناب سلمان احمد، ایمبیسیڈر ایٹ لارج کی سربراہی میں قائم سب کمیٹی کی جانب سے ریونیو ڈویڑن سے متعلق ادارہ جاتی اصلاحات پر مشتمل سفارشات پر بھی بحث کی۔ سفارشات میں انتظامی ڈھانچے کو زیادہ موثر بنانے، انسانی وسائل کے بہتر استعمال، اور قومی ترجیحات سے ہم آہنگی کو مضبوط بنانے پر زور دیا گیا۔ کارکردگی پر مبنی نظامِ حکومت اور احتساب کے مؤثر نظام کی مدد سے عوامی خدمات کی بہتری کی راہ ہموار کرنے پر بھی خاص زور دیا گیا۔اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو پاکستان کے مالیاتی نظام میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت وزیرِاعظم کی زیر نگرانی ایف بی آر میں اصلاحات کے منصوبے پر مکمل عزم کے ساتھ عملدرآمد کر رہی ہے تاکہ ٹیکس وصولی کو بڑھا کر مالیاتی خودکفالت حاصل کی جا سکے اور ایف بی آر کو ایک جدید، موثر اور جواب دہ ادارہ بنایا جا سکے۔وزیر خزانہ نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ایف بی آر کے نظام میں کارکردگی پر مبنی انسانی وسائل کی پالیسیوں کو اپنایا جائے تاکہ سرکاری اخراجات کا ہر روپیہ ٹیکس وصولی، قانون پر عملدرآمد اور عوامی سہولت کی شکل میں واضح بہتری کا باعث بنے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کارکردگی پر مبنی ایف بی ا ر زور دیا
پڑھیں:
ڈریپ کو ایک بین الاقوامی معیار کی ریگولیٹری اتھارٹی بنانے کیلئے پر پرعزم ہیں،وزیر صحت مصطفی کمال
ڈریپ کو ایک بین الاقوامی معیار کی ریگولیٹری اتھارٹی بنانے کیلئے پر پرعزم ہیں،وزیر صحت مصطفی کمال WhatsAppFacebookTwitter 0 18 September, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال کی زیرِ صدارت ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان کا اجلاس ہوا،اجلاس میں وفاقی سیکرٹری صحت، چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈریپ سمیت دیگر اعلی حکام نے شرکت کی ،اجلاس میں وفاقی وزیر صحت کو سنٹرل ڈرگز لیبارٹری کی اپگریڈیشن سے پیش رفت بارے بریفننگ دی گئی ۔
وزیر صحت نے کہا کہ ایکریڈیشن کے حصول سے ملک میں ادویات کے معیار کی جانچ کے نظام کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ بنانا ہے تاکہ قومی سطح پر ادویات کی حفاظت اور موثریت کو یقینی بنایا جا سکے۔ اجلاس میں ڈریپ کی جانب سے ڈبلیو ایچ او کے میچورٹی لیول 3کے حصول کے لیے جاری پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔
مصطفی کمال نے کہا کہ ڈریپ کو ڈبلیو ایچ او میچورٹی لیول 3تک لانے کا عمل تیز کیا جائے ،ڈریپ کو جلد از جلد ڈبلیو ایچ او میچورٹی لیول 3 کے معیار تک پہنچایا جائے تاکہ پاکستان میں ادویات کی رجسٹریشن، نگرانی اور معیار کی جانچ کا نظام بین الاقوامی معیارات کے مطابق ہو ، ڈریپ کی ادارہ جاتی صلاحیتوں میں اضافہ نہ صرف ملکی سطح پر صحت کے نظام کو مضبوط بنائے گا مصطفی کمال بلکہ عالمی سطح پر اعتماد سازی اور بین الاقوامی شراکت داریوں کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کرے گا مصطفی کمال ڈریپ کو ایک بین الاقوامی معیار کی ریگولیٹری اتھارٹی بنانے کیلئے پر پرعزم ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرشفاف اور فوری تحقیقات کیلئے ایف آئی اے و نادرا کے درمیان ڈیٹا شیئرنگ پر اتفاق شفاف اور فوری تحقیقات کیلئے ایف آئی اے و نادرا کے درمیان ڈیٹا شیئرنگ پر اتفاق اسلام آباد ہائیکورٹ، توشہ خانہ 2میں بریت کیس فوری سننے کیلئے درخواست سماعت کیلئے مقرر بانی پی ٹی آئی عمران خان کا ایکس اکاونٹ کون ہینڈل کر رہا ہے؟، تحقیقات جاری سی ڈی اے بورڈ کا 16واں اجلاس،قبر کھدائی اور میت بس کے چارجز معاف کرنے کے فیصلہ کی منظوری ایشیا ء کپ: سپر فور مرحلے میں پاکستان کا بھارت سے مقابلہ کب اور کہاں ہوگا؟ سعودی، پاکستانی سٹریٹجک معاہدے کی اہمیت، عرب صحافت کی نظر میںCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم