اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 جولائی 2025ء ) ملک میں جاری حج 2026ء کی رجسٹریشن کے آخری روز تک ڈھائی لاکھ پاکستانیوں نے درخواستیں جمع کروا دیں۔ سرکاری میڈیا کے مطابق ملک بھر سے ڈھائی لاکھ کے قریب افراد نے اگلے سال حج کے لیے درخواست دی، اس سلسلے میں رجسٹریشن کے لیے دیا گیا وقت آج بدھ کو ختم ہوجائے گا، وزارت مذہبی امور نے حج 2026ء کے لیے پچھلے مہینے رجسٹریشن شروع کی اور یہ سلسلہ 9 جولائی تک جاری رہنے کا اعلان کیا گیا تھا، رجسٹریشن کے بعد اگلے مرحلے میں درخواست گزار سرکاری یا نجی حج سکیموں میں سے کسی ایک کا انتخاب کر سکیں گے جب کہ پاکستان کو سعودی عرب کی جانب سے حج 2025ء کے لیے ایک لاکھ 79 ہزار 210 افراد کا کوٹہ دیا گیا تھا جو کہ سرکاری اور نجی حج آپریٹرز کے درمیان یکساں طور پر تقسیم ہوا تھا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ حج کے خواہشمند افراد کو حکومت کی طرف سے مخصوص کیے گئے 15 بینکوں کے ذریعے رجسٹریشن کی سہولت دی گئی، ان میں سے صرف وہی لوگ حج کے اہل ہوں گے جنہوں نے تمام پراسس مکمل کیا ہوگا، رجسٹریشن کے لیے کسی قسم کی کوئی فیس مقرر نہیں کی گئی، 9 جولائی حج رجسٹریشن کے لیے آخری روز ہے اور لوگ اس مقصد کے لیے آن لائن بھی درخواست دے سکتے ہیں۔

معلوم ہوا ہے کہ حج 2026ء پر آنے والے اخراجات اور شرائط و ضوابط الگ سے حج پالیسی کے مطابق جاری کیے جائیں گے، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے رجسٹریشن لازمی قرار دی گئی ہے، اس کے علاوہ حج رجسٹریشن ان افراد کے لیے بھی ضروری ہے جو پچھلی بار نجی سکیم میں شامل نہیں ہو سکے تھے کیوں کہ نجی کوٹے کا بڑا حصہ کمپنیوں کی جانب سے بروقت ادائیگیاں اور رجسٹریشن نہ ہونے کے وجہ سے اس سال حج سے محروم رہ گیا۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے رجسٹریشن کے کے لیے

پڑھیں:

عازمین حج 2026 کے لیے خوشخبری ؛ رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع

سٹی 42: حج 2026 کی رجسٹریشن کی مقررہ تاریخ میں دو دن کی توسیع کردی گئی 
وفاقی حکومت کا عازمین حج کی رجسٹریشن جمعہ تک جاری رکھنے کا فیصلہ کرلیا ، نامزد بینکوں اور آن لائن پورٹل پر حج رجسٹریشن 11 جولائی تک ہوگی
اب تک 3 لاکھ 13 ہزار افراد نے حج 2026 کی رجسٹریشن مکمل کرائی،حج 2026 کے اخراجات اور دیگر شرائط و ضوابط الگ سے جاری کیے جائینگے
 

متعلقہ مضامین

  • حج 2026ء کی رجسٹریشن کی آخری تاریخ میں 2 دن کی توسیع
  • عازمین حج 2026 کے لیے خوشخبری ؛ رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع
  • حج 2026 کےلئے لازمی رجسٹریشن کا آج آخری روز
  • آئندہ سال حج کیلئے 2 لاکھ پاکستانیوں نے رجسٹریشن کرالی
  • آئندہ سال حج کیلیے 2 لاکھ پاکستانیوں نے رجسٹریشن کرالی
  • حج 2026 کے لیے 2 لاکھ پاکستانیوں نے رجسٹریشن کرالی
  • حج 2026 کے لیے 2 لاکھ پاکستانیوں نے رجسٹریشن کرالی 
  • حج 2026: رجسٹریشن کا آج آخری روز، دو لاکھ سے زائد درخواستیں جمع
  • حج 2026 کی لازمی رجسٹریشن کا کل آخری دن، اب تک دو لاکھ پاکستانی رجسٹر