2025-07-09@13:03:11 GMT
تلاش کی گنتی: 18

«عمر ایوب نااہلی کیس»:

    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب نااہلی کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق  الیکشن کمیشن میں قائدحزب اختلاف عمر ایوب نااہلی کیس کی سماعت ہوئی،ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں الیکشن کمیشن نےکیس کی سماعت کی،دوران سماعت جسٹس (ر) اکرام اللہ نے کہا سپیکرریفرنس کیس کا کیا بنا؟،پشاور ہائیکورٹ کس طرح حکم امتناع دےسکتی ہے؟کیا آئین میں کوئی ترمیم ہوگئی ہے؟کیس کے فیصلے میں سب کچھ لکھیں گے۔ وکیل عمرایوب نےکہا کیس میں پشاورہائیکورٹ نےحکم امتناع دے رکھا ہے،الیکشن ٹریبونل موجود ہے، درخواست گزارکووہاں جاناچاہیےتھا، کامیاب امیدوارکا نوٹیفکیشن صرف 60 دن میں ہی چیلنج ہوسکتا ہے،9 فروری کو درخواست دی کہ جعلی بیلٹ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (صباح نیوز) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے خلاف نااہلی ریفرنس پر پشاور ہائیکورٹ کا حکم امتناع الیکشن کمیشن میں پیش کردیا گیا۔ دوران سماعت اپوزیشن لیڈر کے وکیل نے اسپیکر کے ریفرنس پر عدالتی حکم امتناع پیش کر دیا۔ قائد حزب اختلاف الیکشن کمیشن کے سامنے پیش نہیں ہوئے۔ رکن سندھ نثار درانی کی سربراہی میں3 رکنی بینچ نے سماعت کی۔ پشاور ہائیکورٹ کا حکم امتناع وکیل نے پڑھ کر سنایا تو رکن خیبر پختونخوا نے نشاندہی کی، پشاور ہائیکورٹ نے اسٹے آرڈر میں نئی تاریخ نہیں دی۔ الیکشن کمیشن کی قانونی ٹیم کو چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی۔
    —فائل فوٹو الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی میں قائد حزبِ اختلاف عمر ایوب کی قانونی ٹیم کو چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ سے رجوع کرنے ہدایت کر دی۔الیکشن کمیشن میں ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں 3 رکنی کمیشن نے عمر ایوب کی نااہلی سے متعلق ریفرنس اور اثاثہ جات کیس پر سماعت کی۔عمر ایوب الیکشن کمیشن میں پیش نہ ہوئے، سماعت کے دوران عمر ایوب کے وکیل کی جانب سے الیکشن کمیشن میں اسپیکر ریفرنس کیس میں پشاور ہائی کورٹ کا حکم امتناع پیش کیا گیا۔ الیکشن کمیشن نااہلی کیس: عمر ایوب کی استدعا منظور الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف عمر ایوب کی نااہلی کیس میں وقت دینے کی استدعا منظور کر لی۔ پشاور...
    —فائل فوٹو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان نے اسپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھ کر اپنے خلاف دائر ریفرنس اور اسپیکر کے فیصلے کی تفصیلات مانگ لیں۔خط میں عمر ایوب نے لکھا کہ ریفرنس کی قانونی و آئینی بنیاد، مصدقہ نقل اور کارروائی کا ریکارڈ فراہم کریں، نااہلی کے ریفرنس پر آئینی نکات، آرٹیکل 62، 63 کے تحت ریفرنس کی قانونی توجیہ فراہم کریں۔عمر ایوب نے اسپیکر سے ریفرنس کی مکمل مصدقہ کاپی اور شواہد مہیا کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ نوٹسز اور وضاحت کا موقع فراہم کرنے کی تفصیل فراہم کی جائے، آرٹیکل 63 (2) کے تحت اسپیکر کی صوابدیدی نظیریں بھی دی جائیں۔ عمر ایوب کیخلاف نااہلی ریفرنس الیکشن کمیشن کو ارسالعمر ایوب...
    ---فائل فوٹو  الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف عمر ایوب کی نااہلی کیس میں وقت دینے کی استدعا منظور کر لی۔الیکشن کمیشن میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے خلاف آرٹیکل 62 اور 63 کے تحت نااہلی کیس کی سماعت ہوئی۔رہنما پی ٹی آئی عمر ایوب سماعت پر الیکشن کمیشن پہنچے۔دورانِ سماعت عمر ایوب نے استدعا کی کہ انہیں وکیل کرنا ہے، اس لیے انہیں وقت دیا جائے، بجٹ پراسیس چل رہا ہے، 27 جون کے بعد تک کیس کی سماعت رکھیں۔ممبر کے پی نے عدالت میں کہا کہ آپ کا وکیل الیکشن کمیشن میں پیش ہوتا ہے۔اس پر عمر ایوب نے عدالت کو بتایا کہ وہ وکیل میرے دوسرے کیس میں پیش ہو رہا ہے، میں فاننس کمیٹی...
    الیکشن کمیشن نے نااہلی ریفرنس میں قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کو وکیل مقرر کرنے کی مہلت دیدی۔عمر ایوب کیخلاف نااہلی ریفرنس کی سماعت چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیشن نے کی ، سماعت کے موقع پر عمر ایوب روسٹرم پر آئے اور بتایا کہ مجھے نااہلی ریفرنس کی کاپی مل گئی ہے۔عمر ایوب نے کہا کہ میں نے ابھی وکیل بھی مقرر کرنا ہے۔ بجٹ اجلاس شروع ہو رہا ہے ، وکیل مقرر کرنے کے لیے وقت دے دیں۔ جولائی کے مہینے میں سماعت رکھ لیں۔ممبر الیکشن کمیشن سندھ نثار درانی نے کہا کہ اسپیکر ریفرنس پر 90 دن کا وقت ہوتا ہے۔ بعد ازاں الیکشن کمیشن نے عمر ایوب کی استدعا منظور کر...
    سپیکر قومی اسمبلی نے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے خلاف نااہلی ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھجوا دیا۔ ذرائع کے مطابق ریفرنس سابق ایم این اے بابر نواز نے اسپیکر ایاز صادق کو بھجوایا تھا۔  عمر ایوب پر الزام لگایا گیا ہے کہ انہوں نے گوشواروں میں اپنے اثاثے چھپائے۔  ریفرنس میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے سرمایہ کاری کے ویزے اور اس کی منفعت و خسارے کا اندراج نہیں کیا گیا، ایک کمپنی کے حصص اور منافع کو ظاہر نہیں کیا گیا، وہ آئین کی دفعہ 63 اے کے تحت رکن قومی اسمبلی بننے کے اہل نہیں رہے۔ Post Views: 4
    عمر ایوب کی نااہلی کیخلاف الیکشن کمیشن کو بھیجا گیا ریفرنس سماعت کیلئے مقرر WhatsAppFacebookTwitter 0 1 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد:اسپیکر قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے خلاف ریفرنس پر دستخط کر دیے۔ اسپیکر ایاز صادق نے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے خلاف ریفرنس الیکشن کمیشن کو ارسال کر دیا۔ مسلم لیگ ن کے بابر نواز نے عمر ایوب کے خلاف ریفرنس اسپیکر کو بجھوایا تھا۔ دائر ریفرنس میں عمر ایوب پر مالیاتی گوشواروں میں اثاثوں کی تفصیلات چھپانے کا الزام ہے، جس میں آرٹیکل 62، 63 کے تحت عمر ایوب کو نااہل قرار دینے کی استدعا کی گئی۔ الیکشن کمیشن نے اسپیکر کی جانب سے بھجوایا...
    اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے خلاف ریفرنس پر دستخط کر دیے۔ اسپیکر ایاز صادق نے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے خلاف ریفرنس الیکشن کمیشن کو ارسال کر دیا۔ مسلم لیگ ن کے بابر نواز نے عمر ایوب کے خلاف ریفرنس اسپیکر کو بجھوایا تھا۔ دائر ریفرنس میں عمر ایوب پر مالیاتی گوشواروں میں اثاثوں کی تفصیلات چھپانے کا الزام ہے، جس میں آرٹیکل 62، 63 کے تحت عمر ایوب کو نااہل قرار دینے کی استدعا کی گئی۔ الیکشن کمیشن نے اسپیکر کی جانب سے بھجوایا گیا ریفرنس سماعت کے لیے مقرر کر دیا۔ الیکشن کمیشن نے عمر ایوب کو 4 جون کو طلب کر لیا۔...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی نااہلی کےلیے دائر ریفرنس سماعت کےلیے مقرر کر دی۔ نجی ٹی  وی سما نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سےعمر ایوب کو نوٹس بھجوا دیا گیا، قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے خلاف ریفرنس پر سماعت 4 جون کو ہوگی۔ سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے عمرایوب کیخلاف ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھجوایا تھا، عمر ایوب کے خلاف ریفرنس این اے 18 ہری پور سے ن لیگ کے امیدوار بابر نواز خان نے دائر کی تھی۔ ریفرنس آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 کےتحت دائر کیا گیا ہے۔ ’’دوستی کی حد یا کچھ اور؟‘‘ یشما گل نے ہانیہ عامر کو شادی کا پیغام دے...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 31 مئی ۔2025 )قومی اسمبلی میں قائدحزب اختلاف اورتحریک انصاف کے راہنما عمر ایوب کے خلاف آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 کے تحت نااہلی کا کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا گیا ہے عمر ایوب کے خلاف نااہلی کیس کی سماعت الیکشن کمیشن میں 4 جون 2025 کو ہوگی جس کیلئے رکن قومی اسمبلی کو نوٹس بھی جاری کر دیا گیا.(جاری ہے) رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار صادق نے ایوان زیریں میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان کی نااہلی کا ریفرنس الیکشن کمیشن آف پاکستان کو بھجوا دیا ہے یہ ریفرنس سابق ایم این اے بابر نواز خان کی جانب سے دائر درخواست پر مبنی ہے، جو 2024 کے...
    —فائل فوٹوز الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قائدِ حزبِ اختلاف عمر ایوب کے خلاف نااہلی کی درخواست سماعت کےلیے مقرر کر دی۔الیکشن کمیشن کی جانب سے عمر ایوب کے خلاف آرٹیکل 62 اور 63 کے تحت نااہلی کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کی گئی ہے۔اسپیکر قومی اسمبلی کے الیکشن کمیشن کو بھیجے گئے ریفرنس پر سماعت 4 جون کو ہو گی۔ یہ بھی پڑھیے الیکشن کمیشن عمر ایوب کیخلاف بابر نواز کی درخواست پر جمعرات کو سماعت کریگا عمر ایوب کے خلاف نااہلی کی درخواست این اے 18 سے مخالف امیدوار بابر نواز نے دائر کی تھی۔عمر ایوب کے خلاف الیکشن ایکٹ کے تحت درخواست پر سماعت بھی 4 جون ہی کو ہو گی۔یہ درخواست این اے 18 ہری...
    لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 جنوری ۔2025 )لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کے خلاف اور انٹرا پارٹی الیکشن سے متعلق درخواستیں جمعہ کے روز سماعت کیلئے مقرر کر دی ہیں لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا کی سربراہی میں پانچ رکنی بنچ سماعت کرے گا. عدالت نے فریقین کے وکلا کو دلائل کیلئے طلب کررکھا ہے جبکہ عمران خان نے لاہور ہائیکورٹ میں نااہلی کو چیلنج کیا ہے نا اہلی کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ الیکشن کمیشن نا اہل کرنے کا اختیار نہیں رکھتا، الیکشن کمیشن عدالت نہیں ہے، الیکشن میں نااہلی قانون اور آئین کے منافی کی گئی ہے درخوست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت الیکشن کمیشن کا فیصلہ...
    حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) پاکستان مرکزی مسلم لیگ حیدرآباد کے ڈویژنل صدر عقیل احمد نے کہا ہے کہ سندھ میں حکومتی نااہلی کی وجہ سے نوجوان مایوس ہیں لیکن مرکزی مسلم لیگ ان کے حقوق کی جنگ لڑے گی، ہم نوجوانوں کو جدید مہارتوں سے آراستہ کرکے انہیں معاشرے کا کامیاب فرد بنائیں گے اور مرکزی مسلم لیگ کا 25 جنوری کو کراچی سے شروع ہونے والا ’’حقوق سندھ مارچ‘‘ نا صرف نوجوانوں کے مستقبل کو محفوظ بنائے گا بلکہ قوم کے روشن کل کی بنیاد بھی رکھے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی مسلم لیگ ہائوس میں سندھ بھر کے ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مارچ کراچی سے شروع ہو...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان مرکزی مسلم لیگ کراچی کے صدر احمد ندیم اعوان نے کہا کہ سندھ میں حکومتی نااہلی کی وجہ سے نوجوان مایوس ہیں، لیکن مرکزی مسلم لیگ ان کے حقوق کی جنگ لڑے گی۔ ہم نوجوانوں کو جدید مہارتوں سے آراستہ کرکے انہیں معاشرے کا کامیاب فرد بنائیں گے۔مرکزی مسلم لیگ کا 25 جنوری کوکراچی سے شروع ہونے والا “حقوق سندھ مارچ” نہ صرف نوجوانوں کے مستقبل کو محفوظ بنائے گا بلکہ قوم کے روشن کل کی بنیاد بھی رکھے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے تقسیم اسناد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مرکزی مسلم لیگ ہاس میں ڈیجیٹل مارکیٹنگ کورس مکمل کرنے والے طلبا میں اسناد کی تقسیم کیلیے تقریب کا انعقاد کیاگیا۔جس میں ممتاز...
۱